Nawaiwaqt:
2025-03-06@00:57:40 GMT

چیمپئنز ٹرافی فائنل کے ٹکٹ کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

چیمپئنز ٹرافی فائنل کے ٹکٹ کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی

بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں کوالیفائی کرنے کے بعد اس بڑے میچ کے ٹکٹوں کی مانگ اور قیمت آسمان پر پہنچ گئی ہے۔ایک بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بلیو شرٹس کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں کوالیفائی کرنے کے فوری بعد 9 مارچ کو کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے اس سب سے بڑے میچ کے ٹکٹوں کی مانگ اور قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔گزشتہ روز سیمی فائنل میں بھارت کے آسٹریلیا کو ہرانے کے فوری بعد فائنل ٹکٹوں کی مانگ میں دیکھتے ہی دیکھتے اضافہ ہوا اور شائقین کرکٹ نے ٹکٹوں کے حصول کے لیے آن لائن ٹکٹ بکنگ پلیٹ فارمز پر آنا شروع کر دیا ہے۔بھارت کے سینئر صحافی امول کرہڈکر نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ٹکٹوں کی مانگ کا اسکرین شاٹ منسلک کیا۔ اس تصویر میں 14 ہزار سے زائد لوگوں کو ٹکٹوں کی بکنگ شروع ہونے سے کئی گھنٹے پہلے ہی ورچوئل قطار میں لگا دیکھا جا سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت کے پلیٹ فارم ویاگوگو نے پہلے ہی پلیٹ فارم پر ٹکٹسں دستیاب کرا دیے ہیں، جہاں وہ صارفین کو 6 لاکھ روپے تک میں ٹکٹ فروخت کررہے ہیں۔ اتنی زیادہ قیمت کے باوجود لوگ دھڑا دھڑ یہ ٹکٹ خرید رہے ہیں۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل آج لاہور میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے اور اس میچ کی فاتح ٹیم 9 مارچ کو دبئی میں بھارت سے مقابلہ کرے گی۔ماہرین اب تک ٹورنامنٹ میں نا قابل شکست رہنے والی ٹیم بھارت کو چیمپئنز ٹرافی 2025 جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی ٹکٹوں کی مانگ

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی، دوسرا سیمی فائنل دیکھنے بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا لاہور پہنچ گئے

چیمپئنز ٹرافی، دوسرا سیمی فائنل دیکھنے بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا لاہور پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز )جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا لاہور پہنچ گئے۔ راجیو شکلا فیملی کے ہمراہ لاہور پہنچے، بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل دیکھیں گے۔

رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور ملائیشین کرکٹ بورڈ کے سربراہان بھی کل لاہور میں میچ دیکھیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا سے نجی ہوٹل میں قومی کرکٹرز نے بھی ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات کرنے والوں میں قومی کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان شامل ہیں۔

قبل ازیں، بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے پاکستان پہنچیں گے، جو 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا۔

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ راجیو شکلا 6 مارچ کو بھارت آنے سے پہلے 2 دن تک پاکستان میں رہیں گے۔واضح رہے کہ آج آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی تھی۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا دوسرا فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کل ہوگا، فاتح ٹیم 9 مارچ (اتوار) کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت سے مدمقابل ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی افریقہ ایک بار پھر چوک کر گیا:نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا
  • نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو 50 رنز سے ہرا کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا
  • چیمپئنز ٹرافی:دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو 50 رنز سےشکست،نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گیا
  • بھارت کی اہم شخصیت چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی
  • چیمپئنز ٹرافی، دوسرا سیمی فائنل دیکھنے بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا لاہور پہنچ گئے
  • بھارت آسٹریلیاکو 4 وکٹوں سے شکست دیکر پانچویں بار چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا
  • چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل،آسٹریلیا کوشکست ،بھارت ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
  • چیمپئنز ٹرافی: پہلا سیمی فائنل، آسٹریلیا کا بھارت کو 265 رنز کا ہدف
  • چیمپئنز ٹرافی: سیمی فائنلز میں کون کس سے ٹکرائے گا؟