2025-03-06@15:16:06 GMT
تلاش کی گنتی: 805

«وزیر دفاع خواجہ ا صف»:

(نئی خبر)
    پشاور: پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں دشمنی نے پانچ افراد کی جانیں نگل لیں، مخالفین نے فائرنگ کرکے گاڑی میں سوار پانچ دوستوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں ماشو خیل محلہ فتح خان خیل میں گاڑی میں سوار پانچ افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی، ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی جس سے گاڑی میں سوار ملک امان ، ناہید ، مقصود، امداد اوررازم خان جاں بحق ہوگئے۔  پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں، پولیس کے مطابق واقعہ پرانی...
    ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار پہلے یہ بتائیں کہ اقتدار میں ہوتے ہوئے کراچی کے لیے سوائے تباہی اور لسانی سیاست کے کیا کام کیا؟ ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس سے واضح ہوگیا کہ ایم کیو ایم کراچی میں امن نہیں چاہتی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی آج کی کانفرنس زہریلی سوچ کا مربہ ہے، یہ لوگ کراچی میں امن نہیں چاہتے، کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی نفرت او تقسیم کی سیاست کو رد کرچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ...
    ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عوام ایم کیو ایم کے ڈراموں کو مسترد کرچکے، اب چیخ و پکار بھی انہیں دوبارہ زندہ نہیں کرسکتی، فاروق ستار کی پریس کانفرنس سے واضح ہوا کہ ایم کیو ایم امن نہیں چاہتی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا ہے۔ سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو رد کرچکے، ایم کیو ایم کی تعصب اور نفرت کی سیاست کا جنازہ نکل چکا۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عوام ایم کیو ایم کے ڈراموں کو مسترد کرچکے، اب چیخ و پکار...
    پشاور: خیبرپختونخوا میں ریسکیو1122 کے اہلکاروں کو پنجاب کے برابر مراعات دینے کے لیے سفارشات تیار کرلی گئی ہے۔ محکمہ ریلیف و آباد کاری کی دستاویزات کے مطابق ریسکیو1122 کے اہلکاروں کے لیے خصوصی پیکج دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق حکومت سے سفارش کی گئی ہے کہ اہلکاروں کو خصوصی انکریمنٹ دیا جائے، ریسکیورز کے لیے ایک بار کا اعزازیہ دیا جائے، جس کی مالیت 17 لاکھ، 83 ہار 566 بنتی ہے۔ گریڈ ایک سے 16 تک کے ریسکیو عملے کو 2017 سکیل کی ابتدائی تنخواہ کے 35 فیصد کے حساب سے رسک الاؤنس لینے کی اجازت ہے جو کہ پنجاب کے الاؤنسز سے بہت کم ہے۔ لہٰذا، پنجاب کی طرز پر یہ الاؤنس تمام...
      میونخ: چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر یورپی یونین کی اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی ، فرانس، یوکرین اور اسرائیل کے ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔اتوار کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ یورپی یونین کی اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی کاجا کلاس سے ملاقات کے دوران وانگ ای نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان مفادات کا کوئی بنیادی ٹکراؤ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی جغرافیائی سیاسی تضادات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین یورپی یونین کے ساتھ اسٹریٹجک مواصلات کو مضبوط بنانے، باہمی تفہیم کو بڑھانے اور دنیا کو مزید استحکام فراہم کرنے کے لئے مل کر...
    قلات میں مسلح افراد کی لیویز چوکی پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید، 2زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس )بلوچستان کے ضلع قلات میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق لیویز فورس کے بہادر جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کی، جس سے حملہ آور پسپا ہوکر فرارہوگئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، بحالی امن کیلئیسیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی قلات میں لیویز پوسٹ پر حملے کی مذمت اور فائرنگ سے...
    فاروق ستار کی پریس کانفرنس زہریلی سوچ کا مربہ ہے، ترجمان سندھ حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )سندھ حکومت کی ترجمان و رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ جاوید نے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کی پریس کانفرنس کو زہریلی سوچ کا مربہ قرار دیدیا۔ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی آج کی کانفرنس زہریلی سوچ کا مربہ ہے، کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو رد کر چکے ہیں، ایم کیو ایم کی تعصب، نفرت اور بدبودار سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے۔ انہوں نے کہا...
    کراچی میں مہاجر پختون فسادات کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، فاروق ستار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار کا کہنا تھا کراچی میں پہلے ٹرانسپورٹ مافیا تھا اب ڈمپر مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے، شہر میں ایک بار پھر مہاجر پختون فسادات کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، مقصد ہے کہ شہر میں اشتعال انگیزی ہو، ماضی میں بھی اس طرح کے حالات پیدا کئے گئے تھے،سندھ حکومت اقتدار کی آڑ میں بدعنوانی اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے، سندھ حکومت کا ظلم اور ناانصافی جاری ہے، اگر لوگوں کے زخموں پر مرہم نہ...
    پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ کے مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔ صوابی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ شیوہ گاؤں میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا کاشف علی جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، واقعہ رات کو پیش آیا۔ صوابی پولیس کے مطابق مولانا کاشف علی مرکزی مسلم لیگ کے مقامی رہنما تھے، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں...
    ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ آفاق احمد کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، متحدہ مگر مچھ کے آنسو بہانا بند کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے الزام عائد کیا ہے کہ متحدہ حادثات کو بنیاد بنا کر کراچی میں فسادات کو ہوا دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ فاروق ستار اور دیگر متحدہ لیڈران ذہن نشین کرلیں کہ الزامات سے ان کا قد اونچا نہیں ہوگا، کراچی کے عوام دہائیوں تک متحدہ کی تشدد سے بھرپور دھونس والی سیاست  کے رحم و کرم پر تھے۔ شرجیل میمن نے...
    چین اور یورپی یونین کے درمیان مفادات کا کوئی بنیادی ٹکراؤ نہیں ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز میو نخ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر یورپی یونین کی اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی ، فرانس، یوکرین اور اسرائیل کے ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔اتوار کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ یورپی یونین کی اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی کاجا کلاس سے ملاقات کے دوران وانگ ای نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان مفادات کا کوئی بنیادی ٹکراؤ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی جغرافیائی سیاسی تضادات ہیں۔ انہوں نے...
    خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ کے مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔ صوابی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ شیوہ گاؤں میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا کاشف علی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، واقعہ رات کو پیش آیا۔ صوابی پولیس کے مطابق مولانا کاشف علی مرکزی مسلم لیگ کے مقامی رہنما تھے، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار کا کہنا تھاکہ کراچی میں پہلے ٹرانسپورٹ مافیا تھا اب ڈمپر مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری ڈمپر مافیا کی بے رحمی کا شکار بن رہے ہیں، شہر میں ایک بار پھر مہاجر پختون فسادات کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، مقصد ہے کہ شہر میں اشتعال انگیزی ہو، ماضی میں بھی اس طرح کے حالات پیدا کئے گئے تھے۔مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما آفاق احمد کی گرفتاری کی مذمت اور رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے فاروق ستار...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری 2025ء ) خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات دیر گئے پیش آیا، فائرنگ کی اطلاع ملنے کے بعد بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس کو ابتدائی تفتیش کے دوران پتا چلا کہ مسلح ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم حتمی طور پر تفتیش کے بعد ہی کچھ کہا جاسکے گا، واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔ قبل ازیں رواں سال جنوری میں بھی پشاور میں کار...
    خیبر پختوںخوا کے دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا گیا۔ خیبر پختوںخوا پولیس نے بتایا کہ فائرنگ پشاور کے علاقے علاقہ بڈھ بیر میں کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کی وجہ ذاتی دشمنی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے بتیا کہ واقعہ رات گئے پیش آیا، مخالفین نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
    طویل ترین خشک سالی زیر زمین پانی کی سطح 850 فٹ تک گر گئی،  واسا نے پانی کے ذخائر میں کمی پر پانی کی استعمال میں احتیاط برتنے کے لیے واٹر ایمرجنسی نافذ کردی۔ ایم ڈی واسا سلیم اشرف کی جانب سے جاری واٹر ایمرجنسی میں کہا گیا ہے کہ شہری گھروں کے فرش گاڑیاں دھونے سے گریز کریں باغیچوں کو پانی دینے سے اجتناب کریں کیونکہ طویل عرصہ سے بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی  خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ واسا کی جانب سے یہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ سروس اسٹیشنز پانی کا بے دریغ استعمال نہ کریں، خانپور ڈیم اوپن واٹر چینل  کی بھل صفائی کے باعث پانی کی سپلائی میں مزید کمی کردی گئی۔ شہر...
    دونوں بحری افواج کے جہازوں نے مشترکہ مشقیں کیں، جن میں اینٹی سرفیس وارفیئر، اینٹی سب میرین وارفیئر اور مربوط میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین دو طرفہ میری ٹائم مشق نسیم البحر کے سلسلے کی 15ویں مشق شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کے مظاہرے کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بھی مہمان خصوصی کے ساتھ میزائل فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کے بحری جہازوں پی این ایس ذوالفقار اور پی این ایس یرموک کے ہمراہ رائل سعودی نیول فورسز کے جہازوں جزان اور حائل...
    اسلام آباد: ملک میں زیر زمین پانی کی سطح 850 فٹ تک گر گئی، واسا نے پانی کے ذخائر میں کمی پر پانی کی استعمال میں احتیاط برتنے کے لیے واٹر ایمرجنسی نافذ کردی۔ ایم ڈی واسا سلیم اشرف کی جانب سے جاری واٹر ایمرجنسی میں کہا گیا ہے کہ شہری گھروں کے فرش گاڑیاں دھونے سے گریز کریں باغیچوں کو پانی دینے سے اجتناب کریں کیونکہ طویل عرصہ سے بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ واسا کی جانب سے یہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ سروس اسٹیشنز پانی کا بے دریغ استعمال نہ کریں، خانپور ڈیم اوپن واٹر چینل کی بھل صفائی کے...
