اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی بی 45 میں مبینہ دھاندلی کے الزام میں پیپلز پارٹی کے فاتح امیدوار علی مدد جتک کے خلاف الیکشن کمیشن نے دو امیدواروں کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی بی 45 میں ری پولنگ میں مبینہ دھاندلی کے معاملے میں  الیکشن کمیشن نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا، الیکشن کمیشن نے جے یو آئی (ف) کے امیدوار میر محمد عثمان پیرکانی کی درخواست مسترد کردی۔

پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار علی مدد جتک کامیاب قرار پائے تھے ان کے خلاف نصراللہ بڑیچ کی درخواست بھی مسترد ہوگئی، الیکشن کمیشن نے دونوں درخواست گزاروں کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

دبئی میں بھکاریوں کیخلاف گھیرا تنگ، کتنی سزا ہو گی؟ جانئے 

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ  انتخابات کے نتائج مرتب کرنے میں بے ضابطگیوں سے متعلق متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے، انتخابی عذرداریوں سے متعلق الیکشن ٹریبیونلز موجود ہیں۔

امیدوار نصراللہ بڑیچ نے 15 جنوری کو 15 پولنگ اسٹیشن پر ری پولنگ کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دی تھی اسی طرح عثمان پیرکانی نے پی بی 45 کے نتائج مرتب کرنے کے عمل کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن نے کی درخواست پی بی 45

پڑھیں:

انٹرا پارٹی سمیت مخصوص نشستوں کیلیے بھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ روکا ہوا ہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی سمیت مخصوص نشستوں کے لیے بھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ روک رکھا ہے۔
 

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن  کیس کی سماعت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  مخصوص نشستوں کے لیے بھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ روکا ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن اپنی ذمے داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس الیکشن کمیشن کے سامنے ہے۔ الیکشن ایکٹ کے تحت ڈاکیو منٹ فائل ہو جائیں تو 7دن میں سرٹیفکیٹ ایشو کریں جب کہ آج ایک سال پورا ہوگیا،  پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا۔ ہمارے بعد انٹراپارٹی  الیکشن کرانے والی جماعتوں کو سرٹیفکیٹ مل گئے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج الیکشن کمیشن نے کیس 8اپریل تک ملتوی کردیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے اسٹے ہے کہ فائنل آرڈر نہ دیا جائے۔  انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں پر ہمارے حق میں فیصلہ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پی بی 45 دھاندلی معاملہ، پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کو فاتح قرار دیدیا گیا
  • پی بی 45 پر ری پولنگ میں مبینہ دھاندلی، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا
  • پی بی 45 : جے یو آئی کی دھاندلی کیخلاف درخواست مسترد، پی پی امیدوار کی رکنیت بحال کرنے کا حکم
  • پی بی 45 : جے یو آئی کی پی پی امیدوار کے خلاف دھاندلی کی درخواست مسترد
  • الیکشن کمیشن نے حلقہ پی بی میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • اسلام آباد میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات پر فیصلہ محفوظ
  • بھارتی مسلمانوں کو ’پاکستانی‘ کہنا کسی صورت گالی نہیں، انڈین سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا
  • انٹرا پارٹی سمیت مخصوص نشستوں کیلیے بھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ روکا ہوا ہے، بیرسٹر گوہر
  • الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہوگیا، بیرسٹر گوہر