DUBAI:

پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھارت سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ شکست کو تسلیم کرتے ہیں، ہمیں ٹاس جیتنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

محمد رضوان نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی میچ وننگ اننگز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سپر فٹ کھلاڑی ہے میں ویرات کوہلی کی اننگز کی داد دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ویرات کو آؤٹ کرنے کے لیے ہر حربے استعمال کیے مگر ہمیں کامیابی نہیں ملی، ویرات کوہلی ہمیشہ ہمارے خلاف پرفارم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ کوہلی کی شاندار سنچری، بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم کی خراب پرفارمنس کے حوالے سے محمد رضوان نے کہا کہ مڈل آرڈر رنز کرنے میں ناکام رہا، ہمیں کم از کم 280 رنز بنانے تھے۔

بھارت کے خلاف 6 وکٹوں سے شکست پر کپتان محمد رضوان نے تسلیم کیا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ایونٹ میں اب آگے جانا مشکل لگتا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی؛ کیا پاکستان نے بھارت کیخلاف ون ڈے، ٹیسٹ میچ سمجھ کر کھیلا؟ کتنی ڈاٹ بالز کھیلیں؟

رضوان کی اپنی پرفارمنس کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر رضوان نے کہا کہ میری کوشش تھی کہ سعود شکیل کے ساتھ اننگز کو آگے لے کر چلوں مگر میں اپنی غلطی سے خراب شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس میچ میں بہت غلطیاں کیں اور ہمیں اپنی فیلڈنگ بھی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محمد رضوان نے ویرات کو کہا کہ

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کومسلسل دوسری شکست، کوہلی نے بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا

دبئی: چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی  جبکہ پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی شائقین کا اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ،کوہلی کی سنچری پر جی بھر کے داد دی
  • چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت سے شکست کی وجہ کون؟ کپتان رضوان نے بتادیا
  • پاک بھارت ٹاکرا: کوہلی کی سنچری، بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
  • پاک بھارت ٹاکرا، کوہلی کی سنچری، بھارت نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دیدی
  • چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کومسلسل دوسری شکست، کوہلی نے بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا
  • پاک بھارت میچ: ویرات کوہلی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
  • ویرات کوہلی کے نام کی شرٹ، پاکستانی مداح کےلیے دھرو راٹھی نے کیا کہا؟
  • میچ کے دوران بابراعظم اور ویرات کوہلی کی دوستانہ ملاقات کی تصویر وائرل
  • 26 ویں ترمیم تسلیم نہیں کرتے ، انسانی حقوق ختم، نظام عدل آلہ کار بن گیا، چیف جسٹس سے اپوزیشن کانوٹس لینے کا مطالبہ