    کراچی:الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے این ڈی ایم اے نے فلسطین، لبنان اور شام میں جنگ کے متاثرین کے لیے 60 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 24 ویں کھیپ روانہ کر دی۔ امدادی کھیپ میں بھیجے گئے سامان کی مقدار 60 ٹن ہے، جس میں موسم سرما کے خیمے، ترپال اور چادریں بھی شامل ہیں۔امدادی سامان مصر کے لیے روانہ کی گئی پرواز کے ذریعے بھیجا گیا ہے، جہاں سے یہ سامان فلسطین، لبنان اور شام پہنچایا جائے گا۔ اس حوالے سے کراچی کے جناح ٹرمینل (ائیرپورٹ) پر منعقدہ تقریب میں وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران...
    ویب ڈیسک : چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (CRC) جسے آسان الفاظ میں ب فارم بھی کہا جاتا ہے، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (NADRA) کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے تمام کم عمر بچوں یا نو زائیدہ بچوں کی رجسٹریشن کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔ نادرا نے بی فارم کی فیس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی ہے۔ فروری 2025 کے لیے بی فارم کی معمول کی فیس 50 روپے جبکہ ایگزیکٹو فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نادرا کی جانب سے ب فارم حاصل کرنے کے لیے درکار دستاویزات کے متعلق معلومات شئیر کی گئیں ہیں، جس کے مطابق بے فارم بنوانے والوں کیلئے اپنے یہ تمام اشیا لانا ضروری ہے:  لاہور؛ زیر تعمیر عمارت...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 فروری ۔2025 )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پہلی اعلی سطحی سالانہ”العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز“میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیںوزیر خزانہ اپنے سعودی ہم منصب محمد الجدان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے قدیم تاریخی شہر العلا میں 16 فروری سے شروع ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے . وزرات خزانہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق دورہ کے دوران وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد بھی ان کے ہمراہ ہیں العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیزانٹرنیشنل مانٹری فنڈ(آئی ایم ایف )اور سعودی وزارت خزانہ کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے.(جاری ہے) کانفرنس میں مجموعی طور پر 9نشستیں ہوں گی جن میں...
    بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے متعلق ان کے ساتھ کام کرنے والے ہدایت کار نے انکشاف کیا ہے کہ بگ بی نے بینکاک میں اسٹرپ کلب کا دورہ کیا تھا جہاں کا ماحول دیکھ کر ’’ان کا دماغ اڑ گیا‘‘۔ ہدایت کار اپوروا لکھیا نے امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’’ایک اجنبی‘‘ میں کام کیا، انھوں نے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کیے ہیں۔ اپوروا نے بتایا کہ امیتابھ بچن کو نیند نہ آنے کی بیماری (انسومنیا) ہے، اور وہ شوٹنگ کے طویل دن کے بعد بھی تھکتے نہیں ہیں۔ بلکہ، وہ کام کے بعد بھی منصوبے بنانے پر اصرار کرتے ہیں۔ اپوروا نے بتایا کہ جب وہ امیتابھ بچن کے ساتھ...
    — فائل فوٹو کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق پولیس اہلکار موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اس دوران ملزمان نے فائرنگ کردی، مقتول کو سر میں گولی لگی، مزید تفتیش جاری ہے۔مقتول پولیس اہلکار عمران منگھوپیر تھانے میں تعینات تھا۔
    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پہلی اعلیٰ سطحی سالانہ "العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز" میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ  کے مطابق وزیر خزانہ اپنے سعودی ہم منصب محمد الجدان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے قدیم تاریخی شہر العلا میں 16  فروری سے شروع ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے، دورہ کے دوران وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق " العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز" انٹرنیشنل مانٹری فنڈ(آئی ایم ایف) اور سعودی وزارت خزانہ کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے، کانفرنس میں مجموعی طور پر 9 نشستیں ہوں گی جن میں 200 شرکا اور...
    قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان پر بچگانہ فیصلے کرنے کا الزام عائد کردیا۔ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گرین شرٹس کی ٹیم مقررہ 50 اووز میں 242 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ مہمان نیوزی لینڈ نے 45.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، اس میچ میں پاکستانی فیلڈز کی جانب سے ٹام لیتھم کے 3 کیچز ڈراپ کیے گئے۔ مزید پڑھیں: سابق کپتان نے بابراعظم سے اوپننگ کروانے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کارپوریٹ فارمنگ اور6 نئے کینالز کے خلاف 16 فروری کو بھٹ شاہ میں ملک گیر ہاری کانفرنس کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں تیاری کمیٹی کا اجلاس سندھی ہاری تحریک کے مرکزی صدر کامریڈ غلام مصطفی چانڈیو کی صدارت میں بھٹ شاہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، سندھی ہاری تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری دریا خان زئور، مرکزی رہنما ڈاکٹر دلدار لغاری، اسماعیل خاصخیلی، علی نواز ڈاہری، اظہار داؤدپوٹو، عالم لغاری، ڈھول فقیر، مظہر میر جٹ اور دیگر نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک اور سندھی ہاری تحریک کے تعاون سے پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کی جانب سے کل (16 فروری کو)...
