مری کے مال روڈ کی توسیع اور بحالی کا 550 ملین روپے مالیت کا منصوبہ منظور
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا 167 سال بعد مری کے تاریخی مال روڈ کی توسیع اور بحالی کے بڑے منصوبے کے تحت ایک سال کےعرصے میں مری کی اہم سڑک کی تاریخی خوبصورتی بحال کی جائے گی۔
ابتدائی طور پر اس منصوبے کا تخمینہ 550 ملین روپے کی لگایا گیا ہے، مذکورہ منصوبے پر والڈ سٹی اتھارٹی لاہور عملدرآمد کرائے گی اور ماہرین کی مدد سے مری کو اس کے قدیمی حسن کے مطابق بحال کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ’میگنیفیسنٹ پنجاب‘ میگا ٹورسٹ منصوبہ کیا ہے؟
منصوبہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے مری ٹورازم ڈویلپمنٹ پلان کا حصہ ہے ، جس پر عملدرآمد کے لیے لاہور کی والڈ سٹی اتھارٹی مری کی مقامی آبادی اور انتظامیہ سے بھی مدد اور مشاورت لے گی۔
صوبائی حکومت کے ایک اعلامیے کے مطابق تاریخی پیدل راستے بحال کیے جائیں گے، صفائی ستھرائی مثالی ہوگی اور سہولیات فراہم کی جائیں گی ،مال روڈ پر موجود دکانوں اور عمارتوں کو قدیمی تعمیراتی انداز میں بحال کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی سے بھوربن تک گلاس ٹرین کب تک شروع ہونے کی توقع ہے؟
لاہور کے قدیمی علاقے کی طرز پر دکانوں اور عمارتوں پر لگے تشہیری بورڈ بھی ایک ہی شکل اور معیار کے ہوں گے اسی طرح عمارتوں کو تاریخی انداز کے برقی قمقموں سے روشن کیا جائے گا۔
مری کی مال روڈ پر قدیم تاریخ کو زندہ کرتے ہوئے عوام کے بیٹھنے کے لیے پبلک اسکوائر بنائے جائیں گے، اسی طرح سیاحوں اور عام عوام کی سہولت کے لیے معیاری واش رومز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: مری ڈیولپمنٹ پلان کے خلاف مقامی عمائدین کا گرینڈ جرگہ، پولیس میدان میں آگئی
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مری کی ماضی کی سیاحتی شان بحال کی جائے گی اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا کیونکہ ان کی حکومت کا ہدف مری کو عالمی سیاحتی سہولیات کا مرکز بنانا ہے۔
’مری پاکستان اور پنجاب کی سیاحت کے فروغ کا ماڈل بنے گا، گلاس ٹرین کا منصوبہ اور جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال کی تعمیر اس منصوبے کو مزید چار چاند لگائیں گے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب توسیع سابق وزیراعظم لاہور مال روڈ مری مری ٹورازم ڈویلپمنٹ پلان مریم نواز شریف نواز شریف نوازشریف والڈ سٹی اتھارٹی وزیر اعلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: توسیع لاہور مال روڈ مریم نواز شریف نواز شریف نوازشریف وزیر اعلی نواز شریف مریم نواز مال روڈ بحال کی مری کی کے لیے
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی تیزی، 1 لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال
کراچی:ٹرمپ ٹیرف پالیسی میں چین کے لیے نرمی پر عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں مثبت ردعمل کے اثرات پیر کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی تیزی کی صورت میں مرتب ہوئے جس سے انڈیکس کی 1لاکھ 15ہزار اور 1لاکھ 16ہزار پوائنٹس کی دو سطحیں بھی بحال ہوگئیں۔
پندھرواڑے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع نمایاں کمی، ترکی کا پاکستان کے آف شور ڈریلنگ پروگرام کے تحت مکران کے 40 کنوؤں میں مدد فراہم کرنے کے عندیے اور بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مارچ میں 4ارب ڈالر سے زائد کی ریکارڈ ترسیلات موصول ہونے جیسے عوامل سے کاروبار کے تمام دورانیے میں مارکیٹ میں تیزی رہی جس سے ایک موقع پر 1641پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی۔
تاہم اختتامی لمحات میں فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی نتیجتا کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1536.70 پوائنٹس کے اضافے سے 116390.03 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس 479.12 پوائنٹس کے اضافے سے 35696.26 پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 707.47پوائنٹس کے اضافے سے 72781.16 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 2158.95پوائنٹس کے اضافے سے 177572.79پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 5.66فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 48کروڑ 45لاکھ 47ہزار 19حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 455 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 247 کے بھاؤ میں اضافہ 145 کے داموں میں کمی اور 63 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بھاؤ 132.95 روپے بڑھکر 1462.40روپے اور نیسلے پاکستان کے بھاؤ 102.48 روپے بڑھکر 7173.33روپے ہوگئے جبکہ ہوئسٹ پاکستان بھاؤ 88.96 روپے گھٹ کر 3233.01روپے اور انڈس موٹرز کے بھاؤ 19.52روپے گھٹ کر 1999.51روپے ہوگئے۔