سیمینار کے مقررین کی عالمی برادری سے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے موثر کردار ادا کرنے کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
ذرائع کے مطابق ”کشمیر یکجہتی پروگرام، عالمی خاموشی اور پاکستان کی ذمہ داری“ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے سینٹر برائے خواتین نے کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں ایک سیمینار کے مقررین نے عالمی برادری پر بھی زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ایک موثر اور فعال کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق ”کشمیر یکجہتی پروگرام، عالمی خاموشی اور پاکستان کی ذمہ داری“ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے سینٹر برائے خواتین نے کیا تھا۔ مقررین میں سینئر مشاہد حسین، وفاقی سیکرٹری تعلیم محی احمد وانی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین اور یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد، یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد شجاع سید، فوکل پرسن ڈاکٹر فریال امبرین، پروفیسر ڈاکٹر نذیر حسین، پروفیسر ڈاکٹر آمنہ محمود، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی رہنما شمیم شال، زاہد صفی اور دیگر شامل تھے۔ مقررین نے کشمیر کے بہادر آزادی پسندوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور تحریک مزاحمت میں کشمیری خواتین کے کردار کو اجاگر کیا۔ مقررین نے کشمیر پر پاکستان کے جاندار موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قیادت مسئلہ کے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے کشمیر کے حوالے سے دوہرا معیار اپنا رکھا ہے، کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ ہے لہذا عالمی طاقتوں کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پروفیسر ڈاکٹر کشمیر کے
پڑھیں:
وزیر اعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اور سیز پاکستانیوں کو ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی سہولت دی جائے گی تاکہ انہیں پاکستان نہ آنا پڑے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی سہولت دی جائے گی تاکہ انہیں پاکستان نہ آنا پڑے۔ اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کے پہلے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ سے زائد پاکستانی مختلف ممالک میں مقیم ہیں اور انہوں نے وہاں شبانہ روز محنت سے اپنا، خاندان اور ملک کے لیے نام کمایا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے سفیر ہیں، آپ ہمارے سروں کے تاج ہیں، بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں نے اپنی محنت اور لگن سے اپنا نام کمایا، ایک کروڑ سے زائد اوورسیز پاکستانیوں نے ملک کی خدمت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم آپ کی جتنی بھی پذیرائی کریں وہ کم ہے، اس لیے نہیں کہ آپ اربوں ڈالر بھیج رہے ہیں، وہ آپ اپنی محنت عظمت اور دیانت سے بھیج رہے ہیں اور پاکستان کو درپیش فارن ایکسچینج کے چینلج کے گیپ کو پورا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سچے پاکستانی اور زبردست پروفیشنل ہیں، جو دل میں ہوتا ہے وہی بات ان کے زبان پر ہوتی ہے، اللہ کے کرم سے ان کے ہاتھوں میں پاکستان کا دفاع محفوظ ہے، پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا اور جو کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اس آنکھ کو پاکستانی پاؤں تلے روند دیں گے۔