2025-04-19@04:29:07 GMT
تلاش کی گنتی: 967
«جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا»:
(نئی خبر)
بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عہدوں پر سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی۔ اڈیالہ جیل راوالپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو سب سے زیادہ غصہ کرکٹ پر تھا، بانی نے پاکستان کا میچ دیکھا ہے پی ٹی وی پر، میچ ہارنے کی وجہ سے بانی نے سارا غصہ کرکٹ پر اتارا۔ علیمہ خان کا کہنا تھا میچ ہارنے پر عمران خان کو بڑا دکھ تھا،...
پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عہدوں پر سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو جس عہدے پر بھی بٹھایا گیا، اس نے بیڑہ غرق کیا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو آج سب سے زیادہ غصہ کرکٹ پر تھا۔ عمران خان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ پی ٹی وی پر دیکھا، میچ ہارنے کی وجہ سے بانی نے سارا غصہ آج کرکٹ پر اتارا۔ میچ ہارنے پر عمران خان...
جنید اکبر کی زیرِ صدارت پی اے سی اجلاس ،بورڈ آف انویسٹمنٹ کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:جنید اکبر کی زیرِ صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کے آڈٹ اعتراضات 2023-24 کا جائزہ لیا گیا۔آڈٹ حکام نے بتا یا کہ مالی سال 2021-22 کے دوران 5.5 ملین کی مختلف سروسز مقابلہ کے بغیر ہائیر کی گئی،چیئرمین کمیٹی جنید اکبر نے کہا کہ کیا فنانس پیپرا رولز معطل کرسکتا ہے،آڈٹ حکام نے کہا کہ سروسز کی ہائیرنگ کے دوران پبلک پروکیورمنٹ رولز 2004 کی خلاف ورزی کی گئی ہے،انتظامیہ نے پروجیکٹ اسٹیبلشمنٹ آف پی ایم یو سی پیک آئی سی ڈی پی پر اخراجات کیے،جنید اکبر نے کہا...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ریاست سے بڑا کوئی نہیں ہوتا، اسٹیبلشمنٹ کا فوکس بانی پی ٹی آئی نہیں پاکستان ہے، بانی پی ٹی آئی بھی اسی نرسری سے آئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 10 ماہ سے قبل عمران خان رہا ہوتے نظر نہیں آرہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ریاست سے بڑا کوئی نہیں ہوتا، اسٹیبلشمنٹ کا فوکس بانی پی ٹی آئی نہیں پاکستان ہے، عمران خان بھی اسی نرسری سے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دان اندر پاؤں اور...
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 فروری 2025ء ) پاکستان کا قرضوں پر سود پونے 10 ہزار ارب روپے کی تشویش ناک سطح تک پہنچ گیا، آئندہ مالی سال کے دوران پاکستان کے واجب الادا قرضوں پر سود کی ادائیگی 10 ہزار ارب روپے کی سطح سے بھی تجاوز کر جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کا قرضوں پر سود 9775 ارب روپے ہے، اگلے سال سود 10 ہزار ارب روپے اور پھر مزید بڑھ جائے گا۔ شبر زیدی کا کہنا ہے کہ وفاق کا ٹیکس کا ہدف 13000 ارب روپے ہے، 12500...
عمران خان مزید 10 ماہ قید رہا ہوتے نظر نہیں آرہے : فیصل واوڈا کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 10 ماہ سے قبل عمران خان رہا ہوتے نظر نہیں آرہے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ریاست سے بڑا کوئی نہیں ہوتا، اسٹیبلشمنٹ کا فوکس بانی پی ٹی آئی نہیں پاکستان ہے،عمران خان بھی اسی نرسری سے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دان اندرپاں اورباہرگریبان پکڑتے ہیں، آٹھ سے دس مہینے بانی جیل سے باہر نظرنہیں آرہے، پی ٹی آئی سمجھوتہ کرکے بیٹھی ہیں، حکومتیں آئیں یا جائیں اہم پاکستان ہے۔ کرکٹ کی کارکردگی کے سوال پر فیصل واوڈا...
کراچی: رینجرز ٹریننگ سینٹر اینڈ اسکول کراچی میں رینجرز ریکروٹس کی 32ویں پاسنگ آوٹ پریڈ کی پُروقار تقریب کا انعقاد ہوا، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیرنے تقریب میں بطور مہمان خصوصُی شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کا استقبال کیا۔ مہمان خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کوچاق چوبند پریڈ کے دستوں نے سلامی پیش کی۔ مہمان خصوصی نے دوران ٹریننگ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی پریڈ کا اعلیٰ معیار دیکھ کر مجھے دلی خوشی ہوئی۔ مہمان خصوصی نے اعلی معیار اور پیشہ ورانہ...
DUBAI: پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھارت سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ شکست کو تسلیم کرتے ہیں، ہمیں ٹاس جیتنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ محمد رضوان نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی میچ وننگ اننگز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سپر فٹ کھلاڑی ہے میں ویرات کوہلی کی اننگز کی داد دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کو آؤٹ کرنے کے لیے ہر حربے استعمال کیے مگر ہمیں کامیابی نہیں ملی، ویرات کوہلی ہمیشہ ہمارے خلاف پرفارم کرتا ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ کوہلی کی شاندار سنچری، بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم کی خراب پرفارمنس کے حوالے...
بھارت کے نمبر ون یوٹیوبر دھرو راٹھی نے اپنے ایکس (سابق ٹویٹر) اکاؤنٹ پر لاہور میں انگلینڈ اور آسٹریلیا میچ کے دوران میدان میں پاکستانی مداح کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ یوٹیوبر نے اپنی پوسٹ میں ایک ایسے پاکستانی نوجوان کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے نام کی شرٹ پہنے ہوئے تھا۔ دھرو راٹھی نے تصویر کے ساتھ پوسٹ میں لکھا کہ ’’آج لاہور میں انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا کے میچ کے دوران ایک پاکستان مداح نے ویرات کوہلی کی جرسی پہن رکھی تھی۔ ذرا تصور کیجیے کہ بھارت میں اگر کوئی بھارتی بابراعظم یا کسی دوسرے پاکستانی کھلاڑی کی جرسی پہنتا تو کتنا غم و غصہ ہوتا؟‘‘ بھارتی یوٹیوبر...
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی جیت کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم پوری طرح تیار ہے، کل اچھا مقابلہ ہوگا، ٹیم ہارے یا جیتے، ہم ان کے ساتھ ہیں، چیزیں اوپر نیچے ہوتی ہیں ، انشاء اللہ پاکستان جیتے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم کو پیغام ہے آپ ہاریں یا جیتیں ہم آپ کے ساتھ ہیں، آج اچھا مقابلہ ہوگا اور پاکستان ٹیم پوری طرح تیار ہے، چیزیں...
پاکستان کی مقبول اداکارہ اور ماڈل وینا ملک نے سرچ انجن گوگل پر درج اپنی عمر کو غلط قرار دے دیا۔ اداکارہ میرا کے بعد وینا ملک دوسری پاکستانی سیلیبریٹی ہیں جنہوں نے ویکیپیڈیا پر اپنی عمر کے غلط اندراج کا دعویٰ کیا ہے۔ وینا نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک پریس ٹاک میں اس بارے میں کھل کر بات کی۔ وینا ملک نے کہا کہ میری عمر گوگل پر غلط لکھی ہوئی ہے، ویکیپیڈیا پر مختلف تاریخیں اور سال درج ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ میں 20 فروری کی صبح 5 بجے پیدا ہوئی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب مجھ سے میری عمر مت پوچھیں، میں نہیں بتاؤں گی۔...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما کیریئر کے اس موقع پر اپنی ٹیم کے لیے کچھ کرنا چاہیں گے۔ اپنے ایک بیان میں وہاب ریاض نے کہا کہ ہر کھلاڑی چاہتا ہے کہ اس کے کیریئر کا اچھا اختتام ہو، ویرات کوہلی اور روہت شرما کے لیے یہ صورتحال دباؤ والی ہوگی۔ وہاب ریاض نے کہا کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما دباؤ میں اچھا کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں ان کا کردار بڑا اہم ہوگا، پاکستان ٹیم نے انہیں جلد آؤٹ کرلیا تو یہ میچ میں ان کے لیے بڑا چانس ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میری نیک خواہشات کپتان...
ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کی اکائی تنظیموں اور رہنماﺅں کا ایک اجلاس سرینگر میں منعقد ہوا جس میں کہا گیا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں بالکل اسی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو اسرائیل نے فلسطین میں اپنا رکھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ بھارتی اوچھے ہتھکنڈوں کا نوٹس لیکر تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کی اکائی تنظیموں اور رہنماﺅں کا ایک اجلاس سرینگر میں منعقد ہوا جس میں کہا...
DUBAI: پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے گزشتہ رات دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیم کے پریکٹس سیشن کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی تیاریاں بہت اچھی ہیں، اور بھارت کے خلاف بڑے میچ میں گرین شرٹس سرپرائز دے گی۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ پاک بھارت ٹاکرا اگر پاکستان میں ہوتا تو کیسا محسوس ہوتا، اس پر پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا کہ آپ یہ سوال بھارت سے کریں کہ اگر وہ یہ میچ لاہور میں کھیلتے تو کیسا محسوس کرتے۔ صحافیوں نے قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین میچ کے دران بھارتی قومی...
معروف اداکارہ وینا ملک نے چیمپئنز ٹرافی کے کانٹے دار اور سنسنی خیز میچوں کے درمیان پاکستانی کرکٹر کو ایک انوکھا مشور دے ڈالا۔ وینا ملک نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مجھے گلوکاری کا شوق ہے اور میں آج کل اپنا یہی شوق پورا کر رہی ہوں اور جلد البم بھی ریلیز کروں گی۔ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق وینا ملک نے کہا کہ کل پاکستان اور بھارت کا میچ ہے جو ہمیشہ سے ہی بہت سنسنی خیز ہوتا ہے۔ وینا ملک نے کہا کہ میں یقینی طور پر اپنے پیارے وطن پاکستان کی ٹیم کی حمایت کروں گی۔انھوں نے بابر اعظم کو ایک مشورہ بھی دیدیا۔ ادکارہ وینا ملک نے کہا کہ بابر اعظم میچ سے قبل میرا گانا سنیں اور پھر میدان میں...
پرویز خٹک : فوٹو فائل سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ جھوٹ بولنے والے تحریک انصاف والے ہیں، آج سے جھوٹ کے خلاف جہاد شروع کریں گے۔نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ سیاست میں اپنی پوری زندگی تباہ کر دی ہے، ضلع نوشہرہ کے عوام نے ہمارے ساتھ نہیں اپنے ساتھ زیادتی کی ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ بطور وزیر اعلیٰ صوبے کے لیے جو کچھ کیا ہے اپنے دم پر کیا ہے، گزشتہ انتخابات میں لوگ اندھے بہرے ہو گئے تھے، بہت جلد ایک کتاب لکھنے جا رہا ہوں اس میں سب کھل کر لکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ عوام ایک سال میں...
نوشہرہ: سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے جھوٹا شخص بانی پی ٹی آئی ہے، ہم سے کوئی غلطی نہیں ہوئی، غلطی اس قوم سے ہوئی ہے، میری کوئی پارٹی نہیں، میری پارٹی اس ملک کے عوام ہیں۔ مانکی شریف نوشہرہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایک سالہ دور حکومت میں کون سے کام ہوئے ہوئے ہیں؟ عوام بہت تکلیف میں ہیں، نوجوانوں کو روزگار کی ضرورت ہے، مجھے پورے ملک میں عزت دی جاتی ہے، میں وہ شخصیت ہوں، جس کے ساتھ قوم کھڑی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰنے کہا کہ میں بہت جلد ایک کتاب لکھنے جا رہا...
ایک اور سابق برطانوی سرجن پروفیسر نظام محمود، جنہوں نے غزہ کے ناصر ہسپتال میں کام کیا، نے تصدیق کی کہ طبی کارکنوں کو نشانہ بنانے اور پوری طبی ٹیموں کی تباہی کی وجہ سے اموات کی تعداد 186,000 سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں کام کرنے والے برطانوی ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں جنگ کے اثرات دوسری جنگ عظیم سے بھی بدتر ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر ہے کیا کہ بیماریوں، غذائی قلت اور صحت کی دیکھ بھال کا خاتمہ کے اثرات کئی دہائیوں تک جاری رہیں گے، کیونکہ ہسپتالوں اور صحت کے شعبے کی تباہی اور طبی کارکنوں کو نشانہ بنانے کی وجہ سے صورتحال...
کراچی: بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ اور سیاست دان ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان اگر پاؤں پکڑ لیں تو شاید کوئی ریلیف مل سکتا ہے تاہم انہیں زیادہ عرصے تک جیل میں رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریحام خان نے بانی پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک شخص کی ضمانت کے پیچھے سب پڑے ہیں جبکہ قیدی کی مدد تو ٹرمپ صاحب کریں گے سب کو اتنی فکر کیوں ہوگئی ہے ؟ درباری سیاست نہیں کرسکتی ہوں۔ ریحام خان نے کہا کہ ٹرمپ اپنے دوستوں کا بڑا خیال رکھتے اور یاری دوستی نبھاتے ہیں، تین ٹریلین ڈالر ان کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے، ایلون مسک ان کے ساتھ کھڑے...
ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے فکہ پی ٹی آئی والوں نے سمجھوتے کے تحت عمران خان کو اندر رکھا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کسٹمز ایجنٹس کی ایسوسی ایشن نے خط لکھا ہیکہ یہ لوگ 400 ارب روپے حکومت پاکستان کو دیتے ہیں، میں حیران ہوں کہ ہم کدھر جا رہے ہیں، حکومت کا نقصان ہورہا ہے۔انہوں نے کہ سندھ اور پنجاب کے نوگو علاقوں کیلئے فوج کو بلایا جا رہا ہے، جب ہر چیز کیلئے فوج کو بلایا جاتا ہے تو تعریف بھی تو کریں، ہمارے پاس آرمی چیف ایک ٹیم لیڈر کا کردار ادا کررہے ہیں، آرمی چیف...