    سردار عبدالرحیم کراچی پریس کلب میںمسلم لیگ کے فنکشنل کے سربراہ پیرصاحب پگارا کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیںسینئر صحافی شمس کیریو،امتیاز خان فاران،جاوید چودھری،خورشید عباسی،عبدالقادر منگریو ، سید ولی وارثی، نواب قریشی،لیاقت کشمیری ،خالد پہنور ودیگر بھی موجود ہیں
    کنویئر پارلیمانی ٹاسک فورس برائے ایس ڈی جیز بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت اسمبلی میں ہمیشہ اپنی سیاست کی بات کرتی ہے، انہیں عوامی دلچسپی کے امور سے کوئی سروکار نہیں۔ بلال اظہر کیانی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے جھوٹ پر مبنی پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں قومی اسمبلی اجلاس میں بولنے نہیں دیا گیا، پی ٹی آئی والے صرف اپنی سیاست کی بات کرتے ہیں اور پارلیمنٹ میں شورشرابہ کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے چند لابیز کو خوش کرنے کے لیے سستی گیس نہ خریدی، بلال اظہر کیانی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی...
    میرواعظ کشمیر نے کہا کہ میں نے ہمیشہ بطور میرواعظ جس کے فرائض میں دینی، ملی اور سیاسی ذمہ داریاں شامل ہیں اپنی استطاعت کے مطابق انہیں نبھانے کی کوشش کی ہے اور مسائل کے حل کیلئے پُرامن بات چیت کی وکالت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے جنہیں حکام نے ایک بار پھر اپنی رہائشگاہ میں نظربند کر کے ان کی منصبی اور مذہبی سرگرمیوں پر قدغن عائد کی ہے، نے کہا ہے کہ یہ بات قابلِ مذمت ہے کہ مجھے بار بار جمعہ کے دن جامع مسجد جانے سے روکا جا رہا ہے۔ کل شبِ برات کے بابرکت موقع پر نہ صرف مجھے گھر میں نظربند کیا گیا بلکہ جامع مسجد کو...
    شکار پوراور جیکب آباد میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی  ہوگئے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پیز شکارپوراور جیکب آباد سے علیحدہ تفصیلات طلب کرلیں۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ قانون شکن اور شہریوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کو نقصان پہنچانے والے کسی معافی کے لائق نہیں ہیں۔جامع تفتیش اور تحقیقات کے بعد ملزمان اوران کے سہولت کاروں  کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
    سہ فریقی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت 4 اورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور پاکستان نے 1 وکٹ کے تقصان پر 16 رنز بنا لیے ہیں۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ  پچ بیٹنگ کےلیے ساز گار لگ رہی ہے، کوشش ہوگی میچ فتح کو یقینی بنائیں اور ٹرافی اپنے نام کریں، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے محمد حسنین کی جگہ فہیم اشرف کو موقع دیا گیا ہے۔ نیوزی...
    سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔  کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ فتح کو یقینی بنائیں اور ٹرافی اپنے نام کریں۔محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے محمد حسنین کی جگہ فہیم اشرف کو موقع دیا گیا ہے۔اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے کہا کہ اوپنر راچن رویندرا کی جگہ لوکی فرگوسن کو پلئینگ الیون میں شامل کیا ہے، کوشش ہے میزبان ٹیم کی ابتدائی وکٹیں جلد حاصل کرکے پریشر...
    سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے خطوں کا مشغلہ لگا رکھا ہے۔ جنہیں خط لکھ رہے ہیں وہ پڑھنا ہی نہیں چاہتے اور نہ ہی جواب دینا چاہتے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پتا نہیں یہ خط کون لکھتا ہے، کہاں سے آتے ہیں اور کس مشین سے نکلتے ہیں؟ ان کے عزائم کیا ہیں، ان کا مقصد کیا ہے۔ خان صاحب ان پر انگوٹھا لگا کر بھیج دیتے ہیں کہ یہ میرا خط ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اب وہ اپنی تسلی کے لیے آرمی چیف اور چیف جسٹس کی طرف سے خود اپنے نام خط لکھنا شروع کردیں گے۔ انہوں نے اپنی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز نے ضرورت مند اور نادار بے گھر افراد کیلئے 3مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کی سکیم کے وعدے کو پورا کر دیا۔ پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا۔ پہلے مرحلے میں 22اضلاع میں 33 سکیموں میں 1892، راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5سکیموں میں 658، فیصل آباد ڈویژن کے 5اضلاع کی 4سکیموں میں 288، لاہور ریجن کے 3اضلاع کی 5سکیموں میں 518، بھکر ریجن کی 7سکیموں میں 131، ملتان ریجن کے 5اضلاع کی 9سکیموں میں 270، بہاولپور ریجن کی 3سکیموں میں 27، حضرو، اٹک، جہلم، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں تین مرلہ سکیم کے تحت پلاٹ ملیں گے۔ فری...
