متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں دو مزید بھارتی شہریوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا گیا۔

بھارت کی وزارتِ خارجہ امور کے مطابق عدالت کی جانب سے فیصلے کو برقرار رکھنے کے بعد کیرالا سے تعلق رکھنے والے محمد ریناش ارنگیلوتو اور مرلی دھرن پیرمتھاٹا کی سزا پر عملدرآمد کیا گیا۔

دونوں بھارتی شہریوں کو قتل کے مختلف الزامات ثابت ہونے کے بعد یو اے ای میں 28 فروری کو سزائے موت دی گئی۔

واضح رہے گزشتہ ماہ 15 فروری کو ابو ظہبی میں  33 سالہ شہزادی خان کو چار ماہ کے شیر خوار بچے کے قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی تھی۔

خاتون کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ انہیں ان کی سزا کے متعلق کوئی معلومات نہیں تھی جبکہ بھارتی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ یو اے ای نے اس متعلق ان کو 28 فروری کو بتایا۔

شہزادی خان کی موت سے قبل 13 فروری کو بھارتی وزیر خارجہ کیرتی وردھن سنگھ نے پارلیمان میں بتایا کہ عرب امارات میں 29 بھارتی سزائے موت کے منتظر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں 12، کویت میں تین جبکہ قطر میں ایک شخص کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سزائے موت فروری کو

پڑھیں:

صدر مملکت 10 مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

صدرمملکت 10مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ11مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا، حکومت نے نیب ترامیم کابل واپس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کا اجلاس محمود بشیر ورک کی زیرصدارت ہوا، جس میں وزارت قانون کے پی ایس ڈی پی کے منصوبوں میں سے کچھ کی منظوری دیدی جبکہ کچھ پر مزید تفصیلات طلب کرلی۔

اجلاس میں سیکرٹری وزارت قانون وانصاف نے کہا کہ وفاق کے زیرانتظام عدالتوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرکے آٹومیٹڈ کردیا گیا ہے، بلوچستان کی فیڈرل کورٹس میں بھی سسٹم کو آٹومیٹ کردیا گیا ہے، آئندہ سال جیلوں کے اندر آنلائن سسٹم شروع کردیں گے۔

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ دنیا بھر میں حکومتیں مڈی ایشن اور آربیٹریشن کیلئے دے دیتے ہیں، یہ ہمارا ماڈل پراجیکٹ ہے، ایک سال میں آپ کو چیزیں بنی ہوئی نظر آئیں گی، چاروں صوبوں نے مڈی ایشن کیلئے قراردادیں منظورکرلیں ہیں، ایک نیا قانون لارہے ہیں۔

وفاقی وزیرقانون نے کمیٹی کو بتایا10 مارچ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہے، پہلے دن صدر مملکت کا خطاب ہوگا، مشترکہ اجلاس کی ابھی سمری موو کرکے آیا ہوں، 11مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔

وزارت قانون وانصاف حکام نے اگلے سال پی ایس ڈی پی منصوبوں پر بریفنگ د یتے ہوئے بتایا وزارت قانون و انصاف کی جانب سے 13 منصوبے تجویز کئے ہیں، جس میں  فیڈرل کورٹس کیلئے کیس فلو میجمنٹ کا سسٹم بنایا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی 13 بڑی جیلوں کو کورٹس کے ساتھ منسلک کیا جارہا ہے،گزشتہ سال کیلئے جو فنڈ ملا تھا وہ استعمال کرلیا گیا ہے۔

سیکرٹری قانون نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں کیسز کو آٹومیٹ کردیا گیاہے، یہی سسٹم دیگر صوبوں میں بھی کرنے جارہے ہیں،تمام صوبوں نے اس کے حق میں قراردادیں پاس کردیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کی تمام کورٹس کو آٹومیٹ کر دئیے ہیں، بینکنگ کورٹس پورے ملک میں اس سسٹم کیساتھ منسلک کردئیے گئے ہیں۔

رکن کمیٹی چنگیز خان نے کہا کہ خصوصی عدالتیں صرف کچھ لوگوں کو اکاموڈیٹ کرنے کیلئے بنائی گئی تھیں،ہم لوگ چاہتے ہیں کہ انہیں کہ جلد انصاف ملے ،ہماری ایک بینکنگ کورٹ مشرق کی طرف دوسری مغرب کی طرف، بینکنگ کورٹس میں چیزوں کی بندربانٹ ہوتی ہے۔

انہوں نے کاہ کہ بینکنگ کورٹ میں رشوت اس لئے دی جاتی ہے کہ کیس کو لمبا کیسے کھینچنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یو اے ای میں دو بھارتی شہریوں کو سزائے موت دیدی گئی
  • انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کریگی
  • 8 ملکوں سے مزید 19 پاکستانی بے دخل
  • انٹر پول کی مدد سے اشتہاری ملزم دبئی سے گرفتار
  • متحدہ عرب امارات، ایک سال میں 50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد لیکن کتنے ملک بدر ہوئے؟ جانیے
  • سنگین جرائم میں مطلوب 7 اشتہاری ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار
  • صدر مملکت 10 مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
  • کراچی: درخشاں میں بینک لاکر سے 10 کروڑ مالیت کے سامان کی چوری کا مقدمہ درج
  • امارات سے 16 ماہ میں 10 ہزار سے زائد پاکستانی ملک بدر