پشاور:سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے جھوٹا شخص بانی پی ٹی آئی ہے، ہم سے کوئی غلطی نہیں ہوئی، غلطی اس قوم سے ہوئی ہے، میری کوئی پارٹی نہیں، میری پارٹی اس ملک کے عوام ہیں۔ مانکی شریف نوشہرہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایک سالہ دور حکومت میں کون سے کام ہوئے ہوئے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ عوام بہت تکلیف میں ہیں، نوجوانوں کو روزگار کی ضرورت ہے، مجھے پورے ملک میں عزت دی جاتی ہے، میں وہ شخصیت ہوں، جس کے ساتھ قوم کھڑی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں بہت جلد ایک...
نوشہرہ: سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے عمران خان کو پاکستان کا سب سے بڑا جھوٹا قرار دے دیا۔ سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنے آبائی گاؤں مانکی شریف میں بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کوئی مذاق نہیں کہ ہر کوئی عوام کی خواہشات کے مطابق خدمت کرے۔ مجھے بہت خوشی ہورہے کہ صوبے کے عوام گزشتہ انتخابات میں غلط اور نااہل لوگوں کو ووٹ دے کر اب رو رہے ہیں۔ پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں خیبر پختونخوا کے عوام کی بھرپور خدمت کی، گاؤں گاؤں بجلی اور پینے کا صاف پانی پہنچایا، زرعی زمینوں کے لیے ٹیوب ویل لگوائے،...
بڈگام میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں انھوں نے بھارتی سیاحوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں قدرتی مناظر کا نظارہ کرنے کیلئے ضرور آئیں لیکن ان کا یہاں کھلے عام شراب نوشی کرنا ناقابل قبول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن شرعی شیعیاں کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے وادی کشمیر میں شراب اور منشیات کے پھیلاﺅ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آغا سید حسن نے بڈگام میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ وادی میں شراب کا پھیلاﺅ نہ صرف غیر اسلامی ہے بلکہ یہ اخلاقی طور پر بھی غلط...
کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ٹیرِف پالیسی کی دھمکی کے بعد برکس اتحاد ٹوٹ چکا ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ اتحاد امریکی ڈالر کیخلاف اقدامات کر رہا تھا، جواب میں سخت تجارتی اقدامات کئے۔ ٹرمپ نے کہا کہ برکس ممالک امریکی ڈالر کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور اپنی ایک نئی کرنسی متعارف کرانا چاہتے تھے۔ تاہم، جب انہوں نے اس بارے میں سنا تو فوراً یہ فیصلہ کیا کہ اگر برکس میں شامل کوئی بھی ملک امریکی ڈالر کے خاتمے کی بات کرے گا تو اس پر 150 فیصد ٹیرف عائد کر دیا جائے گا۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں...

26 ویں ترمیم تسلیم نہیں کرتے ، انسانی حقوق ختم، نظام عدل آلہ کار بن گیا، چیف جسٹس سے اپوزیشن کانوٹس لینے کا مطالبہ
بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کی سماعت کی تاریخی بدلی جاتی ہیں،عدالتوں کی اجازت کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی جاتی، نہ ہی ان کی بچوں سے بات کروائی جاتی ہے ۔ جیل مینوئل کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات میں ججز کے خط اور خفیہ اداروں کے منفی کردار کا نکتہ بھی اُٹھایا گیا،سیاسی مقدمات، دھمکیاں، عمران خان کو سہولیات کی عدم فراہمی، لاپتا افراد کیسز سمیت کئی معاملات پر تفصیلی گفتگو چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، شبلی فراز، سلمان اکرم راجا اور دیگر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس سے...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف سے شائستہ پرویز ملک اور علی پرویز ملک نے ملاقات کی۔ نواز شریف نے لیگی رہنما پرویز ملک مرحوم کی خدمات کو سراہا۔ نواز شریف نے کہا پرویز ملک ایک دبنگ اور نہایت اچھے انسان تھے، کمی پوری نہیں ہو سکتی۔ علی پرویز ملک نے پاکستان کی معاشی صورتحال سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات بہت حد تک سنبھل چکے۔ حکومتی اقدامات سے حالات مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ جن حالات میں معیشت ملی تھی آج بالکل مختلف صورتحال ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا۔ سیاست میں گند ڈال کر ملکی حالات...
لاہور (نیوزرپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اولو (Irfan Nezir olu) نے ملاقات کی۔ ترکیہ کے سفیر نے صدر طیب اردگان کے پرتپاک استقبال پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ لاہور میں ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو ( Durmus Bashtu) بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ترکیہ کے صدر طیب اردگان کا کامیاب دورہ پاکستان دوستی کی لازوال مثال ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ غزہ میں ہمارے مسلمان بہنوں، بھائیوں اور بچوں پر ظلم کو روکنے کے لیے پوری اسلامی دنیا کو اکٹھے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ دریں اثناء برطانوی...
وفاقی حکومت نے شکیل آفریدی کی حوالگی کے عوض عافیہ صدیقی کی رہائی کی تجویز مسترد کردی ہے۔ وفاقی حکومت نے عافیہ صدیقی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے شکیل آفریدی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں ہے۔امریکا میں قید عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ نے اس حوالے سے تجویز دی تھی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کو بتایا کہ عافیہ صدیقی کی امریکی عدالت میں دائر پٹیشن کے ڈرافٹ پر کچھ تحفظات ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کی پٹیشن کی حمایت سے پیچھے ہٹنے کے حکومتی بیان پر حیرت ہے،...

نوجوان ناکامی سے مت ڈریں اس سے نئی راہیں کھلتی ہیں،وفاقی وزیر پٹرولیم کا جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آبادکے پانچویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ نوجوان اپنے بہتر مستقبل کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور محنت میں عظمت کے مقولہ پر عمل کرتے ہوئے اس عزم ویقین کے ساتھ آگے بڑھیں کہ نہ آپ کو کچھ ہو گا اور نہ آپ کے ملک کو کچھ ہوگا،ناکامی سے مت ڈریں کیونکہ اس سے نئی راہیں کھلتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوجی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آبادکے پانچویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیٹڈ ہونے کا ڈگریوں سے کوئی تعلق نہیں لہٰذاجب آپ کسی کو تعلیم یافتہ کہتے ہیں تو اس کا مطلب ڈگری...
خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصف پارلیمنٹرینز کے چیئرمین وہ خود ہیں اور پرویز خٹک کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز تحریک انصاف کے حق میں سامنے آگئی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آتا رہتا ہے کہ پرویز خٹک پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سربراہ ہیں لیکن ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ محمود خان نے کہا کہ پرویز خٹک آزاد حیثیت میں جہاں جانا چاہتے ہیں جائیں خواہ وہ جے یو آئی میں شامل ہوجائیں یا جس پارٹی کا بھی حصہ بنیں ان کی اپنی مرضی ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز سے ان کا کوئی...
