روہت شرما کی توہین کا الزام لگانے پر جاوید اختر شدید برہم
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)معروف بھارتی شاعر اور گیت نگار جاوید اختر نے ان پر روہت شرما کو شرمندہ کرنے کا الزام لگانے والے شخص کو نیچ اور جھوٹا قرار دے دیا اور کہا کہ تم اتنے گھٹیا آدمی کیوں ہو؟۔
واضح رہے کہ جاوید اختر نے دبئی میں چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف کامیابی پر ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد دینے کے ساتھ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے انھیں ٹیم کا مضبوط پلر (ستون) قرار دیا تھا۔
تاہم ایک ٹرولر نے ان پر جھوٹا الزام عائد کیا کہ انھوں نے کپتان روہت شرما کی توہین کی جس پر جاوید اختر نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔
جاوید اختر نے کوہلی کے تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ آج کی بھارتی ٹیم کی عمارت کا ایک مضبوط ستون ہیں، جس پر ایک ایکس صارف نے انکی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا: اگر ویرات مضبوط ترین ستون ہیں تو پھر روہت کون ہیں؟ بھاری ترین ستون؟ جاوید صاحب آپکو بھارتی کپتان کی توہین کرنے پر شرم آنی چاہیے۔
جاوید اختر نے مذکورہ شخص کو شٹ اپ کال دیتے ہوئے کہا: میں روہت شرما اور ٹیسٹ ہسٹری کے تمام بھارتی کرکٹرز کی بے پناہ عزت کرتا ہوں۔ تم کس قسم کے نیچ اور جھوٹے ہو کہ ایسا دعویٰ کرتے ہو، میں نے روہت جیسے عظیم کھلاڑی کے بارے میں کوئی غلط بات کہی ہو۔ کبھی سوچو کہ تم اتنے گھٹیا اور گندے آدمی کیوں ہو۔
مزیدپڑھیں:یہ کس اداکار کے بچپن کی تصویر ہے؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جاوید اختر نے روہت شرما کرتے ہو
پڑھیں:
بلتستان کے عوام کا شدید احتجاج رنگ لے آیا، شیخ اختر بھی رہا ہو گئے
شیخ اختر رہائی کے بعد راولپنڈی میں اپنے عزیز کے ہاں پہنچ گئے ہیں۔ جبری لاپتہ ہونے والے تین میں سے دو علماء دو روز قبل رہا ہو گئے تھے جبکہ تیسرے عالم دین شیخ اختر کی رہائی نہ ہو سکی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے عوام کا شدید احتجاج رنگ لے آیا۔ شگر سے تعلق رکھنے والے شیخ اختر علی بھی رہا ہو گئے۔ شیخ اختر رہائی کے بعد راولپنڈی میں اپنے عزیز کے ہاں پہنچ گئے ہیں۔ جبری لاپتہ ہونے والے تین میں سے دو علماء دو روز قبل رہا ہو گئے تھے جبکہ تیسرے عالم دین شیخ اختر کی رہائی نہ ہو سکی تھی۔ ان کی رہائی کیلئے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں خاص کر کھرمنگ، شگر اور گمبہ سکردو میں دھرنے اور مظاہرے جاری تھے۔ یاد رہے کہ ایران سے پاکستان آتے ہوئے بلتستان سے تعلق رکھنے والے تین جید علماء کو رمدان بارڈر سے جبری لاپتہ کیا گیا تھا۔ لاپتہ ہونے والوں میں کھرمنگ کے سید علی عباس رضوی، گمبہ سکردو کے شیخ ناصری اور شگر سے تعلق رکھنے والے شیخ اختر علی شامل تھے۔ سید علی عباس اور شیخ ناصری کو دو روز قبل رہا کیا گیا تھا۔ جبکہ شیخ اختر کو آج رہا کر دیا گیا۔