2025-03-17@04:48:35 GMT
تلاش کی گنتی: 3235

«عارف بھائی»:

(نئی خبر)
    کراچی: فروری 2025 کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کے لیے تین نامزدگیاں سامنے آئی ہیں، جن میں آسٹریلیا، بھارت اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ، بھارت کے شبمن گل اور نیوزی لینڈ کے گلین فلپس شامل ہیں، اسکورنگ کے مختلف طریقوں کے ساتھ تین بیٹرز اس مہینے کے دوران اپنے ممالک کے لیے رنز بنانے والوں میں شامل تھے۔ اسٹیو اسمتھ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دو میچز میں 136.00 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 141 اور 131 رنز بنائے۔ ان کوششوں کے اعتراف میں انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ایک روزہ سیریز میں انہوں نے 12 اور 29 رنز بنائے۔ آئی...
    اتر پردیش: بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ایک پولیس کانسٹیبل نے اپنی تاخیر کی وجہ اپنی بیوی کے خوفناک خوابوں کو قرار دے کر سب کو حیران کر دیا۔ یہ انوکھا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب پروونشل آرمڈ کانسٹیبلری (PAC) کے اہلکار کو مسلسل تاخیر پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ اس کے جواب میں کانسٹیبل نے دعویٰ کیا کہ وہ شدید بے خوابی (Insomnia) کا شکار ہے، جس کی بنیادی وجہ اس کی ازدواجی زندگی میں جاری تنازعات ہیں۔ بھارتی نیوز ایجنسی PTI کی رپورٹ کے مطابق، کانسٹیبل نے اپنے تحریری جواب میں لکھا: "میری بیوی مجھے ڈراؤنے خواب دیتی ہے، جس کی وجہ سے میں رات بھر جاگتا رہتا ہوں اور ڈیوٹی پر تاخیر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2025ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب پر مبنی قریبی تعلقات قائم ہیں جنہیں بیرونی طاقتیں خصوصا ًبھارت دانستہ طورپر خراب کرنے کی کوشش کر رہاہے ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی 1971کی مداخلت بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایک سوچا سمجھا جغرافیائی سیاسی اقدام تھاجس کا مقصد پاکستان کو دو لخت کرنا تھا۔شیخ مجیب الرحمن نے سب سے پہلے خودمختاری کامطالبہ کیاتھا ، علیحدگی کانہیں، لیکن بھارت نے اپنے سٹریٹجک مفادات کی تکمیل کے لیے اس تحریک کو استعمال کیا۔مکتی باہنی کو بھارت نے باضابطہ طورپر تربیت فراہم کی تھی اور اس میں را کے اہلکار بھی شامل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مارچ 2025ء) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل کے ایک پولیس افسر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے، جس میں جمعرات کے روز پولیس نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ ہولی کا تہوار سال میں ایک بار آتا ہے اور جن لوگوں کو ہولی کے رنگوں سے پریشانی ہو، انہیں گھر کے اندر ہی رہنا چاہیے۔ اپوزیشن جماعتوں نے پولیس کے اس بیان پر نکتہ چینی کرتے ہوئے پولیس افسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس طرح کے بیانات واضح "تعصب" کو ظاہر کرتے ہیں اور کسی افسر کے لیے یہ قطعی مناسب نہیں ہے۔ بھارت میں ہولی کا تہوار آئندہ جمعے کے...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی اداکارہ شہناز گل کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کوسیخ پا کردیااورانہوں نے اداکارہ کومغرور قرار دے دیا۔ ریائلٹی شو ’’بگ باس” سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اپنی ایک ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنی ہیں جس پرصارفین انہیں گھمنڈی اور بدتمیز قرار دے رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تقریب کے دوران ایک خاتون شہناز گل کے پاس آتی ہیں اور اپنے ہیئر کیئر برینڈ کے بارے میں بات کرنے کی کوشش کرتی ہیں توشہناز فوراً جواب دیتی ہیں کہ کیا آپ کے پاس مجھے ادا کرنے کےلیے پیسے ہیں؟خاتون جواب دیتی ہیں کہ میں آپ کو ابھی فوراً...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے کھلاڑیوں کیساتھ سالانہ معاہدوں کی فہرست کا اعلان نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما، اسٹار بیٹر ویرات کوہلی اور آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کو گریڈ اے پلس کنٹریکٹ سے محروم کیا جاسکتا ہے تاہم بورڈ تینوں کرکٹرز کی ریٹائرمنٹ سے متعلق غور کررہا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی معاہدوں کا اعلان عام طور پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے پہلے کیا جاتا ہے تاہم چیمپئینز ٹرافی کے اختتام تک انتظار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: "دبئی بوائز" کے آگے پیسے پھینکیں کچھ بھی کریں گے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ تینوں کرکٹرز...
    بھارتی ریاست میرٹھ میں ہونے والی امن کمیٹی اجلاس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس انوج چوہدری نے کہا ہے کہ ایک سال میں 52 جمعے آتے ہیں اور ہولی صرف ایک بار آتی ہے۔ اگر کوئی مسلمان محسوس کرتا ہے کہ ہولی کے رنگوں سے ان کا ایمان متاثر ہوتا ہے تو انہیں اس دن گھر میں رہنا چاہیے۔ بھارتی روزنامے ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق امن کمیٹی اجلاس میں شہر کی ہندو اور مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی، جس کا مقصد ہولی کے تیوہار کے دوران ممکنہ فرقہ وارانہ کشیدگی کو روکنا تھا۔ مزید پڑھیں: بابری مسجد کے انہدام کے بعد اب سنبھل مسجد ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس انوج چوہدری نے مزید کہا کہ...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے مستقبل سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوچکی ہیں اور بتایا جارہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کا نتیجہ اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ روہت شرما مستقبل میں ٹیم کے کپتان رہیں گے یا نہیں۔ ٹائمز آف انڈیا نے اپنے ذرائع سے خبر دی ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی نظریں اس وقت اگلی ٹیسٹ چیمپیئن شپ اور 2027 کے ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں اور بورڈ چاہتا ہے کہ کوئی ایسا کپتان مقرر کیا جائے جو ان اہم ایونٹس میں ٹیم کی بہتر انداز میں نمائندگی کرسکتا ہو۔ مزید پڑھیں: روہت شرما کا ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل، ٹنڈولکر اور گنگولی پیچھے رہ گئے بھارتی اخبار نے یہ بھی بتایا...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے بھارت نواز شیڈول پر کرکٹرز نے تنقید کے نشتر چلادیے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت اپنے تمام میچز صرف ایک ہی وینیو دبئی میں کھیل کر چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ چکا ہے جبکہ دیگر ٹیمیں اس سے میچ کھیلنے کیلئے پاکستان اور دبئی کے درمیان گھن چکر بنی رہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے لاڈلے بھارت کی ہر موقع پر سہولت کاری کی گئی، مدمقابل سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ آخری میچ میں ہونے کی وجہ سے دونوں ممکنہ حریفوں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کو دبئی بھیج دیا گیا۔ جنوبی افریقی ٹیم انگلینڈ سے میچ کے بعد اتوار کی دوپہر دبئی پہنچی جبکہ پیر کو اسے واپس لاہور آنا پڑا، جہاں پر...
    خیبر پختونخوا کے ضلع اپر چترال میں شندور کے قریب ایک دورافتادہ گاؤں میں شیراز نامی 12 سالہ لڑکے کے قتل کے الزام میں مقتول کے بھائی کو گرفتار کیا ہے، جو قتل کے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کررہے تھے۔ اپر چترال پولیس اور مقامی رہنماؤں کے مطابق اپر چترال میں لاسپور کے ایک چھوٹے گاؤں رامن میں ایک ہفتہ قبل 12 سالہ لڑکے کی لاش ملی تھی، گاؤں کی تاریخ میں قتل کے اس پہلے واقعہ نے پورے گاوں کو دہلا کر رکھ دیا تھا۔ پولیس کو بچے کی گمشدگی کی رپورٹ ملی ڈسٹرکٹ پولیس افسر اپر چترال عتیق شاہ نے وی نیوز کو قتل کیس میں پیش رفت اور مبینہ قاتل کی گرفتاری کی...