پرویز خٹک--فائل فوٹو سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے جے یو آئی ف میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی۔سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ابھی تک کسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا۔ چھوٹے بھائی سے اختلافات ختم کرنے جارہا ہوں، مولانا کو اعتماد میں لے لیا، پرویز خٹکلیاقت خٹک سے اختلافات ختم کرنے سے متعلق مولانافضل الرحمان کو اعتماد میں لیا ہے، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمٰن سے صرف معمول کی ملاقات ہوئی تھی۔ پرویز خٹک نے یہ بھی کہا ہے کہ میں کل فی الحال آزاد حیثیت سے جلسہ کر رہا ہوں۔
جے یو آئی ف میں شمولیت کے حوالے سے پرویز خٹک کا موقف سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز پشاور:سابق وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے جے یو آئی ف میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی۔ پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے ابھی تک کسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمٰن سے صرف معمول کی ملاقات ہوئی تھی۔ پرویز خٹک نے یہ بھی کہا ہے کہ میں کل فی الحال آزاد حیثیت سے جلسہ کر رہا ہوں۔
میری 75سال عمر ہے ، میں 22ماہ سے جیل میں ہوں، میں نے نواز شریف کے خلاف الیکشن لڑا میرے بنیادی حقوق مکمل طور پر سلب ہوچکے ہیں تاہم بطور مسلمان میں ہمت نہیں ہاروں گی، خط پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک اورخط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ 3سال سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق یاسمین راشد کی جانب سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے دوسرے خط میں کہا گیا کہ یہ میرا چیف جسٹس کو دوسرا خط ہے ، اب تک مجھے پہلے خط کا جواب بھی نہیں ملا۔خط میں ان کا کہنا تھا...
اپنے ایک انٹرویو میں مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا نقطہ نظر یہ ہے کہ لوگوں کو اس ٹکڑے سے باہر نکالا جائے تا کہ غزہ کی بحالی کا عمل شروع کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ "مارکو روبیو" نے کہا کہ "ڈونلڈ ٹرامپ" کا غزہ کی ملکیت اور وہاں کے باشندوں کی نقل مکانی کا منصوبہ ہی بحران کا حقیقی حل ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کینیڈین اینکر کیتھرین ھریج کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے امریکی صدر کے منصوبے پر تنقید کرنے والے ممالک کو کمال ڈھٹائی سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس کے متبادل کوئی منصوبہ لے آئیں۔ مارکو روبیو نے کہا کہ اس مرحلے پر ڈونلڈ...
پاکستان نے کئی دہائیوں سے لاکھوں افغانوں کی عزت اور وقار کے ساتھ میزبانی کی ہے جب کہ پاکستان نے افغان باشندوں سے متعلق روایتی مہمان نوازی کو بڑھایا ہے عبوری افغان حکام سے توقع کرتے ہیں کہ وہ افغانستان میں سازگار حالات پیدا کریں گے تاکہ یہ واپس آنے والے افغان معاشرے میں مکمل طور پر مربوط ہوں، دفتر خارجہ پاکستان نے غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے دوران ان کے ساتھ ناروا سلوک کے حوالے سے افغان ناظم الامور کے دعوے کو غلط قرار دے کر مسترد کردیا۔پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کے ساتھ ناروا سلوک پر افغان سی ڈی اے کے ریمارکس پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ...
لیاقت بلوچ— فائل فوٹو جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت کا مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ سیاہ جھوٹ ہے۔ دستور میں قومی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں: لیاقت بلوچرہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دستور میں قومی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے لاہور سے جاری کیے گبے بیان میں کہی ہے۔ایک بیان میں نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی بحران گمبھیر ہونے سے عوامی اعتماد زیرو لیول پر آ گیا ہے۔
اسلام آباد (اے پی پی)دفتر خارجہ کے ترجمان نے افغان شہریوں کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک کے حوالے سے قائم مقام افغان ناظم الامور کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے کئی دہائیوں سے لاکھوں افغانوں کی عزت اور وقار کے ساتھ میزبانی کی ہے۔ ترجمان نے بدھ کو قائم مقام افغان افغان ناظم الامور کے ریمارکس کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ ہم نے پاکستان میں غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے منصوبے کے بارے میں اسلام آباد میں قائم مقام افغان ناظم الامور کے ریمارکس کو نوٹ کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جہاں تک غیر ملکیوں کا تعلق ہے، ہم نے2023ء میں غیر قانونی غیر...
سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 3 ماہ میں نااہلی ختم کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یہ دعویٰ بھی مسترد کر دیا کہ عمران خان جیل سے نکلنے کے لئے منت سماجت کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی نے کسی لیڈر کی رہائی کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ عمران خان کو 3 ماہ میں نااہلی ختم کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پر حملہ سب سے بھیانک تھا تاہم...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کے ایک جج نے سوال اٹھایا کہ 21 ویں ترمیم میں فوجی عدالتوں کو کالعدم کیوں نہیں قرار دیا گیا؟ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت اعتزاز احسن کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ آج عذیر بھنڈاری نے دلائل دینے تھے، عذی بھنڈاری سے بات ہوگئی ہے، آج میں دلائل دوں گا۔ سماعت کے آغاز میں وکیل اعتزاز احسن نے سلمان اکرم راجہ کے گزشتہ روز...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 فروری 2025ء) یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں کے 16ویں پیکج پر اتفاق کر لیا ہے۔ برسلز کی جانب سے یہ اقدام ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے، جب 24 فروری کو ماسکو کے کییف پر حملے کا تیسرا سال مکمل ہو نے والا ہے۔ یورپی یونین روسی تیل کے ٹینکروں کے اس ''شیڈو فلیٹ‘‘ کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جو روسی توانائی کے شعبے پر عائد پابندیوں سے بچنے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔ تازہ پابندیوں میں روسی ایلومینیم کی پیداوار کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ یورپی یونین کی صدارت کرنے والے ملک پولینڈ کے وزیر خزانہ آندریج ڈومانسکی نےکہا کہ یوکرین کے...
پاکستان نے غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے دوران ان کے ساتھ ناروا سلوک کے حوالے سے افغان ناظم الامور کے دعوے کو غلط قرار دے دیا۔ پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کے ساتھ ناروا سلوک پر افغان سی ڈی اے کے ریمارکس پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سے غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے منصوبے کے بارے میں اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کے ریمارکس کو نوٹ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ میں انہیں یاد دلانا چاہوں گا کہ پاکستان نے کئی دہائیوں سے لاکھوں افغانوں کی عزت اور وقار کے ساتھ میزبانی کی ہےجبکہ پاکستان نے افغان باشندوں سے متعلق روایتی مہمان نوازی کو...
جنیوا :سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں عالمی تجارتی تنظیم(ڈبلیو ٹی او ) کا سال 2025 کا پہلا جنرل کونسل اجلاس منعقد ہوا ۔ چین نے اجلاس میں امریکہ کے یکطرفہ ٹیرف عائد کرنے کے اقدامات اور ان کے منفی اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ سے ان اقدامات کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور تمام فریقوں سے اصولوں پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے عملی اقدامات کی اپیل کی۔ یورپی یونین، کینیڈا، برازیل، روس سمیت عالمی تجارتی تنظیم کے 30 سے زائد اراکین نے امریکہ کے یکطرفہ اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔عالمی تجارتی تنظیم میں یورپی یونین کے مستقل نمائندے اگیالر ماچاڈو نے کہا کہ امریکہ کے اقدامات نہ صرف...
لاہور ہائیکورٹ بار میں پریس کانفرنس میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کو صرف سیاسی اور ڈپلومیٹک طریقے سے حل نہیں کر سکتے، جنوبی افریقہ فلسطین کا مقدمہ عالمی عدالت میں لے گیا، پاکستان کو بھی کشمیر کا مقدمہ بین الاقوامی عدالت میں لیکر جانا چاہیے، بھارت کیساتھ کوئی ڈائیلاگ کامیاب ہو سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کاز ابھی بھی ایک جناح کی تلاش میں ہے، کشمیر کی تحریک آزادی کو لیڈر لیس کیا جا رہا ہے، یاسین ملک کی اہلیہ نے پاکستانی آرمی چیف کے اس بیان کو سراہا کہ کشمیر کیلئے 10 جنگیں لڑیں گے۔ حریت رہنماء یاسین...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کےٹرائلز کے فیصلے کیخلاف اپیل پر کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ آپ کچھ اور بات، یہاں کچھ اور بات کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کےٹرائلز کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،دوران سماعت لطیف کھوسہ نے کہاکہ آپ کے سامنے ہیں 26ویں ترمیم کیسے پاس ہوئی،آپ فیصلہ دیں ہم فیصلہ پر عملدرآمد کرائیں گے،سویلین کا ٹرائل ختم کرنے پر عوام آپ کے شیدائی ہو جائیں گے، وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ 26ویں ترمیم کیسے...
ویب ڈیسک — پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے ملحق ایک ضلع میں کارروائی کے دوران” کم از کم 30 شر پسند وں” کو ہلاک کر دیا ہے۔” منگل کے روز جاری فوجی بیان میں کہا گیا کہ یہ ہلاکتیں جنوبی وزیرستان کے علاقے سروراکا میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر رات بھر کے دوران کی جانے والی ایک کارروائی میں ہوئیں۔ یہ آپریشن انٹیلیجینس کی اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ ہلاک ہونے والے افراد کو ’’خوارج ‘‘ قرار دیا گیا ، جو حکومت کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان یا عسکریت پسند گروپ ٹی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 3 ماہ میں نااہلی ختم کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ نجی چینل سے گفتگو کرتےہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یہ دعویٰ بھی مسترد کر دیا کہ عمران خان جیل سے نکلنے کے لیے منت سماجت کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی نے کسی لیڈر کی رہائی کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ عمران خان کو 3 ماہ میں نااہلی ختم کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پر حملہ...
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم جمہوریت کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 26 ویں آئینی ترمیم اور سیاسی بحران کے موضوع پر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج کے کامیاب سیمینار پر وکلا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ عوام کے حقوق اور عدلیہ کی بحالی کے لیے ہر تاریخ کا آغاز لاہور ہائی کورٹ بار سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے خلاف بھی تحریک یہاں سے کامیاب ہوگی۔ 26 ویں ترمیم پر میں بات کرنا چاہتا ہوں، جیسے یہ بنائی گئی، اس کو پاس کیا گیا،...
پشاور (صباح نیوز)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت میں آ کر 26 ویں آئینی ترمیم کو ختم کریں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز اور رہنمائوں پر بے شمار جعلی کیسز درج کئے گئے ہیں، حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ، تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے وفد نے بھی عدلیہ سے بات کی ہے، رولز آف لا پاکستان میں نہیں ہے، لوگ زمین فروخت کر کے ملک چھوڑ رہے ہیں، نوجوان لاکھوں روپے دے کر بیرون ملک جا رہے ہیں، پاکستان میں قوت خرید کم...
NEWYORK: چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارہ سیاسی سودے بازی کے لیے بارگیننگ چپ نہیں ہے بلکہ فلسطینیوں کا وطن ہے اور چین مشرق وسطی میں دو ریاستی حل کا حامی ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے تنازع کا دو ریاستی حل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارہ فلسطین کے لوگوں کا وطن ہے اور سیاسی سودے بازی کے لیے ایک بارگیننگ چپ نہیں ہے، فلسطینیوں کی حکمرانی میں فلسطین ایک لازمی اصول ہے جس پر غزہ کشیدگی کے بعد حکومت کے...
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی حامد رضا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دعویٰ مسترد کردیا۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں حامد رضا اور ن لیگ کے سینیٹر مصدق ملک نے شرکت کی۔مریم نواز کے بانی پی ٹی آئی کے جیل سے نکلنے کےلیے منت سماجت کرنے کے دعویٰ کو حامد رضا نے مسترد کیا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی منت سماجت کی جارہی ہے، انہیں تو 3 ماہ میں نااہلی ختم کرنے کی پیشکش بھی کی جا رہی ہے۔سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کےلیے پہلے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کی شرط رکھی، جب انہیں 14 سال سزا ہوئی تو مذاکرات ہی ختم...

خوفناک خبر سامنے آئی کہ لوگ بانی پی ٹی آئی سے ملتے اور باہر آکر یوٹیوبرز کو باتیں بیچتے ہیں، سینیٹر عرفان صدیقی کا دعویٰ
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی وکلاء سے متعلق ایک بڑی خوفناک خبر سامنے آئی ہے، وکلاء نے بانی پی ٹی آئی کو نیا ذریعہ آمدن بنالیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی وکلاء سے متعلق ایک بڑی خوفناک خبر سامنے آئی ہے، سنا ہے کچھ لوگ بانی پی ٹی آئی سے ملتے ہیں اور باہر آکر یوٹیوبرز کو باتیں بیچتے ہیں۔وکلاء نے بانی پی ٹی آئی کو نیا ذریعہ آمدن بنالیا ہے، انہوں نے نئے نئے طریقے ایجاد کرلیے ہیں، مجھے نہیں پتہ ان کھیل تماشوں کے پیچھے کیا محرکات ہیں۔پاکستان کی جیلوں میں 80 سے 90 ہزار...
اسلام آباد: حکمران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی باتوں میں نہ آئیں اگر وہ مکر گئے تو آپ کی ساری عمر کی ساکھ خراب ہوجائے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ طارق فضل چوہدری نے محمود خان اچکزئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو نوشتہ دیوار پڑھ لینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزامات کی سیاست کب تک چلے گی، 8 فروری کے انتخابات غلط تھے تو ایوان میں ثبوت بھی پیش کریں، وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ خدمت کی...
نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وریندر سہواگ نے اپنے پانچ بہترین بلے بازوں کے نام بتادیے جس میں ایک پاکستانی کھلاڑی کا نام بھی شامل ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وریندر سہواگ نے کہا کہ انہیں یہ پانچ کھلاڑی ہمیشہ پسند رہے ہیں۔ انہوں نے ان پانچ کھلاڑیوں کو شاندار، بہترین، باصلاحیت اور دیگر تعریفی کلمات سے نوازتے ہوئے بتایا کہ اُن کے پانچ بہترین بلے بازوں میں سب سے آخری نمبر کرس گیل کا ہے۔ اس کے بعد چوتھے نمبر پر اے بی ڈویلیئرز ہیں۔ سہواگ کی فہرست میں تیسرے نمبر پر انضمام الحق کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے انضمام الحق سے بہت کچھ سیکھا، وہ مشکل سے مشکل صورت حال میں...
لیاقت خٹک سے اختلافات ختم کرنے سے متعلق مولانافضل الرحمان کو اعتماد میں لیا ہے، پرویز خٹک - فوٹو: فائل سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چھوٹے بھائی لیاقت خٹک سے اختلافات ختم کرنے جارہا ہوں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ لیاقت خٹک سے اختلافات ختم کرنے سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا ہے۔ پرویز خٹک شہباز شریف حکومت میں کام کرنے کیلئے تیارجیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا مشیر بنایا جارہا ہے یا نہیں مجھے علم نہیں۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ لیاقت خٹک جے یو آئی پلیٹ فارم سے سیاست کر رہے ہیں، اس لیے مولانا کو اعتماد میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم جمہوریت کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے، ترمیم سے عدالت کے اندرعدالت بنادی گئی، حکمرانوں کو اب تک 26 ترمیم کے کچھ نکات کا علم نہیں، انہوں نے وکلا سے گلہ کیا کہ آپ تو ہر تحریک میں آگے ہوتے تھے، 26 ترمیم کے خلاف نہیں نکلے؟ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے کامیاب سیمینار پروکلاء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آئینی ترمیم کے لیے دوتہائی اکثریت ہونا لازمی ہے، اکثریت نہ ہونے کے باوجود 26 ویں ترمیم پاس کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں اصلاحات کی...
آئینی ترمیم جمہوریت کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم جمہوریت کی راہ میں بہت بری رکاوٹ ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسوی ایشن کے زیر اہتمام 26 ویں آئینی ترمیم اور سیاسی بحران کے موضوع پر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج کے کامیاب سیمینار پر وکلا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ عوام کے حقوق اور عدلیہ کی بحالی کے لیے ہر تاریخ کا آغاز لاہور ہائی کورٹ بار سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے خلاف بھی تحریک یہاں سے...
اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی علی محمد خان نے گستاخانہ مواد کے خلاف کمیشن بنانے کی مخالفت کردی اور کہا ہے کمیشن کے بجائے حکومت خود استغاثہ بن کر مقدمات دائر کرے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ گزشتہ کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد سامنے آرہا ہے حکومتِ وقت اس عمل کا سخت نوٹس لے، ختم نبوت پر اس ملک میں قانون پاس ہوچکا ہے حکومت اس میں استغاثہ بن کر کیسز دائر کرے حکومت اس معاملے میں کمیشن کی طرف نہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک جج نے حکومت کو توہین سے متعلق مقدمات میں کمیشن بنانے کی تجویز دی ہے، کمیشن کی تجویز...
ویب ڈیسک: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی ترقی کیلئے مزید کام کر یں گے ۔ رجب طیب اردوان انٹرچینج ایف 8 فعال ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کی ترقی کیلئے مزید کام کرینگے۔اسلام آبادکو مزید کیسے خوبصورت بناناہے، وزیراعظم نے تفصیلات مانگی ہیں۔ تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی ۔ گھریلو ملازمہ سے زیادتی ، ملزم گرفتار محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم کے احکامات پر منصوبہ 94 روز میں مکمل کیا، اسلام آبادکو مزید کیسے خوبصورت بناناہے، وزیراعظم نے تفصیلات مانگی ہیں ۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کے خلاف پی ٹی آئی وکلاء تحریک کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ 26ویں ترمیم کا ڈرافٹ کسی کے پاس بھی نہیں تھا پھر لیک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کس طرح یہ 26 ویں ترمیم پاس کرائی گئی، 26ویں ترمیم کا اسمبلی کمیٹی میں پاس کردہ مسودہ اسمبلی میں پیش نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم نے آئین کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا، پارٹی کی رضا مندی کے بغیر رکن اسمبلی...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 26 ویں ترمیم نے آئین کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کس طرح یہ ترمیم پاس کرائی گئی، پارٹی کی رضا مندی کے بغیر رکن اسمبلی کے ووٹ ڈالنے کی راہ ہموار کی گئی۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 26ویں ترمیم کا ڈرافٹ کسی کے پاس بھی نہیں تھا پھر لیک کیا گیا، 26ویں ترمیم کا اسمبلی کمیٹی میں پاس کردہ مسودہ اسمبلی میں پیش نہیں کیا گیا۔ ارکان پارلیمان کی تنخواہ میں اضافہ غیر ضروری ہے، بیرسٹر گوہرپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) چیئرمین بیرسٹر گوہر نے...
نیو یارک: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے اور پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آ چکا ہے، جس سے معیشت میں استحکام پیدا ہو رہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، زبوں حال معیشت کو سنبھالا اور اقتصادی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، عالمی ادارے بھی پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔ انہوں نے دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک...
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی واپڈا ٹاؤن لاہور میں شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے ان کے والد محمد اشرف، بھائی محمد حنان اشرف اور دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔ محسن نقوی نے جواں سال بیٹے کی شہادت پر والد سمیت دیگر سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کو بہادری پر خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے والد و بھائی کے بلند حوصلے کو سراہا۔ لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی جنازہ نماز لاہور گیریژن میں اداوزیراعظم شہباز شریف نے بھی لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ شہید نے دہشت گردوں...
ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت آر ایس ایس کے ایجنڈے کے تحت مسلمانوں کی شناخت مٹانے، ان کی تاریخ کو تبدیل کرنے اور جموں و کشمیر کی نئی نسل کو گمراہ کرنے کے لیے اسکولوں میں ہندوتوا نظریے پر مبنی نصاب مسلط کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اسلامی اور تاریخ کشمیر کی کتابیں اور کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جس کا واحد مقصد علاقے کا اسلامی تشخص اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کی زیرقیادت ہندوتوا حکومت نے مقبوضہ جموں و...
ہم نے حکومت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے اور سفارشی کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی پی ٹی آئی دور میں نفرت کا کلچر پروان چڑھا جس نے ملک کو نقصان پہنچایا، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں مہنگائی مزید کم کرنے کی نوید سنا دی۔شہباز شریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے دن رات محنت کی ہے ، مگر ابھی مزید محنت درکار ہے ۔ آہستہ آہستہ عوام کو بہتر معیشت کے ثمرات مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ملک کی باگ ڈور سنبھالی تو حالات انتہائی مشکل تھے ۔ہم نے حکومت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے اور سفارشی کلچر کو ختم کرنے کی...
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، سلمان راجہ، شبلی فراز او رعمر ایوب پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشری سے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس جلد سننے کا مطالبہ کردیا۔پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ سے بنی حکومت نے 26ویں ترمیم پاس کرائی، پی ٹی آئی کا اصولی مؤقف ہے 26ویں ترمیم کیس کی سماعت جلد سے جلد ہو، تمام جج صاحبان بیٹھیں اور 26ویں ترمیم کا فیصلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ کا تحفظ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری تھی، ہمارا آج بھی یہی مؤقف ہے مینڈیٹ واپس لینے کا حق...
کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان کی معروف نیورولوجسٹ اور ایپی لیپسی فاونڈیشن پاکستان کی صدر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے مرگی کے علاج کی دواؤں کی بھاری قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے،ملائشیا میں جینیٹکس فارما(Genetics Pharma)کے تعاون سے منعقدہ ’’دوسری 360 نیورو سمٹ‘‘ سے اپنے کلیدی خطاب میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ نیورولوجیکل دواؤں کی قیمتیں کینسر کی دواؤں کے بعد سب سے مہنگی ہوتی ہیں، حالانکہ عالمی ادارہ صحت نے مرگی کی دواؤں کو جان بچانے والی دواؤں میں شامل کیا ہوا ہے،ان دواؤں کی قیمتیں کنٹرول ہونی چاہئیں اور ان پر سبسڈی بھی دی جانی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ نیوروپیتھک درد، اعصاب کو تباہ کردیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں آگہی...
گریمی ایوارڈز 2025 میں معروف ریپر کانیے ویسٹ کی اہلیہ بیانکا سینسوری کے اپنے کپڑے اتارنے کے واقعے کے حوالے سے ایک انکشاف سامنے آیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ رائلی مے لیوس نے بتایا کہ مجھے محسوس ہوا کہ بیانکا سینسوری شاید اس اسٹنٹ کے لیے پوری طرح تیار نہیں تھیں۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اس معاملے کو اسکینڈلائزڈ بنانے پر مکمل طور پر راضی نہیں تھیں۔ یہ خبر پڑھیں : کانیے ویسٹ اور بیانکا کو گریمی ایوارڈز میں نازیبا حرکت کی وجہ سے لاکھوں ڈالرز کے نقصان کا خدشہ رائلی مے لیوس نے میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ دراصل بیانکا سینسوری کے فوٹو شوٹ کے وقت برہنہ ہونے سے قبل جوڑے کے درمیان بحث بھی ہوئی...
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کی صورتحال پر تحریری جواب دے دیا۔قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ سال 2023ء کے مقابلے میں 2024ء میں اسلام آباد میں 11 فیصد کم جرائم ہوئے۔ اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، جسے علی امین نے لیڈ کیا، محسن نقویوفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، علی امین گنڈا پور لیڈ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2024ء میں 1596 ملزموں پر مشتمل 686 گینگز کو پکڑا گیا، 80 کروڑ 26 لاکھ سے زائد مالیت کی چوری شدہ اشیاء برآمد کیں۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ڈولفن فورس، موبائل...
فاسٹ بولر حارث رؤف نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل صحتیابی کی نوید سنادی اور کہا کہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں، 2 دن ٹریننگ کی ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں حارث روف نے کہا کہ ٹریننگ کے بعد ذاتی طور پر مطمئن ہوں، باقی جو مینجمنٹ کا فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کے ساتھ جو بات ہوئی وہ تفریح میں ہوئی، ویرات کوہلی سے اچھی دوستی ہے، ان سے اسی طرح بات کرتے ہیں، اس بھارتی بیٹر سے کافی زیادہ سیکھنے کو ملتا ہے۔فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ ہمارے پاس صرف ایک اسپنر نہیں ہے۔
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی تک رسائی بند کردی گئی ہے، توشہ خانہ ٹو کیس میں سماعت عجیب طریقے سے ملتوی کی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، عمر ایوب خان ، شبلی فراز اور سلمان اکرم راجہ نے خیبرپختونخوا ہاؤس میں پریس کانفرنس کی۔ قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی تک رسائی بند کردی گئی ہے، توشہ خانہ ٹو کیس میں سماعت عجیب طریقے سے ملتوی کی گئی، عدلیہ کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونا چاہیے ، عدلیہ کو کہنا چاہیے کہ بس اب بہت ہوگیا۔ انہوں...
پاکستانی معروف سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جس میں وہ کافی کمزور دکھائی دے رہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ جب روشنی ہو تو آپ کو صرف سایہ ملتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial) شگفتہ اعجاز نے اپنے یوٹیوب پر ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ کافی رنجیدہ نظر آئیں۔ اداکارہ نے اپنے شوہرکو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اپنی زندگی کے آخری 10 دنوں میں وہ ایک لمحے کے لیے بھی انہیں خود سے دور نہیں ہونے دیتے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ شوہر کے...
وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں مزید کمی کی نوید سنادی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں مہنگائی مزید کم کرنے کی نوید سنا دی۔شہباز شریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے دن رات محنت کی ہے، مگر ابھی مزید محنت درکار ہے۔ آہستہ آہستہ عوام کو بہتر معیشت کے ثمرات مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ملک کی باگ ڈور سنبھالی تو حالات انتہائی مشکل تھے۔ہم نے حکومت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے اور سفارشی کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی جھگڑوں سے نفرت پھیلتی ہے، جو ملک کے لیے نقصان دہ...
بھارتی رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کے لیے خطرناک پیغام بھیج دیا۔راکھی ساونت حالیہ دنوں میں پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کی شادی کی پیشکش کے باعث خبروں میں ہیں، مفتی قوی نے ایک پوڈکاسٹ میں راکھی سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔راکھی نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ مولانا سے شادی کی خواہشمند ہیں اور انہوں نے مفتی قوی سے شاعری کی فرمائش بھی کی تھی۔راکھی ساونت نے نجی چینل سے بات کرتے ہوئے اب کہا ہے کہ میں مفتی قوی کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مفتی قوی کی 100 بیویاں ہیں یا 900، لیکن میں اکیلی ہی...

ایک لاکھ عورتوں پر اکیلی بھاری، مفتی قوی مجھے سنبھال نہیں سکیں گے، راکھی ساونت نے شادی کی پیشکش ٹھکرا دی
(ویب ڈیسک)معروف بھارتی رقاصہ اوراداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کی شادی کی پیشکش ٹھکرادی بھارتی ڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کو کہا ہے کہ وہ انہیں سنبھال نہیں پائیں گے۔ راکھی ساونت حالیہ دنوں میں مفتی عبدالقوی کی شادی کی پیشکش کے باعث خبروں میں ہیں مفتی قوی نے ایک پوڈکاسٹ میں راکھی ساونت سے شادی کی مشروط خواہش کا اظہار کیا تھا۔ راکھی نے جواب دیتے ہوئے کہا تھاکہ وہ مولانا سے شادی کی خواہش مند ہیں اور انہوں نے مفتی قوی سے شاعری کی فرمائش بھی کی تھی۔ اب راکھی ساونت نے ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مفتی قوی کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدہ نہیں،مجھے...
20 ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی زین محمود نےجیت لی۔ سابق چیمپئن نادر مگسی دوسرے نمبر پر رہے جبکہ میر جعفر مگسی تیسرے اور صاحبزادہ سلطان چوتھے نمبر پر رہے۔ خواتین کی پری پیئرڈ کیٹیگری میں بھی زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا، دینہ پٹیل نے سلمیٰ مروت کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تقریبِ تقسیم انعامات کے مہمانِ خصوصی پنجاب کے وزیر آبپاشی کاظم علی پیر زادہ تھے۔ اپنےخطاب میں کاظم علی پیرزادہ نے کہا کہ جیپ ریلی کی وجہ سے صحرا میں رونقیں لگی ہوئی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ منافرت پھیلانے والوں کے بنائے گئے ماحول پر بہت مشکل سے قابو پایا ہے۔
بھارتی رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کے لیے خطرناک پیغام بھیج دیا۔ راکھی ساونت حالیہ دنوں میں پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کی شادی کی پیشکش کے باعث خبروں میں ہیں، مفتی قوی نے ایک پوڈکاسٹ میں راکھی سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ راکھی نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ مولانا سے شادی کی خواہشمند ہیں اور انہوں نے مفتی قوی سے شاعری کی فرمائش بھی کی تھی۔ راکھی ساونت نے نجی چینل سے بات کرتے ہوئے اب کہا ہے کہ میں مفتی قوی کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مفتی قوی کی 100 بیویاں ہیں یا...
