نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے تازہ فیصلے میں کہا ہے کہ کسی کو ’پاکستانی‘ کہنا جرم نہیں، لیکن یہ الفاظ اچھے نہیں سمجھے جاتے۔

بھارت میں اکثر دائیں بازو کے انتہا پسند مسلمانوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے کے لیے انہیں 'پاکستانی' کہتے ہیں، لیکن عدالت نے یہ واضح کیا ہے کہ یہ کوئی مجرمانہ فعل نہیں۔

عدالت نے جھارکھنڈ کے ایک کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک سرکاری ملازم کو ’پاکستانی‘ اور ’میان تیان‘ کہنے والے شخص کو سزا نہیں دی جا سکتی، کیونکہ یہ الفاظ نہ تو مجرمانہ دھمکی کے زمرے میں آتے ہیں اور نہ ہی کسی پر حملے کے مترادف ہیں۔

قانونی ماہرین نے عدالتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ نفرت انگیز تقاریرم اور ناپسندیدہ بیانات کے درمیان غیر ضروری فرق پیدا کر سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ دائیں بازو کے شدت پسندوں کو مزید شہ دے سکتا ہے۔

یہ کیس جھارکھنڈ کے علاقے چاس میں ایک اردو مترجم اور سرکاری ملازم کی شکایت پر درج کیا گیا تھا۔

مقدمے میں الزام تھا کہ حری نندن سنگھ نامی شخص نے سرکاری ملازم کے ساتھ بدسلوکی کی، انہیں مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنایا، اور انہیں 'پاکستانی' اور 'میان تیان' کہہ کر تضحیک کی۔

پہلے مقامی عدالت نے سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا، لیکن بعد میں راجستھان ہائی کورٹ نے فیصلہ برقرار رکھا۔ آخرکار سپریم کورٹ نے تمام الزامات ختم کرتے ہوئے کہا کہ ان الفاظ کا استعمال قابل سزا جرم نہیں ہے۔

یہ فیصلہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت انگیز مہم پر سوالات اٹھا سکتا ہے، کیونکہ ایسے بیانات کو قانونی جواز ملنے کا خدشہ بڑھ سکتا ہے۔


 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سکتا ہے

پڑھیں:

بابر میرے پسندیدہ کھلاڑی تھے لیکن اب نہیں ہیں: سونیا حسین

پاکستانی اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ پاکستانی بیٹر بابر اعظم اب ان کے پسندیدہ نہیں رہے۔اداکارہ سونیا حسین  حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی چیمپئن ٹرافی کے سلسلے میں خصوصی ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں دوران شو اداکارہ نے کئی دلچسپ سوالوں کے جواب دیے۔دوران گفتگو  میزبان نے سوال کیا کہ  پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں آپ کا پسندیدہ کھلاڑی کون ساہے ؟جس کے جواب میں سونیا حسین نے بتایا کہ’قومی کرکٹ ٹیم میں اب تک تو میرے فیورٹ پلیئر بابر بھائی تھےلیکن اب ایسا نہیں ہے‘۔اداکارہ نے کہا کہ اب میرا  پسندیدہ کھلاڑی  کوئی اور ہے  لیکن  میں اس کھلاڑی کا نام نہیں جانتی۔سونیا حسین کا کہنا تھا کہ ’سابقہ کھلاڑیوں میں مجھے فاسٹ بولر شعیب اختر بے حد پسند ہیں، ان کی اپنی ایک پہچان ہے وہ آج بھی کھلاڑیوں کے درمیان کھڑے ہوں تو الگ نظر آتے ہیں‘۔

متعلقہ مضامین

  • انصاف اور خود سوزی
  • بھارتی مسلمانوں کو ’پاکستانی‘ کہنا گالی اور جرم نہیں، بھارتی سپریم کورٹ
  • بھارتی مسلمانوں کو ’پاکستانی‘ کہنا کسی صورت گالی نہیں، انڈین سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا
  • سپریم کورٹ، نذر عباس رٹائرمنٹ کے بعد ڈی جی جوڈیشل ونگ تعینات
  • سپریم کورٹ: توہین عدالت کا سامنا کرنے والے سابق ایڈیشنل رجسٹرار دوبارہ تعینات
  • ’رویہ درست کرو ورنہ ہمیں نمٹنا آتا ہے‘، بھارتی سپریم کورٹ کی سمے رائنا کو وارننگ
  • یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کو بھارت سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا
  • بابر میرے پسندیدہ کھلاڑی تھے لیکن اب نہیں ہیں: سونیا حسین
  • لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد کا بڑا فیصلہ