چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کے خلاف پی ٹی آئی وکلاء تحریک کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ 26ویں ترمیم کا ڈرافٹ کسی کے پاس بھی نہیں تھا پھر لیک کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کس طرح یہ 26 ویں ترمیم  پاس کرائی گئی،   26ویں ترمیم کا اسمبلی کمیٹی میں پاس کردہ مسودہ اسمبلی میں پیش نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم نے آئین کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا، پارٹی کی رضا مندی کے بغیر رکن اسمبلی کے ووٹ ڈالنے کی راہ ہموار کی گئی۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ عدلیہ میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کی راہ ہموار کی گئی، سپریم کورٹ آئینی درخواستوں کو جلد سنے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر 26ویں ترمیم پی ٹی آئی

پڑھیں:

پارلیمنٹ آپ کچھ اور بات، یہاں کچھ اور بات کرتے ہیں، جسٹس مسرت ہلالی 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کےٹرائلز کے فیصلے کیخلاف اپیل پر کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے  ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ آپ کچھ اور بات، یہاں کچھ اور بات کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کےٹرائلز کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،دوران سماعت لطیف کھوسہ نے کہاکہ آپ کے سامنے ہیں 26ویں ترمیم کیسے پاس ہوئی،آپ فیصلہ دیں ہم فیصلہ پر عملدرآمد کرائیں گے،سویلین کا ٹرائل ختم کرنے پر عوام آپ کے شیدائی ہو جائیں گے، وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ 26ویں ترمیم کیسے پاس ہوئی، زبردستی ووٹ ڈلوائے گئے،جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ 26ویں ترمیم پر کس رکن نے استعفیٰ دیا، لطیف کھوسہ نے کہا کہ اختر مینگل نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیا، آرٹیکل 175کے خلاف تمام قانون سازی کالعدم ہوتی رہی ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ 21ویں ترمیم میں فوجی عدالتوں کو کالعدم کیوں نہیں قرار دیاگیا؟اکیسویں ترمیم کو جنگی صورتحال اور 2سال مدت کی وجہ سے کالعدم قرار نہیں دیا گیا۔

24 سالہ کورین اداکارہ کی پراسرار موت کی وجہ سامنے آگئی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پارلیمنٹ آپ کچھ اور بات، یہاں کچھ اور بات کرتے ہیں، جسٹس مسرت ہلالی 
  • تحریک انصاف کا عیدالفطر کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ
  • حکومت میں آ کر 26ویں آئینی ترمیم کو ختم کریں گے ،عمر ایوب
  • 26 ویں ترمیم جمہوریت کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے‘ بیرسٹر گوہر
  • حکومت میں آ کر 26ویں آئینی ترمیم ختم کریں گے،عمرایوب
  • 26 ویں ترمیم سے عدالت کے اندر عدالت بنادی گئی، بیرسٹر گوہر
  • 26  ویں ترمیم جمہوریت کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے:بیرسٹر گوہر
  • آئینی ترمیم جمہوریت کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے، بیرسٹر گوہر
  • 26ویں ترمیم نے آئین کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا: بیرسٹر گوہر