    شہدادپور،اسٹپ فائونڈیشن کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر شائستہ بلوچ ودیگر کاگروپ سنجھورو/شہدادپور(نمائندگان جسارت) اسٹپ فائونڈیشن کا مقصد غریب و مستحق لوگوں کی بلاامتیاز خدمت کرنا ہے میڈم شائستہ بلوچ کا اسٹپ فاؤنڈیشن سنجھورو کے آفس کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق اسٹپ فاؤنڈیشن سنجھورو آفس کی شاندار افتتاحی تقریب ہوئی جس میں اسٹپ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن میڈم شائستہ بلوچ نے خصوصی شرکت کی۔ اسٹپ فاؤنڈیشن سنجھورو کی جانب سے مرکزی چیئرپرسن میڈم شائستہ بلوچ کا سنجھورو پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور سندھ کی ثقافت اجرک پیش کی گئی۔ اس موقع پر آفس کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹپ فاؤنڈیشن...
    ٹنڈوجام ،مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے جاں بحق اسراراحمد پٹھان کی یادگار تصویر ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)شادی کی رسم مہندی میں ہونے والی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا گھر میں کہرام مچ گیا اس قبل بھی مہندی راجپوت نام کی خاتون گولی سے جابحق ہو چکی ہے ملزم فرار۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز المدنیہ ہاوسنگ سو سائٹی میں ایک شادی کی مہندی کی تقریب میں علاقے کے لوگوں کے مطابق شدید فائر نگ میں کی جارہی تھی کہ ایک نوجوان اسرار احمد پٹھان جو علاقے کے لوگوں کے مطابق چھت پر شٹرنگ کا کام کر رہا تھا اس کے سر میں ایک گولی آکر لگی جس کے بعد اسے فوری اسپتال پہنچایا لیکن حالت نازک ہونے...
    میرواعظ کشمیر نے کہا کہ انہیں مسلسل چھٹے سال بھی آج شبِ برات سے قبل ایک بار پھر اپنے گھر میں نظربند کر دیا گیا ہے اور انکی منصبی و مذہبی ذمہ داریوں کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے جموں و کشمیر ہائیکورٹ کا سفری دستاویزات پاسپورٹ کے اجراء سے متعلق فیصلہ خوش آئند قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ عدالت عالیہ کا یہ فیصلہ ان افراد کے لئے امید کی کرن ہے، جنہیں برسہا برس سے محض رشتہ داری کی بنیاد پر پاسپورٹ سے محروم رکھا گیا ہے۔ ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ ان ہزاروں افراد کو محض عسکریت...
    پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے جمہوریہ روانڈا کے ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل جین جیکس مپنزی کی سربراہی میں ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے لیفٹیننٹ جنرل جین جیکس مپنزی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے آپریشنل ڈھانچے کو جدید بنانے کے مختلف جاری منصوبوں، فورس کے اہداف اور مستقبل کی جنگوں پر گہری توجہ کے ساتھ فورس کے ڈھانچے کے منصوبوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ائیر چیف...
