Nawaiwaqt:
2025-04-15@06:43:57 GMT

راکھی ساونت نے مفتی قوی کے لیے خطرناک پیغام بھیج دیا۔

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

راکھی ساونت نے مفتی قوی کے لیے خطرناک پیغام بھیج دیا۔

بھارتی رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کے لیے خطرناک پیغام بھیج دیا۔راکھی ساونت حالیہ دنوں میں پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کی شادی کی پیشکش کے باعث خبروں میں ہیں، مفتی قوی نے ایک پوڈکاسٹ میں راکھی سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔راکھی نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ مولانا سے شادی کی خواہشمند ہیں اور  انہوں نے مفتی قوی سے شاعری کی فرمائش بھی کی تھی۔راکھی ساونت نے نجی چینل سے بات کرتے ہوئے اب کہا ہے کہ میں مفتی قوی کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مفتی قوی کی 100 بیویاں ہیں یا 900، لیکن میں اکیلی ہی ایک لاکھ عورتوں کے برابر ہوں اور مفتی قوی مجھے سنبھال نہیں پائیں گے۔بھارتی اداکارہ نے کہا ہے کہ میں ابھی تک سچی محبت کی تلاش میں ہوں، مجھے بھارت سے سچا پیار نہیں ملا، میرے پیچھے بہت لڑکے پڑے ہیں لیکن سب مجھے سیڑھی بنانا چاہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب مودی پاکستان آ سکتے ہیں تو میں کیوں نہیں آ سکتی؟ جب میاں بیوی راضی ہیں تو قاضی کیا کر سکتا ہے؟راکھی سانت نے ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر مجھے پسند ہیں، وہ ایک اچھی اور شریف لڑکی ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: راکھی ساونت مفتی قوی کہا کہ

پڑھیں:

سوناکشی سنہا نے اپنے مسلم شوہر کی تضحیک کرنے والے کا دماغ درست کردیا

سوناکشی سنہا کی اپنے مسلمان شوہر ظہیر اقبال سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور وہ سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے بارے میں کوئی منفی کمنٹ برداشت نہیں کرتیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا نے ایک مسلمان لڑکے سے محبت کی شادی کی ہے لیکن یہ انتہاپسند ہندوؤں کو بالکل پسند نہ آیا۔

بھارتی انتہاپسند اپنے نفرت آمیز جذبات کا اظہار سوشل میڈیا پر وقتاً فوقتاً کرتے رہتے ہیں اور شادی کو کافی عرصہ گزرنے جانے کے باوجود یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

حال ہی میں سوناکشی سنہا نے اپنے شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ تصویر شیئر کی جس پر اپنی فطرت سے مجبور انتہاپسندوں نے منفی کمنٹس کیے۔

ایسے ہی ایک سنی کمار نامی صارف نے پوسٹ پر لکھا کہ امید نہیں تھی اس پاگل شخص سے شادی کرو گی۔

سوناکشی سنہا کو اپنے شوہر ظہیر اقبال کی تضحیک ایک آنکھ نہ بھائی اور انھوں نے اس صارف کو منہ توڑ جواب دیا۔

سوناکشی سنہا نے کہا کہ "ابے تو ہے کون؟ جو تیری امید کے مطابق اپنی زندگی گزاروں؟ بے روزگار، چل بھاگ یہاں سے۔

خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب سوناکشی نے کسی انتہاپسند کو ظہیر اقبال سے متعلق منفی کمنٹ پر کرارا جواب دیا ہو۔ 

اس سے قبل بھی سوناکشی سنہا نے بارہا یہ بات واضح کرچکی ہیں کہ لوگوں کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے اور دوسروں کی نجی زندگی میں جھانکنا بند کردینا چاہیے۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی تجویز بھیج دی گئی
  • سوناکشی سنہا نے اپنے مسلم شوہر کی تضحیک کرنے والے کا دماغ درست کردیا
  • جہاد کا فتوی، نیتن یاہو اینڈ کمپنی میں کہرام
  • اوورسیز پاکستانیوں نے تاریخی مالیت کی ترسیلات وطن بھیج کر ریکارڈ قائم کر دیا
  • اسکاٹ لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم میں سابق پاکستانی کرکٹر کی نواسی شامل
  • دفعہ370 کی بحالی تک کوئی بھی الزام یامقدمہ مجھے خاموش نہیں کرا سکتا، آغا روح اللہ
  • پی ایس ایل کی فریاد
  • معاشرتی سچائیوں کو قلم کے نشتر سے طشت از بام کرنے والے ممتاز ادیب
  • انمول بلوچ کا فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا عندیہ شادی کی افواہوں کی بھی وضاحت کر دی
  • غیر قانونی مقیم مزید 4 ہزار افغان باشندوں واپس بھیج دیے گئے