کراچی:

منگھوپیر سے نامعلوم اغوا کاروں نے محنت کش کے چھوٹے بھائی کو اغوا کر کے رہائی کے لیے 6 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا اور صوبائی وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلات طلب کرلیں۔

منگھوپیر پولیس نے عمر گوٹھ الجنت سٹی کے قریب رہائشی رشید اللہ کی مدعیت میں اس کے چھوٹے بھائی کو اغوا کر کے تاوان طلب کرنے کا مقدمہ نمبر 190 سال 2025 بجرم دفعہ 365 اے کے تحت درج کرلیا۔

مقدمے میں درخواست گزار نے کہا کہ میرا چھوٹا بھائی 17 سالہ عابد اللہ نویں جماعت کا طالب علم ہے اور 5 مارچ کو وہ میرے ساتھ گھر پر موجود تھا کہ اس نے مجھے سے کہا کہ وہ عشا کی نماز پڑھنے عمر گوٹھ جامع مسجد عیدگاہ جا رہا ہوں اور وہ گھر سے رات 8 بجے نماز پڑھنے کے لیے نکلا جس کے بعد رات 10 بج کر 47 منٹ پر میرے چھوٹے بھائی عابد اللہ کے فون سے میرے فون پر کال آئی مگر دوسری طرف کوئی اور شخص تھا۔

انہوں  نے کہا کہ فون پر کہا گیا کہ آپ کا بھائی ہمارے پاس ہے اور 6 کروڑ روپے ہمیں دو تو بھائی کو چھوڑ دیں گے، پیسوں کا بندوبست 2 سے 3 دن میں کرو اور اپنی بتائی ہوئی جگہ پر آپ کو بلوائیں گے۔

درخواست گزار نے کہا کہ دھمکی دی گئی ہے کہ پیسے نہ دینے پر اگر پولیس کے پاس گئے یا پولیس کو اطلاع ملی تو بھائی کو قتل کردیں گے۔

مدعی کے مطابق اس اطلاع پر انہوں نے اپنے والد کو بتایا اور صلح مشورہ کے بعد تھانے میں رپورٹ کرنے آیا ہوں، میرا دعویٰ نامعلوم ملزم یا ملزمان پر میرے بھائی کو اغوا کر کے لے جانے اور 6 کروڑ روپے تاوان طلب کرنے کا ہے۔

منگھوپیر پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس کے حوالے کر دیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ اور ایس ایس پی اے وی سی سی دونوں سے علیحدہ علیحدہ تفصیلات طلب کرلیں۔

ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ نے ہدایت جاری کی ہیں کہ اغوا کاروں کے خلاف جدید تیکنیک کا استعمال یقینی بنایا جائے اور مغوی نوجوان کی بازیابی کے لیے ٹیکنیکل بیسڈ اطلاعات کی بدولت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

صوبائی وزیرداخلہ نے ہدایت کی ہے کہ اے وی سی سی اور ضلعی پولیس مشترکہ طور پر اغوا کاروں کی گرفتاری اور بچے کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنائیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کروڑ روپے بھائی کو کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

میکا سنگھ نے شاہ رخ کو سوا کروڑ روپے مالیت کی انگوٹھی کیوں تحفے میں دی تھی

معروف گلوکار میکا سنگھ نے اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی محبت کو یاد کرتے ہوئے دو دلچسپ قصے سنائے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میکا سنگھ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں نے اپنے پسندیدہ اداکار شاہ رخ خان کو ایک انگوٹھی تحفے میں دی تھی۔

جس پر شاہ رخ خان نے بہت محبت کا اظہار کیا اور میرا تحفہ قبول کرلیا لیکن اگلے روز مجھے کال کی اور کہا کہ پاجی یہ تو 50 لاکھ بھارتی روپے (پاکستانی سوا کروڑ سے زائد) کی ہے۔

میکا سنگھ کے بقول شاہ رخ خان نے اصرار کیا کہ اتنا مہنگا تحفہ مناسب نہیں۔ آپ یہ انگوٹھی واپس لے لیں لیکن میں نے کہا کہ میں آپ کا بڑا مداح ہوں اور آپ سے محبت کرتا ہوں۔

معروف گلوکار نے بتایا کہ ایسی انگوٹھیاں امیتابھ بچن سمیت دیگر اداکاروں کو بھی تحفتاً دی ہے لیکن سب سے پہلے شاہ رخ خان کو دی تھی۔

میکا سنگھ نے کہا کہ شاہ رخ خان صرف اداکار ہی نہیں بلکہ ایک بہت اچھے انسان بھی ہیں۔ وہ بہت پُرخلوص اور ہمدرد ہیں۔

گلوکار نے یہ بھی بتایا کہ ایک بار شاہ رخ سے ملاقات ہوئی اور انھوں نے شوٹنگ کے بعد ملنے کا وعدہ کیا اور وہ آئے بھی جس پر میں اور ہمیش بہت خوش ہوئے۔

میکا سنگھ نے بتایا کہ شاہ رخ خان سے ملنے ان کے مداح بڑی تعداد میں ان کی گاڑی کے گرد جمع ہوگئے جس پر میں کہا کہ آپ میری کار لے جائیں۔

شاہ رخ خان میکا سنگھ کی کار لے گئے تو گلوکار نے انھیں میسیج کیا کہ اگر اچھی لگے تو جب تک دل چاہے استعمال کریں۔

میکا سنگھ نے بتایا کہ شاہ رخ کو میری گاڑی اچھی لگی اور انھوں نے تین ماہ استعمال کرنے کے بعد واپس کی تھی۔

 

متعلقہ مضامین

  • 2 سال میں 369 ارب کے منصوبے منظور کیے گئے، تفصیلات جاری
  • کراچی؛ ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار تین سگے بھائیوں کو روند ڈالا، ایک جاں بحق، دو زخمی
  • کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک بھائی جاں بحق، دو زخمی
  • ڈاکوؤں نے سوئی گیس کے ملازمین کو اغوا کر لیا
  • میکا سنگھ نے شاہ رخ کو سوا کروڑ روپے مالیت کی انگوٹھی کیوں تحفے میں دی تھی
  • وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاق سے سندھ میں گیس لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
  • بھائی کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار
  • اترپردیش کے بجٹ میں "گائے" اور "مذہبی سیاحت" ترجیحات میں شامل
  • لاہور؛ والد سے دو کروڑ ہتھیانے کیلیے اپنے اغوا کا ڈراما رچانے والا نوجوان دوست سمیت گرفتار