انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن انتہائی مکار ہے، عیار ہے جو یہاں بدامنی پھیلانا چاہتا ہے، دشمن کبھی بھی پاکستان کی سرحدوں کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا لیکن سیاسی انتشار پھیلا کر بدامنی کو فروغ دے سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ بھارت 5thجنریشن وار کے ذریعے نوجوانوان میں انتشار پید اکرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری انوار الحق نے میرپور میں آزاد جموں و کشمیر پولیس کے 60ویں ریکروٹ کورس کی پاسنگ آوٹ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کا مقصد نوجوانوں کے اذہان میں انتشار کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن انتہائی مکار ہے، عیار ہے جو یہاں بدامنی پھیلانا چاہتا ہے، دشمن کبھی بھی پاکستان کی سرحدوں کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا لیکن سیاسی انتشار پھیلا کر بدامنی کو فروغ دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے اگر مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت بند نہ کیا تو کشمیری نوجوانواں کو خونی لکیر کراس کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ محافظ اور قابض افواج میں فرق کرنا ہے، ہم پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر پولیس کی پروفیشنل استعداد کار بڑھانے کیلئے ایک ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر پولیس کا خوبصورت ماضی، شاندار حال اور روشن مستقبل ہے۔ حکومت پولیس کو وسائل کی فراہمی ہر ممکن طور پر یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی بہتری کے لیے 4 ارب روپے کی خطیر رقم درکار ہے، پہلے مرحلے میں اس سال ایک ارب روپے دیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

خواتین کو بااختیار بنانا کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے، صدر آزاد کشمیر

سٹی 42 : صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں خواتین کا اہم کردارہے۔

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم اس امر کی تجدید کرتے ہیں کہ خواتین ہمارے معاشرے کی معمار، ہمارے گھروں کا ستون اور ہمارے مستقبل کو استوار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری زندگیوں میں خواتین کا انتہائی اہم کردار ہے کلاس رومز سے لے کر بورڈ رومز تک، میدانوں سے لے کر فرنٹ لائنز تک، خواتین ہماری قوم کے روشن مستقبل کو سنوار رہی ہیں۔ ہمارے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں خواتین کا اہم کردارہے۔

پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری

انہوں نےکہا کہ ہمارا مذہب اسلام خواتین کی عزت اور حقوق پر بہت زور دیتا ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانا کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ ہمیں خواتین کی تعلیم، صحت اور معاشی آزادی پر خصوصی توجہ دینا ہو گی اس سے ہم نہ صرف افراد بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی ترقی دیتے ہیں۔

صدر آزاد جموں وکشمیر  نے مزید کہا کہ معاشرے کی ترقی خواتین کے مساوی حقوق کے بغیر ممکن نہیں اورہمیں بطور قوم مل کر ایسا ماحول تشکیل دینا ہو گا جہاں خواتین خود کو محفوظ محسوس کریں تاکہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کرملکی اور معاشرتی ترقی میں اپنا بہترین رول ادا کر سکیں اور ایک بہتر قوم کی تربیت کر سکیں۔

سینٹ کا اجلاس؛ شیری رحمان کی پی ٹی آئی پر تنقید، شبلی فراز کا جواب

متعلقہ مضامین

  • خواتین کو بااختیار بنانا کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے، صدر آزاد کشمیر
  • کشمیری خواتین کو سلام جو آزادی کیلئے سب کچھ قربان کر چکیں: مشال ملک
  • بھارت کشمیریوں کو انکے بنیادی حقوق سے محروم کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • چیف جسٹس آف پاکستان سے آزاد کشمیر کے چیف جسٹس کی ملاقات
  • مقبوضہ کشمیر، بی جے پی حکومت کشمیری نوجوانوں کو منشیات کے استعمال کی لت میں مبتلا کر رہی ہے، معراج ملک
  • اگر پاکستان "آزاد کشمیر" خالی کرے تو مسئلہ کشمیر حل ہوجائیگا، ایس جے شنکر
  • آزاد کشمیر پولیس کے 60ویں ریکروٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کا انعقاد
  • آآزاد کشمیر پولیس کے 60ویں ریکروٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کا انعقاد
  • دنیا جنوبی ایشیا میں امن چاہتی ہے تو کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانا ہو گا، بیرسٹر سلطان