    نئی دہلی: بھارت عالمی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کا بڑا مرکز بن چکا ہے، جہاں سے غیر قانونی نشہ آور اشیاء امریکا، افریقہ اور وسطی امریکہ تک اسمگل کی جا رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کی اینٹی ڈرگ ایجنسی (UNODC) کے مطابق، بھارت غیر قانونی منشیات اور کیمیکلز کی سپلائی کا اہم حب ہے، جہاں سے منشیات کی اسمگلنگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ حال ہی میں امریکی محکمہ انصاف نے دو بھارتی کیمیکل کمپنیوں پر امریکا اور میکسیکو میں فینٹینائل اسمگلنگ کے الزامات عائد کیے ہیں۔ گجرات میں قائم اتھوس کیمیکلز اور راکسوٹر کیمیکلز پر نیویارک کے بروکلین میں فینٹینائل کے اجزاء تقسیم کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ بھاویش لاتھیا، جو راکسوٹر کمپنی کے سینئر ایگزیکٹو...
    یہ جائیدادیں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت ضبط کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کی بھارتی حکومت نے اپنے کشمیر مخالف نوآبادیاتی ایجنڈے کو جاری رکھتے ہوئے مزید 6 کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے بی جے پی کے مقرر کردہ لیفٹیننٹ گورنر منہاج سنہا کی قیادت میں ضلع بانڈی پورہ میں حریت رہنماء محمد عبداللہ مالک اور دیگر کشمیریوں فاروق احمد گنائی، عبدالرشید، سرفراز احمد، محمد انور میر اور محمد یوسف ترک کی تقریبا 2 کروڑ 81 لاکھ روپے مالیت کی 8 کنال سے زائد جائیدادیں ضبط کر لیں۔...
    ترجمان حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ پر بھی زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسایت کے خلاف جرائم پر بھارت کا محاسبہ کرے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اس پر دباﺅ ڈالے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت اور علاقے میں اس کی مسلط کردہ انتظامیہ ہندوتوا کے اپنے مذموم ایجنڈا کے ذریعے یہاں کے زمینی حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتیں۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ اگست 2019ء کے بعد کشمیری عوام کے نہ صرف شہری اور قانونی حقوق چھین لیے...
    انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن انتہائی مکار ہے، عیار ہے جو یہاں بدامنی پھیلانا چاہتا ہے، دشمن کبھی بھی پاکستان کی سرحدوں کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا لیکن سیاسی انتشار پھیلا کر بدامنی کو فروغ دے سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ بھارت 5thجنریشن وار کے ذریعے نوجوانوان میں انتشار پید اکرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری انوار الحق نے میرپور میں آزاد جموں و کشمیر پولیس کے 60ویں ریکروٹ کورس کی پاسنگ آوٹ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کا مقصد نوجوانوں کے اذہان میں انتشار کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن انتہائی مکار ہے،...
    نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے دبئی ایڈوانٹیج پر بات کرنے لگے۔ پاکستان سے دبئی پہنچنے پر نیوزی لینڈ کے کپتان نے بھی دبئی ایڈوانٹیج پر آواز اٹھا دی۔ مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے ہیں، اسے دبئی کی پچز اور کنڈیشنز کا علم ہے، ظاہری طور پر پچز سے آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آپ نے کیسے کھیلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے مقابلے میں یہ پچ تھوڑی سلو ہو سکتی ہے، ہم ایک اچھی ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ رنز کریں گے۔ مچل سینٹنر نے کہا...
    کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو لندن میں قیام کے دوران احتجاج کا سامنا ہے۔ خالصتان کے حامی سکھوں کی ایک بڑی تعداد نے اس وقت احتجاجی مظاہرہ کیا جب ایس جے شنکر لندن کے چتھم ہاؤس تھنک ٹینک میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد کار میں جا رہے تھے۔ مظاہرین نے خالصتان کے حق میں اور بی جے پی کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔ اس دوران بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق علیحدگی پسند سکھ مظاہرین کے ایک گروپ کی جانب سے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے...
    بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی برطانیہ آمد پر سکھوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق سکھ رہنماؤن نے بھارتی وزیرخارجہ جے ایس شنکر کے سرکاری دورے پر لندن پہنچنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایک سکھ رہنما جے شنکر کی گاڑی کی طرف بھاگا اور بھارتی پرچم پھاڑ کر مودی سرکار کے خلاف غصے کا اظہار کیا۔ سکھ مظاہرین نے وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ خالصتان تحریک کے حامیوں نے جے شنکر کی برطانوی وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ملاقات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ برطانیہ میں جے شنکر کی موجودگی کے دوران سکھوں نے مودی کی پالیسیوں اور بھارتی حکومت...
    لندن (نیوزڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے اپنے بیان میں آزاد کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر، کشمیر کے چوری شدہ حصے کی واپسی کے بعد حل ہوجائے گا جو غیر قانونی طور پر پاکستان کے قبضے میں ہے۔ لندن میں چیتھم ہاؤس تھنک ٹینک میں ایک تقریب کے وران جے شنکر کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہم جس راستے کا انتظار کر رہے ہیں وہ کشمیر کے چوری شدہ حصے کی واپسی ہے، جو غیر قانونی طور پر پاکستان کے قبضے میں ہے، جب ایسا ہو جائے گا تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ مسئلہ کشمیر حل ہو جائے گا۔ انہوں نے یہ بیان ایک صحافی کے سوال کے جواب...
    لندن (نیوزڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ آزاد کشمیر کے بارے میں بے بنیاد دعوے کرنے کے بجائے بھارت کو چاہیے کہ وہ گزشتہ 77 سال سے مقبوضہ و کشمیر کے بڑے علاقوں پر قابض ہے، اسے خالی کردے۔ شفقت علی خان نے کہا کہ ہم 5 مارچ 2025 کو لندن کے چیتھم ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جے شنکر کا بیان زمینی حقائق کو غلط انداز میں پیش کرتا ہے اور یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی...
    کراچی: منگھوپیر سے نامعلوم اغوا کاروں نے محنت کش کے چھوٹے بھائی کو اغوا کر کے رہائی کے لیے 6 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا اور صوبائی وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلات طلب کرلیں۔ منگھوپیر پولیس نے عمر گوٹھ الجنت سٹی کے قریب رہائشی رشید اللہ کی مدعیت میں اس کے چھوٹے بھائی کو اغوا کر کے تاوان طلب کرنے کا مقدمہ نمبر 190 سال 2025 بجرم دفعہ 365 اے کے تحت درج کرلیا۔ مقدمے میں درخواست گزار نے کہا کہ میرا چھوٹا بھائی 17 سالہ عابد اللہ نویں جماعت کا طالب علم ہے اور 5 مارچ کو وہ میرے ساتھ گھر پر موجود تھا کہ اس نے مجھے سے کہا...
    آئی سی سی چیمپئںز ٹرافی 2025ء کے فائنل کےلیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ فائنل مقابلے کےلیے پال ریفل اور رچرڈ النگورتھ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ جوئیل ولسن تھرڈ امپائر اور رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے۔چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ بھارت نے باآسانی آسٹریلیا کو جبکہ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو سیمی فائنلز میں شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ایونٹ کی دفاعی چیمپئن اور میزبان ٹیم پاکستان اپنا ایک بھی میچ نہ جیت سکی تھی۔
    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں دو مزید بھارتی شہریوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا گیا۔ بھارت کی وزارتِ خارجہ امور کے مطابق عدالت کی جانب سے فیصلے کو برقرار رکھنے کے بعد کیرالا سے تعلق رکھنے والے محمد ریناش ارنگیلوتو اور مرلی دھرن پیرمتھاٹا کی سزا پر عملدرآمد کیا گیا۔ دونوں بھارتی شہریوں کو قتل کے مختلف الزامات ثابت ہونے کے بعد یو اے ای میں 28 فروری کو سزائے موت دی گئی۔ واضح رہے گزشتہ ماہ 15 فروری کو ابو ظہبی میں  33 سالہ شہزادی خان کو چار ماہ کے شیر خوار بچے کے قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی تھی۔ خاتون کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ انہیں ان کی سزا...