    —فائل فوٹو شکارپور کے گاؤں شہمیر جونیجو میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہو گئی۔ بلدیہ، نامعلوم ملزمان نے قسطوں پر اشیاء دینے کا کاروبار کرنے والے افغان باشندے کو گولی مارکر قتل کردیا کراچی بلدیہ ٹائون سیکٹر8 میں نامعلوم ملزمان نے... پولیس کے مطابق ملزم نے نوجوان کو قتل کرنے کے بعد اس کی بہن کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش جاری ہے۔مقتول کی لاش اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    مشال یوسفزئی —فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے مشال یوسفزئی کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائی کورٹ میں مقدمات کی تفصیلات سے متعلق مشال یوسفزئی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس صلاح الدین نے سماعت کی۔ کراچی میں ڈمپرز سے ہلاکتیں: درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلبسندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس آغا فیصل نے ڈمپرز، ٹینکرز اور دیگر حادثات کے سبب شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ روز یہ باتیں سن رہے ہیں کہ ہیوی ٹریفک شہر میں داخل نہیں ہو سکتا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف ایک مقدمہ درج...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے گریٹر تھل کینال کے معاملے پر سندھ حکومت کی مشترکہ مفادات کی کونسل میں بھیجی گئی سمری کا جواب دیتے ہوئے پنجاب حکومت کے موقف کی حمایت کردی ہے سندھ کی جانب سے مشترکہ مفادات کی کونسل میں بھیجی گئی سمری پر ارسا نے ہر پیرا کا جواب دے دیا.(جاری ہے) جواب میں کہا گیا ہے کہ پنجاب نے چشمہ جہلم لنک کینال سے گریٹر تھل کینال نکالی ہے جو 17 لاکھ 39 ہزار ایکڑ زمین کو سیراب کرے گی انگریزی جریدے کے مطابق جواب میں کہا گیا ہے کہ گریٹر تھل کینال فیز ایک پر 2001 میں کام شروع ہوا جس سے 8500 کیوسکس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 21 نئے معاہدے، مفاہمت کی یاد داشتیں ( ایم او یز) طے پاگئیں، ترکیہ کو اپریل میں ہونے والی ہیلتھ کیئر اینڈ انڈسٹریل ایکسپو میں شرکت کی دعوت بھی دے دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان کے لیے مفید ثابت ہوگا، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں قوموں کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترکیہ کے صدر کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے بھی متاثر ہے، اور حال...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے حکومتی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔ ٹوئیٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزارت ایوی ایشن ختم کرکے اسے وزارت دفاع میں ضم کرانا نامناسب فیصلہ ہے، جس پر افسوس ہوا۔ ایکس پوسٹ پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ایوی ایشن وزارت کے خاتمے کے اقدام سے ایوی ایشن انڈسٹری کو نقصان ہوگا۔ ن لیگ کے انتخابی منشور میں ریلویز اور ایوی ایشن کو ملا کر وزارت ٹرانسپورٹ بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: پاکستان ریمورٹ کنٹرول جمہوریت سے آگے نہیں بڑھ سکتا، خواجہ سعد رفیق سعد رفیق نے لکھا کہ اگر رائٹ سائزنگ ہی کرنا تھی تو ریلویز، ایوی ایشن اور پورٹ اینڈ شپنگ کو...
     ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم آج مکمل آرام کرے گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا فائنل میچ کل ہوگا، میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔  خیال رہے کہ  گزشتہ روز پاکستان نے ساؤتھ افریقا کو  6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی، جنوبی افریقانے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر 252رنز بنائے،   پاکستان نے 4وکٹوں نے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا ۔پاکستان کی جانب سے  کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا نے  سنچریاں  بنائیں،نائب  کپتان سلمان علی آغا 134رنز بنا کر نمایاں رہے ، محمد رضوان 122رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے،فخر زمان نے 41،بابر اعظم 23، اورسعود شکیل نے 15رنز بنائے تھے۔پاکستان نے ہدف  کے  تعاقب...
    جب مریم نواز پنجاب کی وزیر اعلیٰ بن رہی تھیں تو کئی حلقوں کی جانب سے مختلف نوعیت کے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ وہ پہلی بار وزارت علیا کی کرسی پر متمکن ہو رہی ہیں تو کچھ ڈلیور کر پائیں گی یا نہیں؟ ان تحفظات کے پیچھے یہ سوچ تھی کہ وہ اس سے پہلے پارٹی آرگنائزر تو رہیں لیکن کبھی وزیر نہیں بنیں’ تو اب اچانک ان کو وزیر اعلیٰ کے اختیارات دیئے جا رہے ہیں تو وہ معاملات کو سنبھال پائیں گی یا نہیں؟ ایک سوچ یہ بھی تھی کہ مرکز میں چچا وزیر اعظم ہیں’ اور پنجاب میں بھتیجی وزیر اعلیٰ تو صورت حال ٹھیک رہے گی یا نہیں؟ وہ حلقے یہ بھی...
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت)کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کردیا۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کے معاملے پر امریکی سفارتخانے نے اپنے عملے اور امریکی شہریوں کو انتباہ جاری کردیا۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیے گئے سیکورٹی الرٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کی جانب سے فیصل مسجد پر دہشت گردانہ کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔الرٹ میں کہا گیا کہ اسلام آباد کی فیصل مسجد پر دہشت گرد کارروائی کا خدشہ ہے لہذا امریکی شہری ان مقامات سے دور رہیں۔سیکورٹی الرٹ میں خبردار کیا گیا کہ سفارتخانے کا عملہ...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر)سہ ملکی سیریز کے اہم میچ میں پاکستان جنوبی افریقہ کو شکست6وکٹوں سے ہراکر فائنل میں پہنچ گیا۔نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں 5 وکٹوں پر 352 رنز بنائے۔ ہینرک کلاسن نے 87 ‘ میتھو بریٹزکی نے 83 اور کپتان ٹمبا باووما نے 82 رنز بنائے، کائیل ورینے 44 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ٹونی ڈی زورزی نے 22 اور ویان مولڈر نے 2 رنز بنائے،کوربن بوش 15 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔ شاہین آفریدی نے 2 ، خوشدل شاہ اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔352 رنز کے ہدف کے جواب میں قومی ٹیم نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔پہلی وکٹ57رنز پر گری جب بابر اعظم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سعود شکیل...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور پرتشدد واقعات میں خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق، سعیدآباد تھانے کی حدود بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ سے 65 سالہ اللہ دین جاں بحق ہوا، جس کی لاش سول ہسپتال منتقل کی گئی۔ یونیورسٹی روڈ سمامہ پل کے قریب بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ سچل تھانے کی حدود میں جھگڑے کا شکار 55 سالہ سعید اسپتال میں دم توڑ گیا۔محمود آباد میں سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والی 24 سالہ رمشا دوران علاج جاں بحق ہوگئی۔فیڈرل بی صنعتی ایریا میں ٹیکسی ڈرائیور محمد رمضان ٹیکسی بے قابو ہونے کے باعث کھمبے...
