برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے صدر زیلنسکی کو گلے لگالیا، قرض کے معاہدے پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر کے عوامی جھگڑے کے ایک دن بعد برطانوی وزیر اعظم کیئراسٹارمر نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو گلے لگا کر انہیں اپنی قوم کی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا ہے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی ہفتے کے روز لندن میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر پہنچے تو وہاں موجود شہریوں نے یوکرین کی حمایت میں نعرے لگائے، اس موقع پر وزیر اعظم اسٹارمر نے انہیں گلے لگایا اور اندر لے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ’اپنا منہ بند رکھو‘، ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر کے مابین زبانی جھڑپ کی ویڈیو وائرل
وزیر اعظم اسٹارمر نے صدر زیلنسکی کا ڈاؤننگ اسٹریٹ میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جیسا انہوں نے باہر سڑک پر لوگوں کو نعرے لگاتے سنا، انہیں برطانیہ بھر میں مکمل حمایت حاصل ہے۔ ’ہم آپ کے ساتھ، یوکرین کے ساتھ، کھڑے ہیں، چاہے اس میں جتنا وقت لگے۔‘
صدر زیلنسکی نے جواب دیا کہ انہوں نے سینکڑوں حامیوں کو ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر جمع ہوتے دیکھا اور روس کیخلاف جنگ کے آغاز سے ہی اتنی بڑی حمایت کے لیے وہ برطانیہ اور برطانوی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ سے تلخ کلامی کے بعد یوکرینی صدر کا بیان آگیا، معافی مانگنے سے انکار
’میں بہت خوش ہوں کہ بادشاہ چارلس سوئم نے کل میری ملاقات کو قبول کیا ہے اور ہم یوکرین میں بہت خوش ہیں کہ ہمارے پاس ایسا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، ہم آپ کی حمایت پر بھروسہ کرتے ہیں۔‘
برطانیہ اور یوکرین نے ہفتے کے روز یوکرین کی دفاعی صلاحیتوں کی حمایت کے لیے 2.
مزید پڑھیں: ٹرمپ کو ترکی بہ ترکی جواب دینے پر یوکرینی عوام کا زیلینسکی کو خراج تحسین
دونوں ممالک کے وزرائے خزانہ ریچل ریوز اور سرگئی مارچینکو نے ایک ورچوئل تقریب میں قرض کے اس معاہدے پر ایک ورچوئل تقریب میں دستخط کیے جب وزیر اعظم اسٹارمر نے صدر زیلنسکی سے ملاقات کی، اسے قرضے کو غیر متحرک خودمختار روسی اثاثوں کے منافع کے ساتھ واپس کیا جانا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم کے دفتر نے اس سے قبل کہا تھا کہ کیئر اسٹارمر اتوار کو یورپی رہنماؤں کی وسیع تر سربراہی اجلاس سے قبل ہفتے کے روز لندن میں زیلنسکی سے ملاقات کریں گے، جس کے بارے میں ڈاؤننگ اسٹریٹ نے کہا کہ یوکرین میں ’منصفانہ اور پائیدار امن‘ کے لیے حمایت کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی صدر برطانوی وزیر اعظم ڈاؤننگ اسٹریٹ ڈونلڈ ٹرمپ کیئر اسٹارمر وائٹ ہاؤس ولادیمیر زیلنسکی یوکرینی صدرذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی صدر برطانوی وزیر اعظم ڈاؤننگ اسٹریٹ ڈونلڈ ٹرمپ کیئر اسٹارمر وائٹ ہاؤس ولادیمیر زیلنسکی یوکرینی صدر ڈاؤننگ اسٹریٹ برطانوی وزیر یوکرینی صدر صدر زیلنسکی ڈونلڈ ٹرمپ اسٹارمر نے کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
انسداد پولیو مہم کے حوالے سے کمیونٹی موبلائیزیشن یقینی بنائی جائے، وزیراعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے ساتھ ساتھ دیگر خطرناک بیماریوں کے خلاف مدافعت کے لیے معمول کی ویکسینیشن کی ملک گیر فراہمی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے، انسداد پولیو مہم کے حوالے سے گراس روٹ لیول تک آگاہی اور کمیونٹی موبلائیزیشن یقینی بنائی جائے۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم کو 21 سے 27 اپریل کو شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے بارے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ مزکورہ مہم میں ساڑھے 45 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے گی جبکہ اس ملک گیر مہم میں 4 لاکھ 15 ہزار پولیو ورکرز حصہ لیں گے۔
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر مہم کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن 28 سے 30 اپریل کو مکمل کر لی جائے گی.
ملک میں گزشتہ انسداد پولیو مہمات کے نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ 10 فروری 2025 سے اب تک ملک میں ایک بھی پولیو کا کیس رپورٹ نہیں ہوا جبکہ انسداد پولیو مہمات کی کولڈ چین ٹریکنگ کو ڈیجیٹل نظام کے تحت مانیٹر کیا جارہا ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیرِ قومی صحت سید مصطفی کمال، وزیرِ اعظم کی پولیو کیلئے خصوصی نمائندہ عائشہ رضا فاروق، صوبائی وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عزرا فضل، چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز، اور بین الاقوامی شراکت داروں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے متعلقہ حکومتی اداروں، بین الاقوامی اداروں و شراکت داروں کی کوششیں قابل ستائش ہیں، یقینی بنایا جائے کہ 21 اپریل سے انسداد پولیو کی شروع ہونے والی مہم میں پانچ برس سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کی ویکسین پلائی جائے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مہم کے ساتھ ساتھ دیگر خطرناک بیماریوں کے خلاف مدافعت کیلئے معمول کی ویکسینیشن کی ملک گیر فراہمی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے، انسداد پولیو مہم کے حوالے سے گراس روٹ لیول تک اس کی آگاہی اوت کمیونٹی موبلائیزہشن یقینی بنائی جائے۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں شریک ورکرز مشکل حالات کے باوجود اس موذی مرض کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے محنتی پولیو ورکرز پر فخر ہے۔