یو اے ای میں دو بھارتی شہریوں کو سزائے موت دیدی گئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
دبئی(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں قتل کیس میں ملوث دو بھارتی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالا کے رہائشی دو بھارتیوں کو قتل کے الگ الگ مقدمے میں سزائے موت دی گئی جس کی تصدیق بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے بتایا کہ کیرالا کے رہائشی محمد رناش اور مرالی دھرن کو سزائے موت دی گئی، دونوں افراد کیرالا کے علاقے کنار کے رہائشی تھی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ملزمان پر متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہوا تھا جب کہ گرفتاری سے قبل رناش ایک ٹریول ایجنسی کا ملازم تھا۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ مرالی دھرن کو بھارتی تارکین وطن کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام نے بھارتی سفارتخانے کو دونوں ملزمان کی پھانسی سے 28 فروری کو آگاہ کردیا تھا جس کے بعد سفارتخانے نے دونوں کے اہلخانہ سے رابطہ کیا اور انہیں تمام قانونی سہولیات فراہم کیں۔بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ بھارتی سفارتخانے نے ملزمان کی رحم اور معافی کی اپیلیں بھی دائر کی تھیں جسے یو اے ای کی سپریم کورٹ نے مسترد کردیا اور سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا۔
عمران خان نے ملک احمد خان بھچر کو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل بلا لیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سزائے موت دی
پڑھیں:
صدر مملکت نے صدارتی اقبال ایوارڈ کی منظوری دیدی
عمران یونس : صدر مملکت آصف علی زرداری نے صدارتی اقبال ایوارڈ کی منظوری دیدی
اقبال اکادمی پاکستان علامہ اقبال پرلکھی جانیوالی بہترین کتاب کوہرسال صدارتی اقبال ایوارڈدیتی ہے،ایوارڈصدرمملکت کی منظوری سےدیاجاتاہے
صدرمملکت نے2021کولکھی جانیوالی ڈاکٹرمحمدعارف خان کی کتاب کوصدارتی اقبال ایوارڈدینےکی منظوری دے دی ،صدرمملکت نےیہ منظوری آئین کے آرٹیکل 48(1) اور اقبال اکیڈمی آرڈیننس 1962 کے تحت دی
صدر مملکت اقبال اکادمی پاکستان کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں
مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت