لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف سے شائستہ پرویز ملک  اور علی پرویز ملک نے ملاقات کی۔ نواز شریف نے لیگی رہنما پرویز ملک مرحوم کی خدمات کو سراہا۔ نواز شریف نے کہا پرویز ملک ایک دبنگ اور نہایت اچھے انسان تھے، کمی پوری نہیں ہو سکتی۔ علی پرویز ملک نے پاکستان کی معاشی صورتحال سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات بہت حد تک سنبھل چکے۔ حکومتی اقدامات سے حالات مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ جن حالات میں معیشت ملی تھی آج بالکل مختلف صورتحال ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ  کہہ دیا تھا۔ سیاست میں گند ڈال کر ملکی حالات کو تباہ کیا گیا۔ بدقسمتی سے ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا تھا۔ پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس آیا ہے۔ شہباز شریف کی انتھک محنت سے معاشی استحکام واپس آیا ہے۔ ہمارا بیانیہ ملکی ترقی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلا کر خوشحال بنانا ہے۔ جو وعدے کئے اللہ کے فضل سے عوام کو پورے ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ بہتر پالیسیوں سے ہی ملکی معاشی ترقی یقینی ہو گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پرویز ملک نواز شریف

پڑھیں:

 وزیراعظم شہباز شریف میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے ایون فیلڈ پہنچ گئے

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری منزل تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ہے، بیلاروس میں زراعت سمیت مختلف امور پربات ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے ایون فیلڈ پہنچ گئے۔ لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیلاروس کا دورہ نہایت ہی کامیاب رہا، اپنے دورے کے دوران وہاں کی فیکٹریوں کا معائنہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ معدنیات کے حوالے سے مشینری بھی بیلا روس میں بنتی ہے،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو معدنیات کے خزانے سے نوازا ہے، وہاں کی زراعت کی مہارت سے ہم بھی فائدہ اٹھائیں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ بیلاروس زراعت کے حوالے سے خصوصی تعاون کرے گا، دورے کے دوران وہاں مختلف شعبوں کے افراد سے ہماری سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو بیلا روس میں روزگار ملے گا، میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک وقوم کی خدمت کررہا ہوں ، تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ہماری منزل ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان حکومت دہشت گردوں کے لگام دے، دہشت گرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ ہو رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ افغانستان پرمنحصرہے کہ ہمسایہ کی طرح رہنا ہے یاتنازعات کےساتھ؟

روس نے یوکرین پر بیلسٹک میزائل داغ دیا، سڑک پر ہر طرف لاشیں ، اتنی ہلاکتیں کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

مزید :

متعلقہ مضامین

  •  وزیراعظم شہباز شریف میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے ایون فیلڈ پہنچ گئے
  • نوازشریف لندن پہنچ گئے، 2 ہفتے قیام کریں گے 
  • نواز شریف کی آمد پر ایون فیلڈ کے باہر لیگی اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے، پی ٹی آئی حمایتی گرفتار
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
  • نواز شریف کی بیلا روس کے صدر کے ساتھ خوشگوار ملاقات کی تصاویر وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے
  • بیلاروس کے صدر کا وزیراعظم اور نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ، غیر معمولی گرمجوشی کا اظہار
  • وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بیلاروس، آج اہم ملاقاتیں کریں گے
  • بیلاروس کے صدر کا وزیراعظم، نوازشریف اور دیگر لیگی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ
  • شہباز شریف کا دورہ بیلا روس انتہائی اہم، ملکی معیشت، خارجہ پالیسی مضبوط ہورہی، عطاتارڑ
  • شہباز شریف بیلاروس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر پُرتپاک استقبال