Express News:
2025-03-01@14:52:55 GMT

شہد کی مکھیوں کے ڈنک سے 90 سالہ خاتون ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

بعض صورتوں میں شہد کی مکھی کے ڈنک مہلک ہوجاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارت کے راجستھان میں حال ہی میں سامنے آیا ہے۔

ایک فیملی پر اچانک شہد کی مکھیوں کے غول نے حملہ کر دیا جس میں تین افراد شدید زخمی اور ایک معمر خاتون جان کی بازی ہار گئیں۔

زخمیوں کا اس وقت علاج جاری ہے اور یہ حملہ علاقے میں بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ چتورگڑھ ضلع کے نمبہیرا علاقے میں پیش آیا۔ 

امری بائی جو کہ ایک 90 سالہ خاتون تھیں، دن کے وقت کھیتوں میں کام کرتی تھیں۔ ان کے اہل خانہ اور دیگر مزدور بھی وہاں موجود تھے جب شہد کی مکھیوں کے جھنڈ نے اچانک ان پر حملہ کر دیا۔

امری بائی کو شدید ڈنک کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں تین دیگر زخمی افراد کے ساتھ فوری طور پر نمبہیرہ اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم سنگین حالت کی وجہ سے خاتون ایک دن بعد ہلاک ہوگئیں.


 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شہد کی

پڑھیں:

بھارت؛ پولیس اسٹیشن سے چند میٹر دور بس میں خاتون کا ریپ

PUNE:

بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں پولیس اسٹیشن سے چند میٹر کے فاصلے پر واقع سوارگیٹ بس اسٹینڈ پر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ملزم دیگر جرائم میں ضمانت پر آزاد ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی شناخت دتاتریا رام داس کے نام سے ہوئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے 8 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

پولیس نے بتایا تھا کہ ملزم 36 سالہ رام داس کا پہلے مجرمانہ ریکارڈ ہے جبکہ متاثرہ خاتون گھریلو ملازمہ ہیں جو ضلع ساتارا میں واقع اپنے گاؤں پھالٹن جارہی تھیں اسی دوران انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور تشدد بھی کیا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ ملزم نے متاثرہ خاتون کو پہلے بہن کہتے ہوئے مخاطب کیا اور خاتون کے مطابق جب انہوں نے اپنی منزل مقصود کا بتایا تو انہیں اسٹیشن میں کھڑی گاڑی کا بتایا گیا جس میں کوئی لائٹ نہیں تھیں اور انہیں وہاں بٹھایا گیا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ جب وہ گاڑی کی طرف جانے کے لیے ہچکچاہٹ کا شکار ہوئیں اور روشنی نہ ہونے کی نشان دہی کی تو انہیں بتایا گیا کہ مسافر سو رہے ہیں، اسی لیے اندھیرا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ بس میں داخل ہوئیں تو مذکورہ شخص نے اندر چھلانگ لگائی اور دروازہ بند کردیا اور ریپ کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد دوسری گاڑی میں بٹھایا گیا جس میں ان کی دوست بھی سوار تھیں۔

خاتون نے بتایا کہ انہوں اپنی دوست کو ریپ کا بتایا تو انہوں نے پولیس میں فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی، پولیس کا کہنا تھا کہ اس نے فوری طور پر شکایت درج کر اور سی سی ٹی وی فوٹیج تک رسائی کرلی۔

ڈپٹی کمشنر پولیس سمارتنا پٹیل نے صحافیوں کو بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آرہا ہے کہ خاتون ملزم کے ساتھ بس کی طرف جا رہی ہیں اور پولیس نے فوٹیج سے ہی اس کی شناخت کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب خاتون کو ریپ کا نشانہ بنایا گیا اس وقت لوگوں کی بڑی تعداد اور کئی بسیں اسٹیشن کے اطراف میں موجود تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: شوہر نے پھندہ لگا کر خاتون کو قتل کر دیا، واردات کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش 
  • کوئٹہ: کچلاک بائی پاس پر کارروائی، 58 کلو ہیروئن برآمد
  • خواتین کو تعلیم دینے سے متعلق بیانیے پر مولانا حامد الحق کو دھمکیاں دی گئی تھیں، سیکیورٹی ذرائع
  • ماضی کی خوبصورت اداکارہ اور گلوکارہ
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی
  • سوناکشی سنہا، ظہیر سے شادی کےلیے اسلام قبول کرنے والی تھیں؟ اداکارہ کا انکشاف
  • گلگت: تیز رفتار گاڑی نے فٹ پاتھ پر کھڑی 3 سگی بہنوں سمیت 4 طالبات کو کچل دیا
  • گوسپ گرل اسٹار 39 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
  • بھارت؛ پولیس اسٹیشن سے چند میٹر دور بس میں خاتون کا ریپ