بھارتی ریاست میرٹھ میں ہونے والی امن کمیٹی اجلاس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس انوج چوہدری نے کہا ہے کہ ایک سال میں 52 جمعے آتے ہیں اور ہولی صرف ایک بار آتی ہے۔ اگر کوئی مسلمان محسوس کرتا ہے کہ ہولی کے رنگوں سے ان کا ایمان متاثر ہوتا ہے تو انہیں اس دن گھر میں رہنا چاہیے۔

بھارتی روزنامے ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق امن کمیٹی اجلاس میں شہر کی ہندو اور مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی، جس کا مقصد ہولی کے تیوہار کے دوران ممکنہ فرقہ وارانہ کشیدگی کو روکنا تھا۔

مزید پڑھیں: بابری مسجد کے انہدام کے بعد اب سنبھل مسجد ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس انوج چوہدری نے مزید کہا کہ جس طرح مسلمان عید کے لیے بے صبری سے انتظار کرتے ہیں، ویسے ہی ہندو بھی ہولی کا انتظار کرتے ہیں۔ ان کا بیان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

واضح رہے کہ انوج چوہدری پہلے ہی 24 نومبر کے فسادات میں مرکز نگاہ بن چکے تھے، جب شاہرہ مسجد کے عدالتی حکم پر ہونے والے سروے کے دوران ہندووں نے مسجد کو مندر  ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ انوج چوہدری سروے کے لیے سرکاری وردی مین ہندوؤں کے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے آئے تھے جبکہ ہاتھ میں ہنومان کا بلاسہ اٹھا رکھا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایمان بھارتی ریاست میرٹھ بھارتی مسلمان رنگ ہندو ہولی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایمان بھارتی مسلمان ہولی انوج چوہدری کے لیے

پڑھیں:

گھر میں عمومی استعمال ہونے والی یہ ادویات دماغی مرض سے بچا سکتی ہیں

ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ عام دوائیں جیسے اسپرین یا آئبوپروفین ڈیمنشیا جیسے دماغی مرض سے بچانے میں مدد کر سکتی ہیں۔

محققین نے جرنل آف دی امریکن جیریاٹرکس سوسائٹی میں رپورٹ کیا ہے کہ یہ دو ادویات دماغ کی حفاظت میں مدد کر سکتی ہیں جو سوزش کو ختم کر کے ڈیمنشیا کا خطرہ کم کرسکتی ہیں۔

محققین نے پایا کہ جو لوگ یہ دوائیں طویل عرصے تک کھاتے ہیں ان میں ڈیمنشیا ہونے کا خطرہ 12 فیصد کم ہوتا ہے۔

سینئر محقق ڈاکٹر ایم عرفان اکرام نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ ہمارا مطالعہ ڈیمنشیا کے خلاف انسداد سوزش والی ادویات کے ممکنہ حفاظتی اثرات کے ثبوت فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ثبوت کو مزید مستحکم کرنے اور ممکنہ طور پر بچاؤ کی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے مزید مطالعات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مسلمانوں کے درمیان مشترکات اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں، مولانا فضل الرحمان
  • بھارت؛ رمضان المبارک میں قرآن پاک کی تلاوت جرم بنادیا گیا؛ مسلم بزرگ پر بہیمانہ تشدد
  • بلوچستان: محکمہ خوراک کے گوداموں میں گندم کی 8 لاکھ بوریاں خراب ہونے کا خدشہ
  • مذہبی سیاسی اہداف، معاشرتی تقسیم کا نقطہ آغاز(1)
  • حرمین شریفین انتظامیہ کا زائرین کو آب زم زم سے متعلق اہم پیغام سامنے آ گیا
  • گھر میں عمومی استعمال ہونے والی یہ ادویات دماغی مرض سے بچا سکتی ہیں
  • بھارت: ہولی ایک بار آتی ہے اور جمعہ کی نماز 52 بار، مسلمان گھروں میں رہیں
  • سنبھل جامع مسجد میں نماز کی ادائیگی پر ہندو انتہا پسندوں کو اعتراض
  • ہندو برادری کے سینیٹر کی رمضان میں ناجائز منافع خوری کرنے والے مسلمانوں کو غیرت دلانے کی کوشش