حکومت کو بھاری سود پر قرض دیکر پاکستانی بینکوں نے 600 ارب سے زائد کا تاریخی منافع کمایا
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
حکومت کی جانب سے نجی بینکوں سے بھاری سود پر قرض لینے سے پاکستان کے بینکوں نے سال دو ہزار چوبیس میں پہلی بار 600 ارب روپے سے زائد کا منافع کمایا۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بلند شرح سود کی وجہ سے بینکوں کو قرضوں پر زیادہ منافع حاصل ہوا، قرضوں کی بڑھتی ہوئی مانگ بھی بینکوں کے زائد منافع کی وجہ بنی، بینکوں نے فیس بیسڈ آمدنی میں بھی اضافہ کیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کے مقامی کمرشل بینکوں سے قرضے 35 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے، بیرونی قرضوں کا حجم 25.
ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ مقامی قرضوں پر سود کی شرح تاریخی طور پر 22 فیصدکے قریب رہی ہے، حالیہ دنوں میں مقامی قرضوں پر سود کی شرح 12-13فیصد تک پہنچ چکی،میزان بینک نے سب سے زیادہ ایک سال میں 100 ارب روپے کمائے، شرح سود میں کمی کے باعث رواں سال بینکوں کے منافع میں کمی متوقع ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سود کی
پڑھیں:
عرب امارات سے 10 ہزار سے زائد پاکستانی ملک بدر، 50 ہزار ویزا درخواستیں مسترد
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہریوں کے خلاف دنیا بھر کے کئی ممالک میں کریک ڈاؤن جاری ہے تاہم متحدہ عرب امارات نے اس سلسلے میں سب سے زیادہ پاکستانیوں کو ملک بدر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات سے گزشتہ 16 ماہ کے دوران 10 ہزار 100 سے زائد پاکستانیوں کی ملک بدری اور 2024ء میں 50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پاکستانی شہریوں کے خلاف دنیا بھر کے کئی ممالک میں کریک ڈاؤن جاری ہے تاہم متحدہ عرب امارات نے اس سلسلے میں سب سے زیادہ پاکستانیوں کو ملک بدر کیا۔وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات سے ستمبر 2023ء سے جنوری 2025ء تک ملک بدر کیے گئے پاکستانی کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات سے گزشتہ 16 مہینوں میں 10 ہزار 100 سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ستمبر 2023ء سے جنوری 2025ء تک 4 ہزار 740 سزا یافتہ پاکستانی قیدیوں کو ملک بدر کیا گیا، یہ پاکستانی شہری متحدہ عرب امارات کی مختلف جیلوں میں سزا کاٹ چکے ہیں، اس دورانیے میں 5800 دیگر پاکستانی شہریوں کو مختلف جرائم کی بنیاد پر ملک بدر کیا گیا۔ ذرائع وزارت خارجہ متحدہ عرب امارات نے سال 2024ء میں 50 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کی ویزا درخواستیں مسترد کیں۔