انڈیا نے میری والدہ کو زہر دیکر شہید کیا، مشال ملک کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ بار میں پریس کانفرنس میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کو صرف سیاسی اور ڈپلومیٹک طریقے سے حل نہیں کر سکتے، جنوبی افریقہ فلسطین کا مقدمہ عالمی عدالت میں لے گیا، پاکستان کو بھی کشمیر کا مقدمہ بین الاقوامی عدالت میں لیکر جانا چاہیے، بھارت کیساتھ کوئی ڈائیلاگ کامیاب ہو سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کاز ابھی بھی ایک جناح کی تلاش میں ہے، کشمیر کی تحریک آزادی کو لیڈر لیس کیا جا رہا ہے، یاسین ملک کی اہلیہ نے پاکستانی آرمی چیف کے اس بیان کو سراہا کہ کشمیر کیلئے 10 جنگیں لڑیں گے۔ حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک لاہور ہائیکورٹ بار پہنچیں تو اُن کا شاندار استقبال کیا گیا۔ مشال ملک نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری نے ہمیشہ کشمیر کے مدعے کو اہمیت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام حریت رہنما جیلوں میں ہیں اور ان کیخلاف فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ دنیا میں کہیں نہیں دیکھا کہ یکطرفہ فیصلے کیے جا رہے ہوں۔ مشال ملک نے اس نکتہ پر رہنمائی مانگی کہ کیسے کشمیر کے مقدمے کو بین الاقوامی سطح پر لے جایا جا سکتا ہے؟۔
حریت رہنما کی اہلیہ نے واضح کیا کہ کشمیر کے مسئلے کو صرف سیاسی اور ڈپلومیٹک طریقے سے حل نہیں کر سکتے، جنوبی افریقہ فلسطین کا مقدمہ عالمی عدالت میں لے گیا، پاکستان کو بھی کشمیر کا مقدمہ بین الاقوامی عدالت میں لیکر جانا چاہیے، بھارت کیساتھ کوئی ڈائیلاگ کامیاب ہو سکتا۔ مشال ملک نے کہا کہ انڈیا اگر کلبھوشن یادو جیسے دہشت گرد کے کیس کو آئی سی جے میں لیکر جا سکتا ہے تو پاکستان یاسین ملک کا کیس وہاں کیوں نہیں لے جا سکتا۔ مشال ملک نے زور دیا کہ کشمیر کیلئے بڑے بڑے دھرنے اور جلسے کئے جائیں، یہی پیغام ملتے ہیں کہ وہ پاکستانی کشمیریوں کیساتھ ہیں، لیکن انہیں پریکٹلی سٹیپ چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے خون سے یہاں ہریالی ہے۔ پاکستان کے کسی بھی کونے میں چلی جاوں، تو تحریک کو دعائیں دینے کو عبادت سمجھتے ہیں۔
یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کے اندر دہشتگردی کر رہا ہے۔ اُن کی والدہ شہید ہوئیں، انہیں زہر دیا گیا ہے۔ مشال ملک نے کہا کہ لاہور پہلا قیام کیا اور سب سے پہلے وہ اپنی وکلا برادری کے پاس آئیں ہیں۔ حریت رہنماوں کی طرف سے پاکستان بھر کی عوام کو سلام پیش کرتی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مشال ملک نے حریت رہنما عدالت میں نے کہا کہ کشمیر کے کہ کشمیر کا مقدمہ
پڑھیں:
رضا فاؤنڈیشن کا پاکستان و آزاد کشمیر میں نئے فلاحی منصوبے شروع کرنے کا اعلان
اسلام آباد(اوصاف نیوز)ہیومن ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (HW&DO) اور رضا فاؤنڈیشن کا پاکستان و آزاد کشمیر میں نئے فلاحی منصوبوں کے آغاز کا اعلان کردیا. ہیومن ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (HW&DO) اور رضا فاؤنڈیشن کا ایک غیر معمولی اجلاس اورنیٹ ہوٹل، میلوڈی اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں پاکستان بھر اور بالخصوص آزاد جموں و کشمیر (AJK) کے مختلف علاقوں میں فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس کی صدارت پیر ڈاکٹر علی رضا بخاری (سابق رکن اسمبلی و سی ای او، HW&DO و رضا فاؤنڈیشن) نے کی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر میں نئے فلاحی منصوبے مظفرآباد ڈویژن سے آغاز کرتے ہوئے مرحلہ وار پونچھ اور میرپور ڈویژن تک پھیلائے جائیں گے۔
اہم ایجنڈا نکات اور فیصلے:
1. نئے فلاحی منصوبوں کی منظوری
مالی امداد، دیہی علاقوں میں غذائی تحفظ اور ماحولیاتی بہتری کے منصوبوں پر اتفاق۔
2. ڈونرز اور سرکاری اداروں سے روابط
TVO اور OGDCL منصوبوں سمیت مختلف سرکاری وزارتوں سے تعاون کی حکمت عملی پر گفتگو۔
3. تعلیمی و صحت کے پروگراموں کی توسیع
آزاد کشمیر اور دیگر محروم علاقوں میں تعلیم، صحت اور روزگار کے منصوبوں کے دائرہ کار کو بڑھانے کا عزم۔
شرکاء اجلاس:
• پیر ڈاکٹر علی رضا بخاری، سابق ایم ایل اے، سی ای او HW&DO و رضا فاؤنڈیشن
•عاشق احمد خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، HW&DO و RF
• سید آفتاب حسین شاہ، سی ای او HCRSP و مشیر HW&DO
• محترمہ فرحت پروین، ڈائریکٹر، HW&DO
• ڈاکٹر بدر منیر، ڈائریکٹر، HW&DO
• علامہ حسن رضا، ڈائریکٹر، HW&DO
• یاسر علی، پروگرام آفیسر، HW&DO
• عاطف افضل، سول انجینئر، HW&DO
• سید عادل علی حیدر، ایڈمن ہیڈ، MentorU Schools
• تہمینہ عرفان، اکاؤنٹنٹ، HW&DO
• طالب حسین، میڈیا کوآرڈینیٹر، HW&DO