روہت شرما کا بڑا کارنامہ، تاریخ ساز ریکارڈ بنانے والے دنیا کے پہلے کپتان بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے نئی تاریخ رقم کردی۔
روہت شرما دنیا کے پہلے ایسے کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے تمام چار آئی سی سی ٹورنامنٹس کے فائنل میں ٹیم کی قیادت کی ہے۔
روہت نے بھارت کو جون 2023 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، نومبر 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ، جون 2024 میں ٹی 20 ورلڈ کپ اور اب مارچ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل تک پہنچایا ہے۔
روہت شرما سے قبل مہندرا سنگھ دھونی نے بھارت کو 2007 اور 2014 کے ٹی 20 ورلڈ کپ فائنلز، 2011 کے ون ڈے ورلڈ کپ فائنل اور 2013 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچایا تھا لیکن وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کھیلنے کا موقع نہیں پا سکے۔
نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن نے اپنی ٹیم کو 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ، جون 2021 کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور نومبر 2021 کے ٹی20 ورلڈ کپ فائنل میں پہنچایا، مگر ان کے دور میں کیویز چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جگہ نہیں بنا سکے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 میں روہت کی قیادت میں بھارت اب تک ناقابل شکست رہا ہے۔ بھارتی ٹیم نے 20 فروری کو دبئی میں کھیلے گئے ابتدائی گروپ میچ میں بنگلا دیش، دوسرے میچ میں روایتی حریف پاکستان۔ تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف فتح حاصل کی جبکہ سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔
روہت شرما کپل دیو اور دھونی کے بعد آئی سی سی ٹرافی جیتنے والے تیسرے بھارتی کپتان ہیں، روہت شرما اتوار کو اپنا دوسرا آئی سی سی ٹائٹل جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ فائنل میں بھارت کا مقابلہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی روہت شرما فائنل میں کے فائنل ورلڈ کپ
پڑھیں:
روہت اور کوہلی کے جانے سے ٹیم پر فرق پڑے گا، شعیب اختر
سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کے جانے سے بھارتی ٹیم پر فرق پڑے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی نے بھارت کے لیے دس سال کرکٹ کھیلی اور کافی سارا بوجھ اتارا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسے 1990 سے 2000 تک وسیم اکرم اور وقار یونس نے آپ کو میچ جتوا کر دیے ہیں۔شعیب اختر نے کہا کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی نے بھارت کے لیے 2011 سے یہی کیا ہے ابھی بمراہ ٹیم میں نہیں ہے اب چار اسپنرز لگا کر اپنی مرضی کی وکٹ بنا کر حریف کو پھنسا سکتے ہیں۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ بھارت اچھا کھیل رہی ہے اور ان کے پاس چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا بہترین موقع ہے۔واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا جانے والا 265 رنز کا ہدف 48.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ویرات کوہلی نے 84 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، شریا ایئر 45 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان روہت شرما نے 28 اور اکشر پٹیل نے 27 رنز بنائے۔کے ایل راہول 35 اور ہاردک پانڈیا 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نیتھن ایلس اور کوپر کونولی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