    کراچی: موچکوکے علاقے میں تیز رفتار ڈمپر موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا ، ایک بھائی جاں بحق جبکہ 2 بھائی زخمی ہوگئے۔  ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف کے مطابق لکی چڑھائی  کے قریب تین سگے بھائی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ان پر تیز رفتار ڈمپر چڑھ دوڑاجس کے نتیجے میں ایک بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ دو بھائی زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے اسپتال پہنچایا۔   پولیس نے موقع پر پہنچ کرڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، متوفی کی شناخت راحب ولد افغان جبکہ زخمیوں کی شناخت سعد افغان اور ملیر افغان کے نام سے ہوئی ہے،  زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر  ہے۔ پولیس نے  متوفی کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی اور...
    فوٹو: فائل کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک بھائی جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی آپس میں بھائی ہیں، تینوں بھائی ماربل فیکٹری میں ملازم ہیں۔ پولیس کے مطابق تینوں بھائی فیکٹری سے چھٹی کے بعد گھر جارہے تھے، زخمیوں کے بیان کے مطابق ڈمپر غلط سمت سے آرہا تھا۔دوسری جانب کورنگی سنگر چورنگی پر ٹینکر  نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔  
    کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 300 یونٹ تک فری بجلی دینے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سولر ہوم سسٹمز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والا سولر توانائی کا منصوبہ اہم اقدام ہے، کم آمدنی والے 2 لاکھ گھروں کو سستے سولر ہوم سسٹم کٹس فراہم کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جولائی 2025 کے اختتام تک 2 لاکھ سولر ہوم سسٹم کٹس کی تقسیم مکمل کریں گے ، ہرضلع میں ہفتہ وار 400 سولر ہوم سسٹم کٹس تقسیم کرنے کا ہدف مقررکیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے عالمی برادری...
    نئی دہلی(ویب ڈیسک )مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے روزہ نہ رکھنے پر شامی کو شریعت کے تحت “مجرم” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک لازمی فریضہ ہے اور اسے خدا کو جواب دینا چاہیے۔ آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی کےبھارتی کرکٹر محمد شامی کو رمضان کے دوران روزہ نہ رکھنے پر ’مجرم‘ قرار دینےسے نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ بھارتی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے کہا کہ روزہ نہ رکھ کر اس نے جرم کیا ہے، اسے ایسا نہیں کرنا چاہیے، وہ شریعت کی نظر میں مجرم ہے، اسے خدا کو جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ روزہ فرض فرائض میں سے ہے اور...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بے جے پی) کے رکنِ اسمبلی تے جسوی سریا نے مقامی گلوکارہ شیوسری سکندپرساد سے شادی کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب بنگلورو شہر میں ہوئی جس میں پارٹی کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہن مقامی زبان کرناٹک کی گلوکارہ ہیں جو سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ مشہور ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 1 لاکھ 13 ہزار سے زیادہ اور یوٹیوب پر 2 لاکھ فالوورز ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال جنوری میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بھی گلوکارہ کی تعریف کی تھی۔ مزیدپڑھیں:’اچھے لباس والی خواتین کو انعام‘ فہد مصطفیٰ کے گیم شو پر تنقید
    کراچی(شوبز ڈیسک)کراچی میں دندناتے ہیوی ٹریفک نے ایک اورزندگی چھین لی، بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوارتین بھائیوں کوروند ڈالا، حادثے میں ایک بھائی جاں بحق اوردوزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں دندناتے ہیوی ٹریفک نے ایک اورزندگی چھین لی، بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوارتین بھائیوں کوروند ڈالا، حادثے میں ایک بھائی جاں بحق اوردوزخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق وزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے پاور ہاؤس چورنگی کے قریب تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کےمطابق تیز رفتار ڈمپر بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گیا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ پولیس زرائع کے مطابق ڈمپر خالی جارہا تھا کے اس دوران...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 300 یونٹ تک فری بجلی دینے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سولر ہوم سسٹمز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والا سولر توانائی کا منصوبہ اہم اقدام ہے، کم آمدنی والے 2 لاکھ گھروں کو سستے سولر ہوم سسٹم کٹس فراہم کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جولائی 2025 کے اختتام تک 2 لاکھ سولر ہوم سسٹم کٹس کی تقسیم مکمل کریں گے ، ہرضلع میں ہفتہ وار 400 سولر ہوم سسٹم کٹس تقسیم کرنے کا ہدف مقررکیا ہے۔انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے عالمی برادری کو پاکستان کے موسمیاتی...
    بیجنگ :چینی حکومت نے 2025 کی ورک رپورٹ نظرثانی کے لئے قومی عوامی کانگریس کو پیش کی۔ چین نے رواں سال کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو کا ہدف تقریباً پانچ فیصد مقرر کیا ہے۔ اس ” 5فیصد” کے لگ بھگ ہدف کو کیسے دیکھنا ہے؟ 2024 میں چین کی جی ڈی پی میں 5 فیصد اضافہ ہوا، جو دنیا کی بڑی معیشتوں میں پیش پیش تھا۔ اس وقت، بیرونی ماحول زیادہ پیچیدہ اور سنگین ہوتا جا رہا ہے، اور چین اب بھی تقریباً 5فیصد کی ترقی کا ہدف مقرر کرتا ہے. یہ نہ صرف چین کی معاشی طاقت کی عکاسی کرتا ہے بلکہ عالمی معاشی بحالی میں اعتماد اور قوت بھی فراہم کرتا ہے۔ “تقریبا 5فیصد” کا...
    الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جے یو آئی کے امیدوار عثمان پرکانی کی درخواست مسترد کر دی اور پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کی رکنیت بحال کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 45 کوئٹہ کی ری پولنگ میں دھاندلی کے معاملے پر الیکشن ٹریبونل نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء علی مدد جتک کی رکنیت بحال کر دی۔ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 سے متعلق محفوظ شدہ آج فیصلہ سنا دیا۔ جس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار محمد عثمان پرکانی کی درخواست مسترد کر دی گئی اور پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کو کامیاب قرار دیا گیا۔ الیکشن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مارچ 2025ء) بھارتی صوبے مہاراشٹر کی اسمبلی میں بدھ کے روز حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کی اتحادی جماعتوں نے سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کے ایک بیان پر زبردست ہنگامہ کیا۔ اعظمی نے اسمبلی کے باہر اپنے ایک بیان میں مغل بادشاہ اورنگ زیب کی مبینہ طور پر تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک عظیم حکمراں کہا تھا۔ اورنگ زیب کا مقبرہ بھی ہندو قوم پرستوں کے نشانے پر بی جے پی کے ایک رہنما نے ایوان میں یہ کہتے ہوئے اعظمی کی معطلی کی قرارداد پیش کی کہ اورنگ زیب کی تعریف مراٹھا حکمراں چھترپتی شیواجی مہاراج اور ان کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مارچ 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین، میکسیکو اور کینیڈا پر نئے تجارتی محصولات کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا میں ایک اور تجارتی جنگ شروع ہو گئی ہے۔ وہ ایشیائی ممالک بھی مشکلات میں گِھر گئے ہیں جو ایک پیچیدہ اور مربوط عالمی سپلائی چین کا حصہ ہیں۔ چین کی امریکی محصولات کے خطرے کا مقابلہ کرنے کی تیاریاں نہ کم نہ زیادہ، ٹرمپ کا ’برابر کا جواب‘ دینے کا فیصلہ ویتنام، تائیوان اور تھائی لینڈ امریکہ کے ساتھ برآمدات اور جی ڈی پی کے تناسب میں اضافے کی وجہ سے امریکی محصولات میں اضافے کے خطرات کا سب سے زیادہ سامنا کر رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ...
    بھارت کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دفعہ 370 کا خاتمہ پہلا قدم تھا، جبکہ کشمیر میں اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی، ترقی اور انصاف کی فراہمی دوسرا قدم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے لندن کے تھنک ٹینک چیتھم ہاؤس میں ایک گفتگو کے دوران پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان یہ علاقہ خالی کر دے تو مسئلہ کشمیر مکمل طور پر حل ہو جائے گا۔ جے شنکر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا، جب شرکاء میں سے کسی نے سوال کیا کہ کیا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تعلقات مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کر سکتے ہیں۔ اس سوال پر...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے غزہ میں اسرائیل کیجانب سے امداد کی بندش اور بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی بندش کی سخت مذمت کرتا ہے، یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے 5 مارچ کو بھارتی وزیر خارجہ کے کشمیر سے متعلق بیان کو مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کشمیری عوام کے تحفظات کو محض اقتصادی بحالی کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی...
