اسلام آباد:

حکمران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی باتوں میں نہ آئیں اگر وہ مکر گئے تو آپ کی ساری عمر کی ساکھ خراب ہوجائے گی۔

مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ طارق فضل چوہدری نے محمود خان اچکزئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو نوشتہ دیوار پڑھ لینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزامات کی سیاست کب تک چلے گی، 8 فروری کے انتخابات غلط تھے تو ایوان میں ثبوت بھی پیش کریں، وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے اور آج معاشی اشاریے حکومت کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

محمود خان اچکزئی کو مخاطب کرکے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی باتوں میں نہ آئیں، اگر وہ مکر گئے تو آپ کی ساری عمر کی ساکھ خراب ہو جائے گی، آپ کے دماغ میں تضادات کی آندھی چلی ہوئی ہے، کسی ایک بات پر ایک جگہ کھڑے ہوں تو آپ کو استحکام نظر آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج آپ جس کی حمایت کر رہے ہیں اس نے اپنے دور میں آپ کو بھی نہیں بخشا، آج سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی پر یہ وقت آ چکا ہے کہ وہ مفاہمت کے لیے آپ کے ساتھ ہے لیکن اخلاقی طور پر اپنے سابقہ رویے پر اس نے کوئی معذرت تک نہیں کی۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عوام ترقی، خوش حالی اور ملک کو معاشی استحکام دینے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محمود خان اچکزئی اچکزئی کو پی ٹی آئی مسلم لیگ

پڑھیں:

’’سمے رائنا کا شو گالیوں اور فحش باتوں سے بھرا ہوا ہے‘‘ ؛ دھرو راٹھی

مشہور بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی نے ’’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘‘ کے متنازع کامیڈینز سمے رائنا اور رنویر الہ آبادیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ کامیڈی کے نام پر معاشرے میں بگاڑ پھیلا رہے ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا کے بے باک تجزیہ نگار دھرو راٹھی نے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں انہوں نے بھارتی کامیڈی کی دنیا میں پھیلی فحاشی اور بازاری پن کو بے نقاب کیا ہے۔ 

دھررو راٹھی کا کہنا ہے کہ حکومت کو آن لائن مواد پر پابندی لگانے کا کوئی حق نہیں ہے، لیکن کامیڈینز کو بھی اپنی حد میں رہنا چاہیے۔

انہوں نے رنویر الہ آبادیہ کے مذاق کو ’’فحش‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مذاق نوجوان نسل پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔ دھرو نے یہ بھی کہا کہ کامیڈی کے نام پر گالم گلوچ اور بازاری پن کو فروغ دینا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمے رائنا کا شو بھی گالیوں اور فحش باتوں سے بھرا ہوا ہے، کامیڈی کے نام پر وہ ایک عورت کو ’کتیا‘ کہتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے اس وقت کہی جب انہوں نے سمے رائنا کے اس روسٹ کا حوالہ دیا جو انہوں نے کامیڈین اور اداکارہ کشا کپیلا کے بارے میں کیا تھا۔ اس روسٹ نے کشا کپیلا کو دکھی اور پریشان کر دیا تھا۔

یوٹیوبر نے ان لوگوں کی منافقت کو بھی اجاگر کیا جو رنویر الہ آبادیہ کو گالیاں دے رہے ہیں، حالانکہ وہ خود فحش گالیاں دینے سے باز نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے اور دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے خود کو بھی دیکھنا چاہیے۔

دھرو راٹھی کا کہنا تھا کہ کامیڈی کا مقصد لوگوں کو تفریح فراہم کرنا ہے، نہ کہ فحاشی اور بازاری پن کو فروغ دینا۔

انہوں نے کامیڈینز سے اپیل کی کہ وہ اپنی کامیڈی میں کمزور طبقے پر حملہ کرنے کے بجائے طاقتور طبقے پر طنز کریں۔ انہوں نے مختلف اچھے کامیڈینز کی مثال بھی دی جو بہتر کام کر رہے ہیں۔

دھررو راٹھی کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ لوگ ان کے موقف کی حمایت کر رہے ہیں، جبکہ کچھ لوگ ان پر تنقید کر رہے ہیں۔ تاہم، دھرو راٹھی کی اس ویڈیو نے ایک بار پھر بھارتی کامیڈی کی دنیا میں پھیلی برائیوں کو اجاگر کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی طالب علم کا اعزاز،تعلیم کیلئے امریکہ جانے والے چوہدری فیصل محمود سافک کائونٹی کالج میں مسلم سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
  • اوورسیز پاکستانیوں نے بانی کی کال مسترد کر دی، ریکارڈ ترسیلات زر بھجوائیں، امیر مقام
  • بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی رہنما واپس چلے ہوگئے
  • بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی رہنما واپس چلے گئے
  • ’’سمے رائنا کا شو گالیوں اور فحش باتوں سے بھرا ہوا ہے‘‘ ؛ دھرو راٹھی
  • 400 زبانوں پر عبور رکھنے والا 19 سالہ مسلم نوجوان
  • شہباز شریف کی کرسی پر کسی اور کا حق ہے،محمود اچکزئی
  • طارق فضل چوہدری کامحمود اچکزئی کوبانی پی ٹی آئی کی باتوں میں نہ آنے کامشورہ
  • آج شہباز شریف جس سیٹ پر بیٹھے ہیں وہ کسی اور کا حق ہے، محمود خان اچکزئی