غزہ فلسطینیوں کا ہے، سیاسی سودے بازی کیلئے بارگیننگ چپ نہیں، چین
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
NEWYORK:
چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارہ سیاسی سودے بازی کے لیے بارگیننگ چپ نہیں ہے بلکہ فلسطینیوں کا وطن ہے اور چین مشرق وسطی میں دو ریاستی حل کا حامی ہے۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے تنازع کا دو ریاستی حل ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارہ فلسطین کے لوگوں کا وطن ہے اور سیاسی سودے بازی کے لیے ایک بارگیننگ چپ نہیں ہے، فلسطینیوں کی حکمرانی میں فلسطین ایک لازمی اصول ہے جس پر غزہ کشیدگی کے بعد حکومت کے حوالے سے عمل درآمد کرنا چاہیے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا غزہ پر قبضہ کرے گا اور تجویز دی تھی کہ اردن اور مصر غزہ کے شہریوں کو پناہ دے جبکہ اردن اور مصر نے اس تجویز کو مسترد کردیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خامنہ ای نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مسترد کردی
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مسترد کردی۔
اپنے بیان میں انہوں نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے امریکی اور اسرائیلی منصوبے کو بے وقوفانہ قرار دیا ہے۔
تہران میں فلسطینی اسلامی جہاد کے سربراہ سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ غزہ اور فلسطین سے متعلق احمقانہ منصوبے پورے نہیں ہوسکتے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی تھی کہ مصر اور اردن کو فلسطینیوں کو اپنے ملک میں آباد کرنا چاہیے۔