    — فائل فوٹو بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 45 کی ری پولنگ میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمیشن نے علی مدد جتک کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دے دیا اور جے یو آئی ف کے امیدوار میر محمد عثمان پیرکانی کی درخواست مسترد کر دی۔پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کامیاب قرار پائے تھے۔علی مدد جتک کے خلاف نصر اللّٰہ بڑیچ کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی اور الیکشن کمیشن نے دونوں درخواست گزاروں کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی بی 45 میں مبینہ دھاندلی کے الزام میں پیپلز پارٹی کے فاتح امیدوار علی مدد جتک کے خلاف الیکشن کمیشن نے دو امیدواروں کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی بی 45 میں ری پولنگ میں مبینہ دھاندلی کے معاملے میں  الیکشن کمیشن نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا، الیکشن کمیشن نے جے یو آئی (ف) کے امیدوار میر محمد عثمان پیرکانی کی درخواست مسترد کردی۔ پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار علی مدد جتک کامیاب قرار پائے تھے ان کے خلاف نصراللہ بڑیچ کی درخواست بھی مسترد ہوگئی، الیکشن کمیشن نے دونوں درخواست گزاروں کو الیکشن...
    پی بی 45 میں مبینہ دھاندلی کے الزام میں پیپلز پارٹی کے فاتح امیدوار علی مدد جتک کے خلاف الیکشن کمیشن نے دو امیدواروں کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی بی 45 میں ری پولنگ میں مبینہ دھاندلی کے معاملے میں  الیکشن کمیشن نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا، الیکشن کمیشن نے جے یو آئی (ف) کے امیدوار میر محمد عثمان پیرکانی کی درخواست مسترد کردی۔ پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار علی مدد جتک کامیاب قرار پائے تھے ان کے خلاف نصراللہ بڑیچ کی درخواست بھی مسترد ہوگئی، الیکشن کمیشن نے دونوں درخواست گزاروں کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا...
    بھارتی کرکٹ کے مہاراجا سارو گنگولی کی پولیس انسپکٹر کے لباس میں تصاویر نے تہلکہ مچادیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کرکٹ کے میدان سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ اب نیٹ فلکس کی ایک نئی ویب سیریز میں پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔ سارو گنگولی اب ایک اداکار بننے جا رہے ہیں، اور ان کی پولیس وردی میں تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ سارو گنگولی، جنہیں کرکٹ کی دنیا میں ’’مہاراجا‘‘ کا لقب دیا جاتا ہے، نے 2008 میں بین الاقوامی کرکٹ سے اور 2012 میں تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ اس کے بعد وہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) کے صدر بنے، لیکن اب وہ ایک نئے...
    ویب ڈیسک:پی بی 45 میں مبینہ دھاندلی کے الزام میں پیپلز پارٹی کے فاتح امیدوار علی مدد جتک کے خلاف الیکشن کمیشن نے دو امیدواروں کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی بی 45 میں ری پولنگ میں مبینہ دھاندلی کے معاملے میں  الیکشن کمیشن نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا، الیکشن کمیشن نے جے یو آئی (ف) کے امیدوار میر محمد عثمان پیرکانی کی درخواست مسترد کردی۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار علی مدد جتک کامیاب قرار پائے تھے ان کے خلاف نصراللہ بڑیچ کی درخواست بھی مسترد ہوگئی، الیکشن کمیشن...
    الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے حلقہ ”پی بی 45“ کے ری پولنگ میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کے امیدوار کی ری پولنگ کی درخواست مسترد کردی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست کو الیکشن ٹریبونل میں دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خیال رہے کہ پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کامیاب قرار پائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات کے نتائج میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن بحال کردیا۔
    ویب ڈیسک : سندھ  کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سولر سے سب سے سستی بجلی کے پلانٹ لگا رہے ہیں، سولر منصوبے سے 300 یونٹ تک فری بجلی دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ  مراد علی شاہ نے سولر ہوم سسٹمز کی تقسیم کے حوالے سے ہونے والی تقریب سے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والا سولر توانائی کا منصوبہ اہم اقدام ہے، کم آمدنی والے 2 لاکھ گھروں کو سستے سولر ہوم سسٹم کٹس فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جولائی 2025 کے اختتام تک 2 لاکھ سولر ہوم سسٹم کٹس کی تقسیم مکمل کریں گے ، ہرضلع میں ہفتہ وار 400 سولر ہوم سسٹم کٹس تقسیم کرنے...
    دبئی(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں قتل کیس میں ملوث دو بھارتی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالا کے رہائشی دو بھارتیوں کو قتل کے الگ الگ مقدمے میں سزائے موت دی گئی جس کی تصدیق بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے بتایا کہ کیرالا کے رہائشی محمد رناش اور مرالی دھرن کو سزائے موت دی گئی، دونوں افراد کیرالا کے علاقے کنار کے رہائشی تھی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ملزمان پر متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہوا تھا جب کہ گرفتاری سے قبل رناش ایک ٹریول ایجنسی کا ملازم تھا۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ مرالی دھرن کو...
    ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں کشمیری صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر جب بھی مذاکرات ہوں، یہ سہ فریقی ہونے چاہیے اور کشمیریوں کو بھی مذاکرات کی میز پر ہونا چاہیے اسلام ٹائمز۔  آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے اس اہم، نازک اور فیصلہ کن موڑ پر تمام سیاسی قیادت کو متحد و متفق ہونا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے امریکہ اور برطانیہ کے دورے کے بعد ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں کشمیری صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مارچ 2025ء) بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر برطانیہ کے دورے پر ہیں، جہاں بدھ کے روز لندن میں ایک مباحثے کے دوران ایک پاکستانی صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ کیا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنی دوستی کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس پر بھارتی وزیر خارجہ نے کشمیر میں فریق ثالث کی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے کشمیر سے متعلق نئی دہلی کے اقدامات اور نقطہ نظر کا دفاع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آزادانہ طور پر فیصلہ کن اقدامات پہلے ہی کیے جا چکے ہیں۔ بھارتی وزیر...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے گرین شرٹس کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے اور فائنل دبئی میں ہونے پر سابق بھارتی اسپنر پاکستان پر طنزیہ جملے کَسنے لگے۔ آسٹریلیا کیخلاف پہلے سیمی فائنل میں کامیابی کیساتھ ہی بھارت نے ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا تاہم فائنل لاہور سے دبئی منتقل ہونے پر بھارتی کھل کر پاکستان پر اپنی بھڑاس نکال رہے ہیں۔ ہائبرڈ ماڈل کے تحت طے ہوا تھا کہ اگر بھارتی ٹیم فائنل تک نہ پہنچی تو ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا تاہم روہت الیون کے فائنل میں پہنچنے کے  باعث ایونٹ کا فائنل اب دبئی میں شیڈول ہے۔ مزید پڑھیں: پریزیڈنٹ ٹرافی فائنل؛ 3 گیندوں پر 4 وکٹیں گرگئیں سماجی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سمیت دیگر ممالک کی جانب سے عائد کردہ اعلیٰ محصولات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نہ صرف انہیں انتہائی غیر منصفانہ قرار دیا بلکہ ان ممالک پر 2 اپریل سے باہمی محصولات کا اعلان بھی کیا ہے، جو امریکی اشیا پر محصولات عائد کرتے ہیں۔ گزشتہ روز کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے اپنے پہلے صدارتی خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر آپ اپنی مصنوعات امریکا میں نہیں بناتے ہیں، تاہم، ٹرمپ انتظامیہ کے تحت، آپ کو ٹیرف ادا کرنا پڑے گا اور بعض صورتوں میں، اس سے کہیں زیادہ۔ یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی کے اچانک دورۂ امریکا کا اعلان، کیا بھارتی شہری بھی ’ٹرمپ پالیسی‘ کا شکار ہوگئے؟ ’دوسرے ممالک...
