بھارت(نیوز ڈیسیک)بھارتی اداکارہ رانیا راؤ کو دبئی سے واپسی پر 14.8 کلو سونا رکھنے کے جرم میں بنگلورایئرپورٹ پر گرفتار کرلیاگیا۔ ایک بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ رانیا راؤ کو ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجینس نے گرفتارکرنے کے بعد پیر کو مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے،حکام کےمطابق رانیا راؤ متحدہ عرب امارات کی ایک پرواز کے ذریعےدبئی سے بنگلور پہنچی تھیں۔

تفتیش کاروں کے مطابق وہ مبینہ طور پر سونا اسمگلنگ میں ملوث ہیں اور مخصوص مقدار پہن کر اور کپڑوں میں سونے کی بارز چھپا کر اسمگل کرتی تھیں،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکام کو ان پر اس وقت شک ہوا جب وہ 15 روز میں 4 مرتبہ دبئی گئیں، پھر وطن واپسی پر انہیں ٹارگٹ کرکے کارروائی کی گئی۔ ابتدائی تفتیش کےمطابق یہ امکان سامنے آیا ہے کہ اداکارہ کسٹم میں،تلاشی سے بچنے کے لیے اپنے رابطے استعمال کرتی رہی ہیں،رپورٹس میں بتایا گیا کہ جب وہ ایئرپورٹ پر اتریں تو انہوں نے مبینہ طور پر خود کو کرناٹکا پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کی بیٹی ظاہر کیا اور پولیس سے رابطہ کیا کہ انہیں گھر تک پہنچائیں۔

حکام اس حوالے سے بھی تفتیش کر رہے ہیں کہ آیا قانون نافذ کرنے والے عہدیداران بشمول اداکارہ کے رشتہ دار سرکاری افسران ان کی سرگرمیوں سے باخبر تھے یا وہ محض انہیں دھوکا دینے کے لیے غلط بیانی کر رہی ہیں۔ اداکارہ سے تفتیش کے دوران اس بات کا بھی تعین کیا جائے گاکہ کیا وہ انفرادی طور پر یہ کام کر رہی تھیں یا بھارت دبئی کے درمیان فعال کسی بڑے اسمگلنگ نیٹ ورک سے منسلک تھیں۔ رانیا راؤ کو 2014 میں آنے والی فلم “مانیکیا” میں کناڈا سپر اسٹار سودیپ کے مقابلے میں کردار کے حوالے سے جانا جاتا ہے، اس کے علاوہ وہ متعدد ساؤتھ انڈین فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: رانیا راو

پڑھیں:

فائرنگ کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم دبئی سے گرفتار

شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق صادق آباد کے علاقے میں اشتہاری مجرم محمد رمیض نے مئی 2023 میں لڑائی جھگڑے سے منع کرنے پر شہری حسن شوکت کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔ ملزم محمد رمیض واقعہ کے بعد روپوش ہوکر دبئی فرار ہوگیا تھا۔

راولپنڈی پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کر کے ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کروائے۔ ملزم محمد رمیض کوانٹرپول کی مدد سے دبئی سے گرفتار کیا گیا۔ انسپکٹر طارق بن عزیز، اے ایس آئی ثاقب فاروق اور مصور حیات پر مشتمل پولیس ٹیم دبئی سے حراست میں لئے گئے ملزم کو لے کرراولپنڈی پہنچ گئی۔ بیرون ملک فرار ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے لئے ڈی ایس پی اظہر شاہ کی سپرویژن میں خصوصی سیل تشکیل دیا گیا ہے۔

سی سی پی او راولپنڈی کے مطابق خصوصی سیل گزشتہ 6 ماہ سے 49 مقدمات میں ملوث بیرون ملک فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانونی کارروائی میں مصروف ہے۔ ملزم محمد رمیض کی گرفتاری اس سلسلہ کی پہلی گرفتاری ہے۔ مزید مقدمات میں بھی ملزمان کی گرفتاریاں جلد متوقع ہیں۔ بیرون ملک سے ملزم کی گرفتاری جرائم پیشہ عناصر کے لئے پیغام ہے کہ وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ملزم محمد رمیض کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • اداکارہ دیبینا بنرجی سات ماہ میں دو بار ماں بن گئیں، ٹرولنگ کا سامنا
  • گرفتار دہشتگرد کی پاکستان کو اطلاع ٹرمپ انتظامیہ نے دی تھی، امریکی وزیر دفاع
  • 5 سال کی عمر میں کیریئر شروع کرنے والی بھارتی گلوکارہ کی خودکشی کی کوشش، حالت تشویشناک
  • بھارتی مسلمانوں کو 'پاکستانی' کہنا جرم نہیں، انڈین سپریم کورٹ 
  • فائرنگ کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم دبئی سے گرفتار
  • بھارتی اداکارہ سونا اسمگلنگ کے شبہے میں دبئی سے واپسی پر بنگلور ایئرپورٹ پر گرفتار
  • بھارتی کھلاڑیوں نے چمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں کالی پٹیاں کیوں باندھ رکھی تھیں؟
  • ’رویہ درست کرو ورنہ ہمیں نمٹنا آتا ہے‘، بھارتی سپریم کورٹ کی سمے رائنا کو وارننگ
  • سٹیج ڈراموں کی نامور اداکارہ انتقال کر گئیں