کیماڑی میں ملبہ پھینکنے اور مینگروز کے درخت کاٹنے پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
کمشنر کراچی نے کیماڑی میں ملبہ پھینکنے اور مینگروز کے درخت کاٹنے پر پابندی لگا دی۔
کیماڑی میں ملبہ پھینکنے اور مینگروز کے درخت کاٹنے پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مارچ سے 30 اپریل سے ساحل پر مینگروز کے درخت کاٹنے پر پابندی ہو گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات ملی تھیں کہ ساحلی علاقے پر لینڈ گریبرز درخت کاٹ رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
رمضان المبارک کیلیے وفاقی تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری
رمضان المبارک میں وفاقی تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری کردئیے گئے۔
وفاقی نظامت تعلیمات نے رمضان کے لیے تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ اداروں میں پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک تعلیمی سرگرمیاں ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے دن 12 بجے تک کلاسز ہوں گی۔ ڈبل شفٹ اسکولز میں پیرسے جمعہ صبح 8 بجے سے 12 بجے کلاسز لی جائیں گی۔ ایوننگ شفٹ میں پیر سے جمعرات ساڑھے 12 سے ساڑھے 4 بجے تک کلاسز ہوں گی۔ جمعے کا کلاسز کے اوقات ڈیڑھ بجے سے ساڑھے 4 بجے تک ہوں گے۔