    پاکستان کا صنعتی شعبہ چین، بھارت اور امریکا کے مقابلے میں بجلی کی قیمتوں سے تقریباً دوگنا اور یورپی یونین سے بھی زیادہ قیمت ادا کر رہا ہے، جس سے اس کی برآمدی مسابقت پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیرس میں قائم انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (آئی ای اے) کی تازہ ترین ’الیکٹریسٹی 2025- اینالسز اینڈ فارکاسٹ ٹو 2027‘ رپورٹ کے مطابق امریکا اور بھارت میں 2024 میں بجلی کی اوسط قیمت 6.3 سینٹ فی کلو واٹ گھنٹہ، چین میں 7.7 سینٹ، ناروے میں 4.7 سینٹ اور یورپی یونین میں 11.5 سینٹ تھی۔ اس کے مقابلے میں پاکستان میں توانائی سے بھرپور صنعتوں کے لیے بجلی کی اوسط قیمتیں 2024 میں 13.5 سینٹ...
    بھارت کے نامور کرکٹر، سابق کپتان ویرات کوہلی کی ہلدی کی رسم کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ یاد رہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ بیٹر ویرات کوہلی نے 2017ء میں خوبرو بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کی تھی۔ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی شادی کی تقریبات کو انتہائی نجی رکھا تھا، جوڑے کی جانب سے صرف مرکزی تقریب کی مالا پہنانے اور پھیرے لینے کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔ اب اس جوڑے کی شادی کے 7 سال بعد ویرات کوہلی کی ہلدی کی رسم کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں ویرات کوہلی کو اپنے رشتے داروں کے درمیان بیٹھے ہلدی لگواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ویرات کوہلی خوش گوار موڈ...
    وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے سے ہندوستان کو کوئی نقصان نہیں ہے بلکہ کئی طرح سے فائدہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی پوری طرح سے متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیزیں بالکل سوچ کے مطابق ہو رہی ہیں اور اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے سے ہندوستان کو کوئی نقصان نہیں ہے بلکہ کئی طرح سے فائدہ ہے۔ ایس جے شنکر نے اپنے دورہ لندن کے دوران چیتھم ہاؤس کے ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو...
    واشنگٹن/نئی دہلی: امریکہ کی سخت امیگریشن پالیسی کے تحت 332 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کر دیا گیا، جب کہ بھارتی حکومت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے نتیجے میں فروری میں تین فوجی پروازوں کے ذریعے بھارت کے غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجا گیا، جب کہ مزید افراد کو وسطی امریکی ممالک بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملک بدر کیے گئے افراد کو کوسٹا ریکا کے عارضی حراستی مراکز میں رکھا گیا ہے، جہاں انہیں شدید مشکلات، بدسلوکی اور ذہنی دباؤ کا سامنا ہے۔ ایک بھارتی شہری نودیپ سنگھ نے بتایا کہ "ہمیں خود اپنے وطن واپسی کے اخراجات برداشت کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں،...
    بھارت کی کمزور سفارتکاری اور مودی کے حالیہ امریکی دورے نے بھارتی خارجہ پالیسی کی کمزوریاں آشکار کر دیں۔ مودی کی امریکی حکام سے ملاقات، مختلف امور پر گفتگو، مگر بھارتی شہریوں کی ملک بدری اور امیگریشن پالیسی پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ امریکی صدر ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی کے تحت محض فروری میں بھارت کے 332 شہریوں کو ملک بدر کیا گیا۔ امریکی حکومت نے 3 فوجی پروازوں کے بعد بھارتی ڈیپورٹیز کو وسطی امریکی ممالک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی شہروں کو وطن واپسی مکمل ہونے تک ترقی پذیر ممالک میں رکھا جائے گا۔ اس حوالے سے پاناما اور کوسٹاریکا نے بھارت کے غیر قانونی تارکین وطن کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔...
      حکومت کے مقامی کمرشل بینکوں سے قرضے 35ٹریلین روپے تک پہنچ گئے بلند شرح سود سے بینکوں کو قرضوں پر زیادہ منافع حاصل ہوا،ذرائع وزارت خزانہ حکومت کی جانب سے نجی بینکوں سے بھاری سود پر قرض لینے سے پاکستان کے بینکوں نے سال دو ہزار چوبیس میں پہلی بار 600ارب روپے سے زائد کا منافع کمایا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بلند شرح سود کی وجہ سے بینکوں کو قرضوں پر زیادہ منافع حاصل ہوا، قرضوں کی بڑھتی ہوئی مانگ بھی بینکوں کے زائد منافع کی وجہ بنی، بینکوں نے فیس بیسڈ آمدنی میں بھی اضافہ کیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کے مقامی کمرشل بینکوں سے قرضے 35 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے...
    کراچی: بھارت کی جانب سے آسٹریلیا جبکہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں جنوبی افریقا کی سیمی فائنلز میں شکست کے بعد چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے حتمی نام سامنے آگئے۔  گزشتہ روز بھارت نے دبئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسان مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے آسان مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو پچاس رنز سے شکست دی۔ اب بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 9 مارچ بروز اتوار کو ٹائٹل کے دفاع کیلیے دبئی کے میدان میں اتریں گی۔ پوائنٹس ٹیبل کی پوزیشن  پوائنٹس ٹیبل...
    حیدر آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کی 44 سالہ معروف گلوکارہ کلپنا راگویندر نے خودکشی کی کوشش کی جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہے۔ بھارتی شہر حیدرآباد میں رہائش پذیر گلوکارہ دو دن گھر سے باہر نہ آئیں تو سکیورٹی اور پڑوسیوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔پولیس دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی تو گلوکارہ کو بے ہوش پایا جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ گلوکارہ کی حالت تشویشناک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کلپنا نے خواب آور گولیوں کی بڑی مقدار کھا کر خودکشی کی کوشش کی اور وہ گھر میں اکیلی تھیں۔گلوکارہ کے شوہر بھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی چنئی سے حیدرآباد پہنچ گئے۔ پولیس نے...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)معروف بھارتی شاعر اور گیت نگار جاوید اختر نے ان پر روہت شرما کو شرمندہ کرنے کا الزام لگانے والے شخص کو نیچ اور جھوٹا قرار دے دیا اور کہا کہ تم اتنے گھٹیا آدمی کیوں ہو؟۔ واضح رہے کہ جاوید اختر نے دبئی میں چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف کامیابی پر ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد دینے کے ساتھ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے انھیں ٹیم کا مضبوط پلر (ستون) قرار دیا تھا۔ تاہم ایک ٹرولر نے ان پر جھوٹا الزام عائد کیا کہ انھوں نے کپتان روہت شرما کی توہین کی جس پر جاوید اختر نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ...
    بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہاہے کہ بھارتی ٹیم پچ کے بھروسے نہیں کھیلتی بلکہ اپنی پرفارمنس کے بل بوتے پر کھیلتی ہے، انڈیا اور پاکستان کے میچز کے لئے تو تمام ملک آفر کرتے ہیں، کس کو پاک بھارت میچز نہیں چاہئے، ہائبرڈ ماڈل دوبار ہوچکا ہے اور دونوں بارکامیاب رہا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا اس وقت دورہ پاکستان پر ہیں جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ، یہاں بہت اچھے انتظامات کئے گئے ہیں ، چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈکپ دونوں کی بڑی اہمیت ہے ، فائنل لاہور میں کرانے کے لئے آسٹریلیا کو جیتنا پڑتا ، چیمپئنز ٹرافی کے...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم پچ کے بھروسے نہیں، اپنی پرفارمنس کے ساتھ کھیلتی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھا اور چائے پی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم حکومت کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان نہیں آئی، ہائبرڈ ماڈل کارآمد ہے تبھی تو ایک دوسرے کے ساتھ میچز ہو رہے ہیں۔ راجیو شکلا نے کہا کہ یہ چیز واضح طور پر کلیئر ہے کہ جب تک بی سی سی آئی کو...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سربراہ راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کا فیصلہ بھارتی حکومت نے کرنا ہے۔ انڈین ٹیم حکومت کی اجازت کے بغیر پاکستان نہیں آسکتی۔ چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے سے پہلے تمام معاملات طے پائے تھے۔ قذافی اسیڈیم لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے آئے بھارتی بورڈ کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا تو پاکستان اور بھارت کے میچز کروانے کی پیش کش کرے گی لیکن انڈین بورڈ کی پالیسی ہے کہ دو طرفہ سیریز اپنے اپنے ممالک میں کھیلیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے بی سی سی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ...
    ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنےکے لیے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے، اور ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریگولیٹری اتھارٹی قائم ہونے کے بعد اس شعبے میں غیر رجسٹرڈ افراد کے کے کاروبار کرنے اور ٹیکس چوری کرنے پر مقدمات قائم کرنے کے ساتھ ساتھ سزائیں بھی دی جا سکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں کیا شرح سود میں کمی کے بعد اب ریئل اسٹیٹ مارکیٹ بہتر ہو جائے گی؟ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس شعبے میں کاروبار کرنے والا شخص اگر ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی میں رجسٹریشن نہیں کرائے گا تو اسے 50 ہزار روپے سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا، جبکہ 3 سال تک قید...
    معروف بھارتی گلوکارہ کلپنا راگویندر نے خودکشی کی کوشش کی جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہے، اور اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کلپنا راگویندر بھارت کے شہر حیدرآباد میں اپنی رہائشگاہ پر موجود تھیں، جب وہ دو روز تک اپنے گھر سے باہر نہ آئیں تو پڑوسیوں اور سیکیورٹی نے پولیس کو بلالیا۔ یہ بھی پڑھیں عالمی شہرت یافتہ نومسلم گلوکارہ سینیڈ او کونر انتقال کر گئیں پولیس کو جب اندر سے کوئی آواز نہ آئی تو گھر کا دروازہ توڑا گیا جہاں گلوکارہ بے ہوشی کی حالت میں پڑی تھیں، جنہں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک...
    بھارتی شہر حیدرآبار میں معروف پلے بیک سنگر کلپنا راگھویندر اپنے کمرے میں نیم مردہ حالت میں ملنے پر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کلپنا راگھویندر بھارت کی تیلگو میوزک انڈسٹری میں کافی مقبول ہیں۔ انھوں نے ممکنہ طور پر نیند کی گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ گلوکارہ اس وقت وینٹی لیٹر پر زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں اور ان کے اہل خانہ نے مداحوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔ کلپنا راگھویندر کی خودکشی کی خبر سن کر ٹالی ووڈ کے فنکار اور گلوکار بڑی تعداد میں اسپتال پہنچ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح اداکارہ کی جان کو بچانا ہے تاہم تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا ہے...
    راولپنڈی: ٹیکسلا کے علاقے خرم پراچہ میں بجلی کا پول لگانے کے تنازع پر  دوہرے قتل کی واردات میں چچا زاد بھائی نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق  ٹیکسلا کے علاقے خرم پراچہ کے رہائشی توقیر اور توفیق دو بھائی بجلی کی سپلائی کے لیے علاقے میں پول لگوانا چاہتے تھے لیکن ان کے چچا زاد بھائی نصرت کو پول لگانے پر اعتراض تھا۔ دونوں فریقین میں جھگڑا ہوا اور جھگڑے کے  دوران نصرت نے فائرنگ کرکے دونوں کزنز جو آپس میں سگے بھائی تھے کو زخمی کردیا جنہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں دم توڑ گئے جبکہ ملزم فرار ہوجانے...
    بھارتی ریاست اترپردیش میں منعقدہ حالیہ مہا کمبھ میلے میں اندرون و بیرون ملک سے 60 کروڑ لوگوں نے شرکت کی ہے، 144 سال بعد ہونے والا یہ روحانی اجتماع دنیا بھر کے لوگوں کو باہم روحانی رشتے میں جوڑتا ہے۔ کمبھ میلہ انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے شہر پریاگ راج (سابقہ الہ آباد) میں دریائے گنگا و جمنا کے سنگم پر ہر 12 سال کے بعد منعقد ہوتا ہے، یہ عرصہ سورج کے گرد سیارہ مشتری کا ایک چکر مکمل ہونے کی علامت ہے۔ مہا کمبھ میلہ 144 سال کے بعد ایسے 12 چکر مکمل ہونے پر منایا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مہاکمبھ میلے میں ہار بیچنے والی مونالیزا نے ایک ایونٹ میں شرکت کا کتنا معاوضہ لیا؟...
    حکومت کی جانب سے نجی بینکوں سے بھاری سود پر قرض لینے سے پاکستان کے بینکوں نے سال دو ہزار چوبیس میں پہلی بار 600 ارب روپے سے زائد کا منافع کمایا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ  کا کہنا ہے کہ  بلند شرح سود کی وجہ سے بینکوں کو قرضوں پر زیادہ منافع حاصل ہوا، قرضوں کی بڑھتی ہوئی مانگ بھی بینکوں کے زائد منافع کی وجہ بنی، بینکوں نے فیس بیسڈ آمدنی میں بھی اضافہ کیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کے مقامی کمرشل بینکوں سے قرضے 35 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے، بیرونی قرضوں کا حجم 25.2 ٹریلین روپے ہے، بیرونی قرضوں پر اوسط سود کی شرح صرف 1 فیصد ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ مقامی قرضوں پر...
    بنوں کینٹ حملہ، شہدا میں 5 بہن بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )بنوں کینٹ پر گزشتہ روز ہونے والے دہشت گرد حملے کے شہدا میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل ہیں۔گھر کے سربراہ خلیل نواز کا کہنا ہے کہ افطار کے وقت ایک دھماکے کے بعد دوسرا دھماکا ہوا جو زیادہ شدید تھا، کمرا گر گیا اور ملبے تلے دب کر ان کی چار بیٹیاں، ایک بیٹا اور ایک بہو شہید ہوئے۔دھماکے میں شہید 12 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ بنوں اسپورٹس کمپلیکس میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی رہنماں، مشران اور لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت...
    کرکٹ کے میدان میں مخالف ٹیموں کے چھکے چھڑانے والے سابق آسٹریلوی لیجنڈ ڈیوڈ وارنر اب بالی ووڈ فلموں میں نظر آئیں گے۔ ڈیوڈ وارنر جو تلگو سنیما سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں، اب تیلگو سنیما میں ڈیبیو کے لیے تیار ہیں۔ ڈیوڈ وارنر تیلگو فلم انڈسٹری سے اداکاری کا آغاز کر رہے ہیں اور آئندہ ایکشن و کامیڈی فلم ’روبن ہڈ‘ میں ایک خاص کردار میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کی ہدایت کاری وینکی کڈومولا کر رہے ہیں، جبکہ نیتھن اور سری لیلا مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔ وارنر نے تلگو سنیما کے لیے اپنی محبت کا کئی بار اظہار کیا ہے، اور انسٹاگرام ویڈیوز اور ریلز میں پشپا کے گانے ’سریوالی‘ پر رقص کرنے اور...
    چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل میں بھارت سے ہار آسٹریلیا کو ہضم نہ ہوئی، بڑا استعفیٰ آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تاہم وہ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے دستیاب رہیں گے۔ آسٹریلیا کے تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز اسٹیون اسمتھ نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی شکست کے فوری بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ اسٹیو اسمتھ نے چیمپئنز ٹرافی میں پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں آسٹریلیا کی کپتانی کی تھی اور چیمپئنز ٹرافی کے...
    راولپنڈی: جاتلی پولیس نے بھائی کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اشتہاری مجرم عامر نے گھر میں دیوار تعمیر کرنے کے تنازع پر فائرنگ کرکے اپنے بھائی عثمان کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ ستمبر 2019ء میں تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا تھا۔ ترجمان پنڈی پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم واقعہ کے بعد روپوش ہوگیا تھا، جاتلی پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا، اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔
    بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں کوالیفائی کرنے کے بعد اس بڑے میچ کے ٹکٹوں کی مانگ اور قیمت آسمان پر پہنچ گئی ہے۔ایک بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بلیو شرٹس کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں کوالیفائی کرنے کے فوری بعد 9 مارچ کو کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے اس سب سے بڑے میچ کے ٹکٹوں کی مانگ اور قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔گزشتہ روز سیمی فائنل میں بھارت کے آسٹریلیا کو ہرانے کے فوری بعد فائنل ٹکٹوں کی مانگ میں دیکھتے ہی دیکھتے اضافہ ہوا اور شائقین کرکٹ نے ٹکٹوں کے حصول کے لیے آن لائن ٹکٹ بکنگ پلیٹ فارمز پر آنا شروع کر دیا ہے۔بھارت کے سینئر...