LONDON: برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے امن معاہدے کے تحت برطانوی فوجیوں کو یوکرین میں تعینات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین میں دیرپا امن کا قیام ضروری ہے تاکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو مستقبل میں مزید جارحیت سے روکا جا سکے۔ گزشتہ روز پیرس میں یورپی رہنماؤں کے ساتھ ہنگامی سربراہ اجلاس سے قبل کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ ضرورت پڑنے پر اپنے فوجیوں کو یوکرین میں تعینات کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کی سلامتی کی ضمانت دینا نہ صرف یوکرین بلکہ پورے یورپ کی سلامتی کے لیے...
سکھر(نمائندہ جسارت) جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما مفتی سعود افضل ہالیجوی نے کہا ہے کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، سکھر، شکار پور، گھوٹکی، خیرپور، جیکب آباد سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں بے امنی اور جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی کے رہنمائوں مولانا عبید اللہ بھٹو ، مفتی قمر الدین ملانو، مفتی اعظم مہر، قاری محمد فاروق شیخ، اسامہ محمود ہالیجوی اور دیگر کے ہمراہ عوامی رابطہ دفتر سکھر میں گفتگو کے دوران کیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت قبائلی تنازعات کے خاتمے کے لیے مناسب اقدامات کرے اور جلد سندھ بھر میں متحارب قوموں کے درمیان فیصلوں کی تاریخیں...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھی اپنے قائد کی ایمانداری پر قسم نہیں کھا سکتے۔مردان میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب کو بہترین انداز میں سجا دیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ نواز شریف چاہتے ہیں ہماری نسلیں ڈاکٹر قدیر بنیں، صحت و تعلیم عام ہو۔ نواز شریف کو پاکستان زندہ باد کہنے پر نکالا گیا۔کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ بتائیں خیبر پختونخوا کے عوام ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں یا مزید محرومی؟ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف کے منصوبے نکال دیں تو خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کام نظر نہیں آتے، 40 سال...
کانفرنس کے اعلامیہ میں معاشرے کی ترقی میں علما و ذاکرین کے کردار کو مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ملک کا سرمایہ ہیں ان کی الہیٰ خطوط پر تربیت علما و ذاکرین کی ذمہ داری ہے، ملک و قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتے جب تک رہنما امت کی اصلاح کے لئے اپنا کردار ادا نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے تحت سلور جوبلی سال کی مناسبت سے علما و ذاکرین کانفرنس سے علما کرام خطباء و ذاکرین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ منبر اور محراب معاشرے اور نئی نسل کی مثبت سمت میں رہنمائی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ شیخ رحمت علی ہال محفل شاہ...
آرمی چیف اور وزیراعظم کوعمران خان کا کوئی بھی خط نہیں ملا، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز شرقپور شریف(آئی پی ایس )وفاقی وزیر صنعت وپیدواررانا تنویر نے کہا کہ آرمی چیف اور وزیراعظم پاکستان کوعمران خان کا کوئی بھی خط موصول نہیں ہوا۔اپنے آبائی حلقہ شرقپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، ترکیہ کے صدر کا دورہ معاشی طور پر بہت اہم رہا ہے اور اہم ترین معاہدے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک ایک درست معاشی سمت میں گامزن ہو چکا ہے، پی ٹی آئی کے تمام لوگ آپس میں دست و گریباں ہو رہے اور چھوٹے...
خاتون کا ایلون مسک کے بچے کی ماں ہونے کا دعوی، سی ای او ٹیسلا نے خاموشی توڑ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے قدامت پسند سوشل میڈیا انفلوئنسر ایشلے سینٹ کلیئر کے اس دعوے پر کہ ارب پتی امریکی اس کے پانچ ماہ کے بچے کا باپ ہے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ارب پتی ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خاتون کے دعوے سے متعلق ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے واہ کہا۔پوسٹ میں کہا گیاکہ 26سالہ خاتون ایلون مسک کے بچے کی پیدائش کے لیے پانچ سال سے منصوبہ...
اسلام ٹائمز: اگرچہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے نائب صدر کے بیان کی حمایت کی ہے اور اسے سراہا بھی ہے لیکن اکثر ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپ اور امریکہ کے درمیان تعلقا کا نیا باب شروع ہو چکا ہے۔ میونخ کانفرنس میں تقریر کرنے والے سیاسی ماہر فرینک والٹر اشتاین نے کہا: "واضح ہے کہ نئی امریکی حکومت ایک خاص سوچ رکھتی ہے جو ہم سے بہت زیادہ مختلف ہے۔" یورپی کالم نویس اور تجزیہ کار ایرنو برٹرن نے امریکی نائب صدر کی تقریر کا 2007ء میں روسی صدر پیوٹن کی تقریر سے موازنہ کرتے ہوئے کہا: "یہ دونوں فیصلہ کن مواقع تھے جب موجودہ اتحاد مکمل طور پر تبدیل ہو گیا۔" انہوں نے کہا: "وینس بھرپور...
شرقپورشریف : وقاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں چھوٹے چھوٹے گروپ بن گئے ہیں، آرمی چیف اوروزیراعظم کو کوئی خط موصول نہیں ہوا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناتنویرحسین نے کہا کہ ترکیہ کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، ترکیہ کے صدرکا دورہ معاشی طورپربہت اہم رہا ہے۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ ملک ایک درست معاشی سمت میں گامزن ہوچکا ہے، پی ٹی آئی کے تمام لوگ آپس میں دست وگریباں ہو چکے ہیں، پی ٹی آئی میں چھوٹے چھوٹے گروپ بن گئے ہیں۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ جس پارٹی کی بنیاد ملک دشمنی پرہواس میں اسی طرح گروپس ہوتے ہیں، آرمی چیف اوروزیراعظم کو کوئی خط موصول نہیں ہوا، پیکاایکٹ...
برلن: جرمن چانسلر اولاف شولز نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں کی گئی تقریر پر سخت ردعمل دیا ہے اور ان کے خیالات کو یورپی جمہوریت میں مداخلت قرار دیا ہے۔ اولاف شولز نے ہفتے کے روز اپنے خطاب میں کہا کہ "بیرونی عناصر ہماری جمہوریت اور انتخابات میں مداخلت کر رہے ہیں" اور "دوست اور اتحادیوں کی طرف سے اس قسم کی مداخلت ناقابل قبول ہے۔" انہوں نے جرمنی میں بڑھتی ہوئی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی کی حمایت کو نازی ازم کے خلاف جرمنی کے عزم سے متصادم قرار دیا۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے جمعہ کو اپنی تقریر میں یورپی جمہوریت پر تنقید کی تھی اور کہا...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ دورہ امریکا کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، جس میں انہوں نے بتایا کہ دورہ امریکا میں امریکی کانگریس کے اراکین سے ملاقاتیں انتہائی مثبت رہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ ملاقاتوں میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اس...
اسلام آ باد: انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کی صدر ڈومینیک پارڈلے نے پاکستان میں اظہارِ رائے کے حوالے سے حالیہ قانون سازی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ آئی ایف جے کے صدر ڈومینیک پارڈلے نے فرانس کے سفیر نکولس گیلے سے اسلام آباد میں فرانس کے سفارت خانے میں ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے اظہارِ رائے کی آزادی کے حوالے سے عالمی کنونشنز اور آئین کے مطابق پابندیوں کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈومینیک پارڈلے نے کہا کہ آئی ایف جے پاکستان میں صحافیوں کے لیے تربیتی پروگرامز کے انعقاد اور آزادی اظہارِ رائے کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان...