اگر غزہ کیلئے ڈونلڈ ٹرامپ کا منصوبہ پسند نہیں تو اسکے متبادل کوئی تجویز پیش کریں، امریکی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
اپنے ایک انٹرویو میں مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا نقطہ نظر یہ ہے کہ لوگوں کو اس ٹکڑے سے باہر نکالا جائے تا کہ غزہ کی بحالی کا عمل شروع کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ "مارکو روبیو" نے کہا کہ "ڈونلڈ ٹرامپ" کا غزہ کی ملکیت اور وہاں کے باشندوں کی نقل مکانی کا منصوبہ ہی بحران کا حقیقی حل ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کینیڈین اینکر کیتھرین ھریج کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے امریکی صدر کے منصوبے پر تنقید کرنے والے ممالک کو کمال ڈھٹائی سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس کے متبادل کوئی منصوبہ لے آئیں۔ مارکو روبیو نے کہا کہ اس مرحلے پر ڈونلڈ ٹرامپ کا منصوبہ ہی قابل قبول ہے۔ امریکی صدر کا نقطہ نظر یہ ہے کہ لوگوں کو اس ٹکڑے سے باہر نکالا جائے تا کہ غزہ کی بحالی کا عمل شروع کیا جا سکے۔ تاہم اس موقع پر ہمارے علاقائی پارٹنرز اس منصوبے کو پسند نہیں کر رہے۔ اگر وہ اس منصوبے سے خوش نہیں تو انہیں اس سے بہتر کوئی تجویز پیش کرنی چاہئے۔ مجھے امید ہے کہ وہ ایسا کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ واشنگٹن دیگر ممالک کی طرح غزہ کی پٹی کی تعمیر نو میں مدد کے لیے کام کرے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات آج ،ایٹمی پروگرام پر بات چیت متوقع
شارجہ(اے بی این نیوز) ایٹمی پروگرام تنازع پر ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات آج عمان میں ہوں گے۔ دونوں فریق عمانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد مذاکرات کا آغاز کریں گے،
عباسی عراقچی ایران اور اسٹیو و ٹکوف امریکی وفد کی قیادت کریں گے، عمانی وزیر خارجہ پیغام رسانی کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، مذاکرات سے ایران کی ترجیحات واضح ہوں گی۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔ ایرانی وزارت خارجہ نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ حقیقی اورمنصفانہ معاہدہ چاہتے ہیں۔
جارح مزاج بیٹر کولن منرو نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا