گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وفاقی وزیر بننے پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وفاقی وزیر بننے پر مبارکباد،گزشتہ روز گورنر کے پی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور نو منتخب وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے وفاقی وزیر کو مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے موقع پر سابق ڈپٹی میئرچوہدری رفعت جاوید، امیدوار براے چیئرمین UC-79 G-8 محمد ارسلان مسعود خان سابق چیئر چوہدری منیر اشرف اور سابق چیئرمین راجہ وحید الحسن بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر طارق فضل چوہدری گورنر کے پی وفاقی وزیر

پڑھیں:

گورنرخیبرپختونخوا کا مولانا حمید الحق حقانی کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کو جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک، نوشہرہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا حمید الحق حقانی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

گورنر نے کہا کہ مرحوم مولانا حمید الحق حقانی کی دینی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاانہوں نے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

گورنر کنڈی نے جامعہ حقانیہ دھماکے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سینئر حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔انہوں نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کی سازش قرار دیا۔صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے گورنر کنڈی نے سوال اٹھایا کہ آخر کب تک صوبہ حکام اور خیبر پختونخوا حکومت کی نااہلی کی سزا بھگتتا رہے گا ۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پی کے حکومت کو کرپشن چھوڑ کر امن و امان پر قابو پانا ہو گا: فیصل کنڈی
  • گورنرخیبرپختونخوا کا مولانا حمید الحق حقانی کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار
  • سابق وفاقی وزیر فواد چودھری 9 مئی کے پانچ مقدمات میں قصور وار قرار
  • وفاقی وزرا ،وزرائے مملکت اور مشیر برائے وزیر اعظم کی تقرریاں،نوٹیفیکیشن سب نیوز پر
  • وفاقی کابینہ کی توسیع، مسلم لیگ نون کی حکومت نے کابینہ مکمل ہکرنے میں ایک سال لگایا
  • پرویز خٹک وفاقی کابینہ میں شامل، کیا سابق وزیراعلیٰ و وزیر وفاع کا مشیر بننا تنزلی ہے؟
  • وفاقی کابینہ نئے وزراء شامل،اراکین نے حلف اٹھالیا
  • وفاقی کابینہ میں شامل نئے اراکین نے حلف اٹھالیا
  • صوبائی حکومت کو دکھائیں گے کہ سول نافرمانی و دھرنے کیسے ہوتے ہیں؟ فیصل کریم کنڈی