حامد رضا نے مریم نواز کا دعویٰ مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی حامد رضا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دعویٰ مسترد کردیا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں حامد رضا اور ن لیگ کے سینیٹر مصدق ملک نے شرکت کی۔
مریم نواز کے بانی پی ٹی آئی کے جیل سے نکلنے کےلیے منت سماجت کرنے کے دعویٰ کو حامد رضا نے مسترد کیا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی منت سماجت کی جارہی ہے، انہیں تو 3 ماہ میں نااہلی ختم کرنے کی پیشکش بھی کی جا رہی ہے۔
سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کےلیے پہلے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کی شرط رکھی، جب انہیں 14 سال سزا ہوئی تو مذاکرات ہی ختم کر دیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
بانی چیئرمین عوام کے لیڈر ہیں، جبکہ مریم نواز فارم 47 کی لیڈر ہیں۔ بیرسٹر محمد علی سیف
خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز چاہتی ہیں بانی پی ٹی آئی انہیں خط لکھیں، مگر ان کی یہ حسرت کبھی پوری نہیں ہوگی۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی چیئرمین عوام کے لیڈر ہیں، جبکہ مریم نواز فارم 47 کی لیڈر ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مریم نواز بانی چیئرمین کے منصوبوں، بشمول کینسر اسپتال، کی نقل کر رہی ہیں۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی ہر تقریر میں بانی چیئرمین کا ذکر ہوتا ہے۔ ان کے بقول، نواز شریف اور مریم نواز حکومت حاصل کرنے کے باوجود دکھی ہیں، جبکہ بانی چیئرمین ناحق جیل میں قید ہو کر بھی مسکرا رہے ہیں۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہونے کے باوجود آزاد ہیں، جبکہ حکومت میں رہنے والے لوگ بھی صفر ہیں۔ انہوں نے مریم نواز کو مشورہ دیا کہ وہ بانی چیئرمین کی بجائے عوام پر توجہ دیں۔