چیمپئنز ٹرافی: مچل سینٹنر نے بھی بھارت کو ملے فائدے پر آواز اٹھا دی
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے دبئی ایڈوانٹیج پر بات کرنے لگے۔
پاکستان سے دبئی پہنچنے پر نیوزی لینڈ کے کپتان نے بھی دبئی ایڈوانٹیج پر آواز اٹھا دی۔
مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے ہیں، اسے دبئی کی پچز اور کنڈیشنز کا علم ہے، ظاہری طور پر پچز سے آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آپ نے کیسے کھیلنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کے مقابلے میں یہ پچ تھوڑی سلو ہو سکتی ہے، ہم ایک اچھی ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ رنز کریں گے۔
مچل سینٹنر نے کہا کہ ابھی ہم رنز کر کے آ رہے ہیں، امید ہے کہ سلسلہ جاری رہے گا، اس ٹورنامنٹ میں عام تاثر یہی ہے کہ ٹیموں کا آنا جانا زیادہ رہا، یہ سب چیلنج کا حصہ ہے، ہم پاکستان اور دبئی میں کھیلے، میرے خیال میں ان دنوں کھلاڑی صورتِ حال کو سمجھتے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کا کہنا ہے کہ جب تک آپ میچ کے لیے تیار ہوں تو سب اچھا رہتا ہے، لاہور میں سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف مقابلہ اچھا رہا، کھلاڑیوں نے مضبوط ٹیم کے خلاف ناک آؤٹ مرحلے میں اچھا کیا۔
انہوں نے کہا کہ فائنل کا میچ بہت مختلف ہوتا ہے یہ کھلاڑیوں کو بھی علم ہے، بھارت کے خلاف گروپ میچ کے مقابلے میں زیادہ اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے آخری گروپ میچ بھارت کے خلاف دبئی میں کھیلا تھا اور اب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم لاہور میں سیمی فائنل کھیل کر گزشتہ روز دبئی پہنچی جہاں اتوار کو بھارت کے خلاف فائنل کھیلے گی۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم دبئی میں مقیم ہے اور سارے میچ ایک ہی وینیو پر کھیل رہی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ مچل سینٹنر بھارت کے کے خلاف نے کہا
پڑھیں:
نیوزی لینڈ کیخلاف 350 رنز کا ہدف پورا کرنا آسان نہیں تھا، ڈیوڈ ملر
جنوبی افریقی بیٹر ڈیوڈ ملر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف 350 رنز کا ہدف پورا کرنا آسان نہیں تھا۔
آئی سی سی کے مکسڈ میڈیا زون میں گفتگو میں کہا کہ ہم فائنل میں بھارت کے خلاف مدمقابل آنا چاہتے تھے مگر ممکن نہیں ہوا۔
ڈیوڈ ملر کا مزید کہنا تھا کہ دبئی جاکر پھر واپس آنا ہمارے لیے کوئی آئیڈیل صورتحال نہیں تھی مگر کوئی معذرت پیش نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنالی۔
یہ نیوزی لینڈ کا مجموعی طور پر تیسرا چیمپئنز ٹرافی فائنل ہے۔