صدر آئی ایف جے کا پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
اسلام آ باد:
انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کی صدر ڈومینیک پارڈلے نے پاکستان میں اظہارِ رائے کے حوالے سے حالیہ قانون سازی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
آئی ایف جے کے صدر ڈومینیک پارڈلے نے فرانس کے سفیر نکولس گیلے سے اسلام آباد میں فرانس کے سفارت خانے میں ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے اظہارِ رائے کی آزادی کے حوالے سے عالمی کنونشنز اور آئین کے مطابق پابندیوں کی ضرورت پر زور دیا۔
ڈومینیک پارڈلے نے کہا کہ آئی ایف جے پاکستان میں صحافیوں کے لیے تربیتی پروگرامز کے انعقاد اور آزادی اظہارِ رائے کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ قانون سازی عالمی معیارات کے مطابق نہیں اور یہ اظہارِ رائے کی آزادی کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
فرانسیسی سفیر نکولس گیلے نے اس موقع پر اظہارِ رائے کی آزادی کو جمہوریت کا بنیادی ستون قرار دیا اور کہا کہ فرانس اس اصول پر مکمل یقین رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فرانس نے افغان صحافیوں کو اتحادی افواج کے انخلاء کے بعد بھرپور معاونت فراہم کی، جو ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔
ملاقات میں پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل شکیل احمد اور فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے ممبر ڈاکٹر فرقان راؤ بھی موجود تھے۔
فرانس کے سفیر نے انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان میں صحافیوں کے لیے تربیتی پروگرامز جلد شروع کرنے کا وعدہ کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان میں رائے کی ایف جے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب ون ڈش کی خلاف ورزی کے واقعات پرشدید برہم
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے ون ڈش قوانین کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔ ون ڈش پرپابندی کا اطلاق فارم ہاؤسز اور پرائیویٹ پراپرٹی میں شادی کی تقریبات پر بھی ہوگا۔ انتظامیہ کو متعلقہ علاقوں میں ون ڈش کی پابندی کی کڑی مانیٹرنگ اور ون ڈش کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قواعد کے مطابق کارروائی کی بھی ہدایت کی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ شادیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی سے استطاعت نہ رکھنے والے والدین پرمالی بوجھ پڑتا ہے۔ شادی کی تقریبات میں ایک سے زیادہ ڈش کے منفی سماجی اثرات سامنے آتے ہیں۔ انتظامیہ متعلقہ علاقوں میں ون ڈش پر پابندی ہر صورت یقینی بنائے۔ ون ڈش کی خلاف ورزی سامنے آنے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر ذمہ دار سمجھا جائے گا۔