    پارٹی ذرائع کے مطابق ملک عدیل اقبال کو پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا انفارمیشن سیکرٹری اور خرم ذیشان ایڈووکیٹ کو ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری تعینات کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک عدیل اقبال کو پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا انفارمیشن سیکرٹری تعینات کر دیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق خرم ذیشان ایڈووکیٹ کو پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری تعینات کیا گیا۔ دوسری جانب سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی جانب سے تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
    ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ضلعی عدلیہ انصاف کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ضلعی عدلیہ سے بھی اس مرتبہ ایک جج کو ہائی کورٹ کا جج بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کہا ہے کہ رواں سال ضلعی عدالتوں نے ریکارڈ کیسز نمٹائے۔ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ ضلعی عدلیہ انصاف کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ضلعی عدلیہ سے بھی اس مرتبہ ایک جج کو ہائی کورٹ کا جج بنایا گیا۔ انہوں نے کہا...
    تصویر سوشل میڈیا۔ جمہوریہ روانڈا کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف اسٹاف روانڈا ایئرفورس نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے لیفٹیننٹ جنرل جین جیکس کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے آپریشنل امور اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر روشنی ڈالی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق روانڈا کے ایئر چیف نے روانڈا فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پی اے ایف کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ روانڈا...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )جمہوریہ روانڈا کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔  مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف سٹاف روانڈا ایئرفورس نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔   پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے لیفٹیننٹ جنرل جین جیکس کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے آپریشنل امور اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر روشنی ڈالی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق روانڈا کے ایئر چیف نے روانڈا فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پی اے ایف کے تعاون کی ضرورت...
    کراچی( سپورٹس ڈیسک)سہ فریقی سیریز کے تیسرے اور اہم میچ میں پاکستان نے ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کےلیے بھی کوالیفائی کرلیا۔ جنوبی افریقہ کا 353 رنز کا ہدف پاکستان نے صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا نے شاندار سنچریاں بنائیں۔ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 91 رنز پر تین وکٹوں سے محروم ہوگئی۔ بابر اعظم 23، سعود شکیل 15 اور فخر زمان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تاہم چوتھی وکٹ پر سلمان علی آغا اور محمد رضوان کے درمیان 262 رنز کی ریکارڈ ساز پارٹنرشپ بنی۔ سلمان علی آغا 103 گیندوں پر 134 رنز بنا کر...
    کراچی: سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی  ۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان نے 353 رنز کا ہدف 49 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ سلمان علی آغا اور محمد رضوان عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نے اپنی سینچریاں سکور کی اور پاکستان کو فتح دلائی۔ پاکستان کی ون ڈے تاریخ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ بھی قائم ہوئی، محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے چھوتی وکٹ کے لیے 224 رنز کی شراکت داری قائم کر لی  ۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ شعیب ملک اور محمد یوسف کے پاس تھا، انہوں 206 رنز کی شراکت داری قائم...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کئی گروہوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پارٹیاں مفادات کے گرد گھومتی ہیں تو یہی حال ہوتا ہے جو پی ٹی آئی کا ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کئی گروہوں میں تقسیم ہوچکی ہے، خیبرپختونخوا میں ان کے تین چار گروہ ہیں، قومی اسمبلی میں بھی یہ تقسیم کا شکار ہیں، صوبائی حکومت جلسے کی ناکامی کے لیے کوششیں کرتی رہی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی ائی کو صرف اقتدار کے لیے تعمیر کیا گیا، اقتدار نہیں تو پارٹی تقسیم...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوابی میں جو  جلسہ ہوا ہے اس کے متعلق بھی میڈیا میں  بڑی قیاس آرائی ہو رہی ہے۔ خواجہ اصف نے پی ٹی آئی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی ناکامی کے بعد قومی اسمبلی کے اندر بھی ان کی پارٹی کی یہی پوزیشن ہے، یہی صورت حال پہلے تھی، کسی اور کو بھی انہوں نے  پارٹی سے نکالا ہے۔  انہوں نے کہا کہ پارٹی سے کچھ پرانے لوگ برطرف ہو چکے ہیں، جس پارٹی کو صرف اقتدار چاہیے، یہ بڑا ایک فطری عمل ہے، اب اقتدار نہیں رہا آزمائش کا دور ہے، سیاسی...
