بانی کے ساتھی اپنے قائد کی ایمانداری پر قسم نہیں کھاسکتے، کیپٹن صفدر کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھی اپنے قائد کی ایمانداری پر قسم نہیں کھا سکتے۔
مردان میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب کو بہترین انداز میں سجا دیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ نواز شریف چاہتے ہیں ہماری نسلیں ڈاکٹر قدیر بنیں، صحت و تعلیم عام ہو۔ نواز شریف کو پاکستان زندہ باد کہنے پر نکالا گیا۔
کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ بتائیں خیبر پختونخوا کے عوام ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں یا مزید محرومی؟
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف کے منصوبے نکال دیں تو خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کام نظر نہیں آتے، 40 سال میں نواز شریف جیسا ایماندار لیڈر نہیں دیکھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھی ان کی ایمانداری پر قسم نہیں کھا سکتے، 11 سال کی حکمرانی نے خیبر پختونخوا کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔
کیپٹن (ر) صفدر نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف نے موٹروے، ٹنل اور ڈیمز جیسے میگا منصوبے دیے، سیاست میں اختلاف ہوتا ہے، مگر ذاتی حملے ناقابل قبول ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں مزید بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ
پشاور(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا میں مزید بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پارٹی کے متعدد صوبائی و ضلعی عہدیداروں کو فارغ کئے جانے کا امکان ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں پارٹی کےعہدیداروں کو سپورٹ نہ کرنے والے عہدیداروں سے زمہ داریاں واپس لی جائیں گی،۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مظاہر وں، دھرنوں اور جلسے جلوسوں میں شرکت نہ کرنے والے پارٹی عہدیداروں کو بھی ہٹایا جائے گا، پارٹی احکامات کے باوجود خاموش رہنے والے عہدیداروں کو بھی ہٹایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں پارٹی کے نامزد امیدوارں کے خلاف الیکشن لڑنے والوں سے بھی عہدے واپس لیے جائیں گے، پارٹی ڈسپلن، فیصلوں و منشور کے خلاف جانے والے عہدیداروں کو بھی فارغ کیا جائے گا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا مقصد پارٹی کے اندورنی اختلافات ختم کرنا ہے، تبدیلیوں سے نئے چہروں کو مواقع ملیں گے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے کوشش تیز ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اگلے 2 سے3 روز میں نئے عہدیداروں کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کر دیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:شوبز کی چمک میں بھی بیوی سے سچی محبت ،شجاع اسد کی انوکھی لو اسٹوری