    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، جب بھارتی بلے باز شبھمن گل کو ایمپائر کی جانب سے وارننگ دی گئی، حالانکہ انہوں نے آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ کا ایک بہترین کیچ لیا تھا۔ یہ واقعہ آسٹریلیا کی اننگز کے نویں اوور کی دوسری گیند پر پیش آیا جب ہیڈ نے ورون چکرورتی کی گیند پر غلط شاٹ کھیلا اور گیند لمبے فاصلے پر گئی۔ گل نے کافی دوڑ لگانے کے بعد ایک شاندار کیچ پکڑا، لیکن مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب انہوں نے گیند کو فوراً زمین پر چھوڑ دیا۔ ایمپائر نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں وارننگ دے دی۔   ایم سی سی قانون کیا کہتا...
    نئی دہلی (نیوزڈیسک)بولی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی زائد العمری کے باعث یادداشت کم ہوچکی ہے اور وہ فلموں کی شوٹنگ کے دوران متعدد بار غلطیاں کرتے ہیں۔’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنی بلاگ پوسٹ میں اپنی یادداشت کی کمی کا اعتراف کیا۔امیتابھ بچن کی عمر 82 برس ہے اور انہیں بھارتی فلم انڈسٹری کا سب سے بڑا اسٹار مانا جاتا ہے، انہوں نے درجنوں بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا۔ امیتابھ بچن زائد العمری کے باوجود فلموں میں نظر آتے رہے ہیں اور اس وقت بھی وہ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔حال ہی میں انہوں نے اپنی بلاگ پوسٹ میں اپنی یادداشت کم ہوجانے کا اعتراف کیا اور لکھا کہ وہ غلطیاں کرنے پر...
    ذرائع کے مطابق شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دبانے کیلئے جبر و ستم کا ہر ہتھکنڈے آزما رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند سینئر رہنما اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کے تمام تر جبر و استبداد کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی مضبوط و مستحکم ہے اور وہ اپنی جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ذرائع کے مطابق شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل...
    چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت لیا ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے اور نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔آج کے میچ کی فاتح ٹیم 9 مارچ کو دبئی میں بھارت سے فائنل میچ کھیلے گی۔رواں ایونٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہی جب کہ نیوزی لینڈ نے ایک میچ بھارت سے ہارا ہے۔باہمی میچوں میں دونوں ٹیموں کا تقابل کریں تو جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔ اب تک کھیلے گئے 73 میچوں میں 42...
    چیمپئنز ٹرافی فائنل کی میزبانی سے لاہور کے محروم ہونے پر بھارتی خوشیاں منانے لگے۔  آسٹریلیا کو شکست دیکر بھارتی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر مغرور بھارتی آپے سے باہر ہوگئے اور پاکستان کی ٹرولنگ شروع کردی۔   بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کی میزبانی سے محروم ہونا پڑا ہے کیونکہ اب طے شدہ منصوبے کے تحت فائنل لاہور کے بجائے دبئی میں ہی منعقد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو دی گئی تھی لیکن بھارت نے سکیورٹی کو جواز بنا کر پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر دیا۔  آئی سی سی نے بھارت کے دباؤ میں آکر ہائبرڈ ماڈل متعارف کرایا جس کے تحت بھارت...
    متحدہ عرب امارات میں بھارتی گھریلو ملازمہ کو اپنے آجر کے بچے کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی دے دی گئی ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ ایک بھارتی جوڑے کے لیے کام کرنے والی شہزادی خان کو گزشتہ ماہ پھانسی دی گئی تھی، ابوظہبی کی عدالت کی دستاویزات کے مطابق شہزادی خان نے بچے کا گلہ دبایا، جس سے دم گھٹنے سے وہ جان کی بازی ہار گیا، لیکن ٹرائل میں گواہی دینے والا ڈاکٹر اس بات کی تصدیق نہیں کرسکا، کیوں کہ اسے پوسٹ مارٹم کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شہزادی خان بے قصور تھی اور لڑکے کی موت غلط انجیکشن لگانے...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے سابق اور موجودہ کرکٹرز کی ان باتوں کو سختی سے رد کر دیا ہے جن میں کہا جا رہا ہے کہ بھارت کو چیمپئنز ٹرافی میں ایک ہی مقام پر کھیلنے کی وجہ سے فائدہ ہو رہا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم کی شاندار کارکردگی کے بعد یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ روہت شرما کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم کو دبئی میں مسلسل میچز کھیلنے کی وجہ سے ’فائدہ‘ حاصل ہو رہا ہے، کیونکہ انہیں کنڈیشنز کو سمجھنے کا زیادہ موقع ملا ہے۔ ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت نے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے، جبکہ باقی مقابلے پاکستان کے تین مختلف شہروں میں منعقد ہو...
    کراچی: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم سے شکست کے بعد آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ اسٹیو اسمتھ نے ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے دستیاب رہیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ورلڈ کپ 2027 کے لیے میری جگہ کوئی نوجوان لے گا اور اس حوالے سے تیار شروع کرنے کا اچھا موقع ہے۔  مزید پڑھیں؛ بھارت آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا اسمتھ نے کہا کہ ون ڈے میں میرا سفر بہت اچھا رہا اور اسکے پر لمحے سے لطف اندوز ہوا جبکہ میرے پاس بہت سی اچھی یادیں...
    چیمپئنز ٹرافی فائنل کے تمام ٹکٹ 40 منٹ سے بھی کم وقت میں فروخت ہوگئے۔ ٹکٹ گزشتہ رات 10 بجے (یو اے ای وقت) پر فروخت کے لیے دستیاب ہوئے اور رات 10 بج کر 40 منٹ تک فروخت ہو گئے۔ معروف روزنامے خلیج ٹائمز کے مطابق ٹکٹس میں جنرل اسٹینڈ کے 250 درہم مالیت کی نشستوں سے لیکر 12 ہزار درہم کے وی آئی پی باکس شامل ہیں۔ فروخت ہوئے تمام ٹکٹوں کی مالیت پاکستانی روپے میں 68 کروڑ روپے بنتی ہے۔ All 25000 Tickets SOLD OUT for the final of Champions Trophy at Dubai International Stadium worth 68Cr Pakistani currency. #CT25 — Arfa Feroz Zake (@ArfaSays_) March 5, 2025 مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں 352 رنز کا ہدف...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست کے بعد اسٹیو اسمتھ نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارت کیخلاف دبئی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں سب زیادہ اسکور کرنے والے آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے میچ ہارنے کے بعد ساتھیوں سے کہا کہ وہ ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائر ہو جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل، بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ اور ٹی20 کے لیے دستیاب رہیں گے۔ 2010 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بطور اسپن بولنگ آل راؤنڈر...
    جنیوا: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر وولکر ترک نے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا، خاص طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم پر عالمی توجہ دلائی۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (UNHRC) کے 58 ویں اجلاس میں وولکر ترک نے بتایا کہ بھارت میں قدغن والے قوانین کا استعمال کرکے کشمیریوں کے حقوق دبائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو ہراسانی کا سامنا ہے، اور اس کے نتیجے میں بے جا گرفتاریاں اور شہری آزادیوں کی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ انسانی حقوق کمشنر نے بھارت کی ریاست منی پور میں جاری تشدد اور زبردستی بے دخلی...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے نئی تاریخ رقم کردی۔ روہت شرما دنیا کے پہلے ایسے کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے تمام چار آئی سی سی ٹورنامنٹس کے فائنل میں ٹیم کی قیادت کی ہے۔  روہت نے بھارت کو جون 2023 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، نومبر 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ، جون 2024 میں ٹی 20 ورلڈ کپ اور اب مارچ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل تک پہنچایا ہے۔ روہت شرما سے قبل مہندرا سنگھ دھونی نے بھارت کو 2007 اور 2014 کے ٹی 20 ورلڈ کپ فائنلز، 2011 کے ون ڈے ورلڈ کپ فائنل اور 2013 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچایا تھا لیکن وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کھیلنے کا موقع...
    بھارتی سپریم کورٹ نے ایک مقدمے میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو ’پاکستانی‘ کہنا گالی یا کوئی جرم نہیں ہے۔ یہ مقدمہ ضلع جارکھنڈ میں واقع سب ڈویژنل آفس کے ایک مسلمان کلرک کی طرف سے دائر کیا گیا تھا۔ کلرک نے ہری نندن سنگھ نامی ایک شہری کے خلاف اس وقت عدالت سے رجوع کیا جب انہوں نے مبینہ طور پر کلرک کی ان کی مسلم شناخت کی بنیاد پر تضحیک کی اور انہیں طنزاً ’پاکستانی‘ کہا۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی سپریم کورٹ کا یوپی مدارس کو بڑا ریلیف، پابندی کا فیصلہ کالعدم واضح رہے کہ بھارت میں مسلمانوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے کے لیے انہیں ’پاکستانی‘ کہنے کے کئی واقعات پیش آئے ہیں...
    بھارت کی ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجینس نے اداکارہ رانیا راؤ کو دبئی سے واپسی پر 14.8 کلو سونا رکھنے کی پاداش میں بنگلور ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ رانیا راؤ کو پیر کو گرفتار کرنے کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ حکام کےمطابق رانیا راؤ متحدہ عرب امارات کی ایک پرواز کے ذریعےدبئی سے بنگلور پہنچی تھیں جبکہ وہ غیرمعمولی پر بیرون ملک سفر کرنے پر زیرنگرانی تھیں۔ تفتیش کاروں نے انکشاف کیا کہ وہ مبینہ طور پر سونا اسمگلنگ میں ملوث ہیں اور مخصوص مقدار پہن کر اور کپڑوں میں سونے کی بارز چھپا کر اسمگل کرتی...
    اکثر بھارتی فلموں میں بھارتی کرکٹرز کو بھی اسکرین پر شامل ہونے کا موقع دیا جاتا ہے تاہم اس مرتبہ ایک غیر ملکی کرکٹ اسٹار بڑے پردے پر اپنی قسمت آزمانے آنے والے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ساؤتھ فلموں کے سپر اسٹار الو ارجن کے مداح اور ان سے محبت رکھنے والے آسٹریلوی کرکٹ اسٹار ڈیوڈ وارنر جلد ہی جنوبی بھارتی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔ وارنر نے کئی مرتبہ اہلِ خانہ کے ساتھ الو ارجن کے مشہور گانوں اور ڈائیلاگز کو دہراتے ہوئے اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ الو ارجن کو بےحد پسند کرتے ہیں تاہم الو ارجن کیساتھ تو نہیں مگر وہ...
    بھارتی اداکارہ ماہرہ شرما، جو ’ناگن 3‘ اور ’بگ باس‘ جیسے شوز کی وجہ سے مشہور ہیں، نے بالآخر کرکٹر محمد سراج کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ماہرہ اور محمد سراج ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ اب ماہرہ نے ان خبروں کو بالآخر اپنا ردعمل دے دیا ہے۔ محمد سراج اور ماہرہ شرما کی ڈیٹنگ کی یہ افواہیں نومبر 2024 میں اس وقت شروع ہوئیں جب سراج نے ماہرہ کی انسٹاگرام تصاویر کو لائیک کیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں، اور میڈیا نے بھی اس جوڑی کے...
    بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے ولا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے لاہور پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا فیملی کے ہمراہ لاہور پہنچے ہیں اور کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل دیکھیں گے۔ دوسری جانب دیگر کرکٹ بورڈ کے سربراہان بھی کل لاہور پہنچیں گے۔
    نئی دہلی: بھارت میں خواتین کے خلاف بڑھتے مظالم کا ایک اور خوفناک واقعہ سامنے آیا، جہاں ہریانہ میں 22 سالہ خاتون کا بے رحمانہ قتل کیا گیا اور لاش کو سوٹ کیس میں چھپا دیا گیا۔ کانگریس پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتولہ ہیمنی ناروال کانگریس ورکر تھیں اور انہوں نے راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں بھی حصہ لیا تھا۔ کانگریس صدر بھوپندر سنگھ ہودا نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہریانہ حکومت پر نااہلی کا الزام لگایا اور مقدمے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیمنی ناروال کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پھر گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ ہریانہ میں خواتین پر بڑھتے...
    بھارت(نیوز ڈیسیک)بھارتی اداکارہ رانیا راؤ کو دبئی سے واپسی پر 14.8 کلو سونا رکھنے کے جرم میں بنگلورایئرپورٹ پر گرفتار کرلیاگیا۔ ایک بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ رانیا راؤ کو ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجینس نے گرفتارکرنے کے بعد پیر کو مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے،حکام کےمطابق رانیا راؤ متحدہ عرب امارات کی ایک پرواز کے ذریعےدبئی سے بنگلور پہنچی تھیں۔ تفتیش کاروں کے مطابق وہ مبینہ طور پر سونا اسمگلنگ میں ملوث ہیں اور مخصوص مقدار پہن کر اور کپڑوں میں سونے کی بارز چھپا کر اسمگل کرتی تھیں،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکام کو ان پر اس وقت شک ہوا جب وہ 15 روز...
    نئی دہلی (نیوزڈیسک)خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس عمل کو عام طور پر بھارتی مسلمانوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے کے لیے گالی کے طور پراستعمال کیا جاتا ہے، مسلمانوں کو کم محب الوطن ہونے کا طعنہ دینے کے لیے اکثر ’پاکستانی‘ ہونے کا طنز کیا جاتا ہے، جس سے انہیں تکلیف پہنچتی ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ گو کہ یہ عمل گالی یا جرم نہیں لیکن یہ کہنا بھی ’اچھی بات نہیں‘ ہے۔دیکھا جائے تو بھارتی عدالت ٹھیک ہی کہتی ہے، ہندو دائیں بازو کے لیے کسی کو ’پاکستانی‘ کہنے کا مطلب ہے کہ وہ سچے محب وطن نہیں، اور راہول گاندھی کو پاکستانی کہا گیا، لہٰذا سختی سے کہا جائے تو یہ کوئی...
    نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے تازہ فیصلے میں کہا ہے کہ کسی کو ’پاکستانی‘ کہنا جرم نہیں، لیکن یہ الفاظ اچھے نہیں سمجھے جاتے۔ بھارت میں اکثر دائیں بازو کے انتہا پسند مسلمانوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے کے لیے انہیں 'پاکستانی' کہتے ہیں، لیکن عدالت نے یہ واضح کیا ہے کہ یہ کوئی مجرمانہ فعل نہیں۔ عدالت نے جھارکھنڈ کے ایک کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک سرکاری ملازم کو ’پاکستانی‘ اور ’میان تیان‘ کہنے والے شخص کو سزا نہیں دی جا سکتی، کیونکہ یہ الفاظ نہ تو مجرمانہ دھمکی کے زمرے میں آتے ہیں اور نہ ہی کسی پر حملے کے مترادف ہیں۔ قانونی ماہرین نے عدالتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا...
    اکثر بھارتی فلموں میں بھارتی کرکٹرز کو بھی اسکرین پر شامل ہونے کا موقع دیا جاتا ہے تاہم اس مرتبہ ایک غیر ملکی کرکٹ اسٹار بڑے پردے پر اپنی قسمت آزمانے آنے والے ہیں۔  بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ساؤتھ فلموں کے سپر اسٹار الو ارجن کے مداح اور ان سے محبت رکھنے والے آسٹریلوی کرکٹ اسٹار ڈیوڈ وارنر جلد ہی جنوبی بھارتی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔  وارنر نے کئی مرتبہ اہلِ خانہ کے ساتھ الو ارجن کے مشہور گانوں اور ڈائیلاگز کو دہراتے ہوئے اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ الو ارجن کو بےحد پسند کرتے ہیں تاہم الو ارجن کیساتھ تو نہیں مگر وہ تیلگو فلم میں...