بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے سابق اور موجودہ کرکٹرز کی ان باتوں کو سختی سے رد کر دیا ہے جن میں کہا جا رہا ہے کہ بھارت کو چیمپئنز ٹرافی میں ایک ہی مقام پر کھیلنے کی وجہ سے فائدہ ہو رہا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم کی شاندار کارکردگی کے بعد یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ روہت شرما کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم کو دبئی میں مسلسل میچز کھیلنے کی وجہ سے ’فائدہ‘ حاصل ہو رہا ہے، کیونکہ انہیں کنڈیشنز کو سمجھنے کا زیادہ موقع ملا ہے۔ ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت نے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے، جبکہ باقی مقابلے پاکستان کے تین مختلف شہروں میں منعقد ہو رہے ہیں۔  

سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن، ناصر حسین، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور جنوبی افریقی کرکٹر راسی وان ڈر ڈوسن سمیت کئی کرکٹرز نے کہا تھا کہ بھارتی ٹیم کو ایک ہی مقام پر کھیلنے اور سفری دباؤ نہ ہونے کی وجہ سے برتری حاصل ہے۔  

تاہم گوتم گمبھیر نے ان اعتراضات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان لوگوں کو ’ہمیشہ شکایت کرنے والے‘ قرار دیا اور کہا کہ دبئی کا میدان بھارت کے لیے اتنا ہی نیوٹرل ہے جتنا کسی اور ٹیم کے لیے ہے۔

گمبھیر نے آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں بھارت کی جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ"مجھے نہیں معلوم کہ ناجائز فائدہ کیا ہوتا ہے۔ سب سے پہلے تو یہ ہمارے لیے اتنا ہی نیوٹرل وینیو ہے جتنا کسی اور ٹیم کے لیے۔ مجھے یاد نہیں کہ آخری مرتبہ ہم نے اس اسٹیڈیم میں کون سا ٹورنامنٹ کھیلا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہاں ایک دن بھی پریکٹس نہیں کی۔ ہماری پریکٹس آئی سی سی اکیڈمی میں ہوئی، جہاں کی کنڈیشنز اور یہاں کی کنڈیشنز میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ کچھ لوگ ہمیشہ شکایت کرتے ہیں، اس لیے میں نہیں سمجھتا کہ ہمیں کوئی ناجائز فائدہ ملا ہے۔  

بھارتی ٹیم میں اسپنرز کی زیادہ تعداد کے سوال پر گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ یہ پہلے سے طے شدہ منصوبہ نہیں تھا، بلکہ اسکواڈ میں صرف دو اسپیشلسٹ اسپنرز شامل کیے گئے، باقی آل راؤنڈرز ہیں۔  

بھارتی ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی خاص حکمت عملی کے تحت اسپنرز کو نہیں چنا۔ اگر آپ دیکھیں تو پچھلے دو میچز میں ہم نے صرف دو یا تین اسپنرز کھلائے، باقی سب آل راؤنڈرز تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گوتم گمبھیر رہا ہے

پڑھیں:

بھارتی کرکٹ ٹیم کے منیجر اچانک ٹیم کو چھوڑ کر بھارت کیوں چلے گئے؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے منیجر آر دیو نجی وجوہات پر اسکواڈ کو چھوڑ کر واپس بھارت روانہ ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آر دیوراج کی والدہ کملیشوری اتوار کی صبح چل بسیں۔ جس کی اطلاع ملنے پر وہ فوری طور پر حیدرآباد کے لیے روانہ ہوگئے۔

بھارتی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کے اہم رکن آر دیوراج کی روانگی کی تصدیق بھارتی ٹیم کے ساتھ آفیشلز کی جانب سے کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ، یہاں بہت اچھے انتظامات کئے گئے ہیں ،نائب صدربی سی سی آئی
  • بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کو زبردست قرار دے دیا
  • اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں، چودھری شافع حسین
  • سیمی فائنل آسٹریلیا سے لیکن بھارتیوں کو ڈر ٹریوس ہیڈ کا، مگر کیوں؟
  • اتحاد حکومت پر مثبت تنقید کرے تو فائدہ ہوتا ہے ، علی گوہر
  • ثقلین مشتاق کا بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا چیلنج
  • بھارتی کرکٹ ٹیم کے منیجر اچانک ٹیم کو چھوڑ کر بھارت کیوں چلے گئے؟
  • بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کو 9 سال مکمل
  • کلبھوشن کی بلوچستان سے گرفتاری کو 9 سال مکمل