    علامتی فوٹو کراچی کے علاقے لانڈھی میں دوران ڈکیتی ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق دو ڈاکوؤں نے شہری سے موبائل فون چھینا تھا۔ فرار ہوتے ہوئے ڈاکوؤں پر نوجوان عبد اللّٰہ نے پتھر مارے۔ پولیس کے مطابق پتھر لگنے سے ڈاکو زخمی ہوا اور نوجوان کو گولی مار دی تھی۔
    فوٹو: اسکرین گریپ : جیو نیوز کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغواء ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پھر مسترد کردی۔عدالت نے واقعے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔پولیس نے ملزم ارمغان کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی، عدالت نے گرفتار ملزم ارمغان کو 10 فروری کو جیل بھیج دیا تھا۔ کراچی: ڈیفنس میں چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار زخمی ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ چھاپا اغوا ہوئے نوجوان کے کیس میں مارا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ...
    کراچی: یونیورسٹی روڈ سمامہ پل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔  پولیس کے مطابق مبینہ ٹاؤن کے علاقے یونیورسٹی روڈ سمامہ پُل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش عباسی شہید سپتال منتقل کی گئی ۔ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن سب انسپکٹر محمد نواز نے بتایا کہ  مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے۔ مقتول کی موٹرسائیکل نئی ہے جس پر لگے اسٹیکر سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ 25 جنوری 2025 کو خریدی گئی تھی  اور اس کی تاحال رجسٹریشن بھی نہیں ہوئی تھی۔ مقتول  کی شناخت کا عمل جاری...
    کانگو کے شہری روانڈا کے سفارت خانے کے باہر احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ کررہے ہیں کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک جمہوریہ کانگو کے شہریوں نے روانڈا کے سامنے پرتشدد احتجاج کیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق چند ماہ سے مسلح باغی کانگو میں کارروائیاں کررہے ہیں،جب کہ انہیں روانڈا کی حمایت حاصل ہے۔ اس سے قبل مسلح گروہ نے کانگو کے سب سے بڑے شہر گوما میں داخل ہوکر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
    کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جس میں 2 شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔  تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ اتوار بازار کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر 17 سالہ عبدل اریب زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا ، لانڈھی بابر مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر 30 سالہ عبداللہ کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لے جایا گیا۔ گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے نجی ہاؤسنگ اسکیم میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے...
    جلائو گھیرائو کا الزام:مہاجر قومی موومنٹ چیئرمین آفاق احمد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز )مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق آفاق احمد کو اشتعال انگیز بیان پر گرفتار کیا گیا۔ قبل ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمدکا کہناتھاکہ صرف 40 دن میں92 افراد ٹرکوں اور ڈمپروں کے نیچے کچلے گئے، ہم نے ہیوی ٹریفک شہر میں آنے کی اجازت نہ دینے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہاکہ بعض مقامات پر ٹریفک حادثات پرمشتعل افرادنے گاڑیوں کوآگ لگائی، لانڈھی میں عوام گزشتہ روز کے حادثے کی وجہ سے مشتمل تھے۔آفاق احمد نے اپیل کی کہ عوام احتجاج کریں، گاڑیوں کو نہ جلائیں، عوام اس صورتحال...
    نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن سینٹر (نادرا) نے ’ب‘ فارم سے متعلق اہم وضاحت جاری کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نادرا کا کہنا ہے کہ پہلے سے بنے ہوئے کسی ’ب‘ فارم کو منسوخ نہیں کیا گیا۔ نادرا کا کہنا ہے کہ جن بچوں کے ’ب‘ فارم پہلے سے بنے ہوئے ہیں اور ان کا پاسپورٹ بنوانا ہے یا 10 سال سے زیادہ اور 18 سال سے کم عمر جن بچوں کا ’ب‘ فارم پہلی بار بنوانا ہے تو والدین ان بچوں کے ہمراہ قریبی نادرا سینٹر تشریف لائیں۔ والدین نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے بھی درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔ نادرا کا کہنا ہے کہ پہلے سے بنے ہوئے ’ب‘ فارم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 فروری 2025ء) انیس جنوری سے جاری فائر بندی نے غزہ پٹی میں 15 ماہ سے زیادہ عرصے کی لڑائی کو روک رکھا ہے اور اسرائیلی یرغمالیوں کے پانچ گروپوں کو سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کے بدلے آزاد کرایا جا چکا ہے۔ لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے غزہ پر قبضہ کرنے اور اس کے بیس لاکھ سے زیادہ فلسطینی باشندوں کو وہاں سے نکال دینے کی تجویز کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہو چکا ہے۔ فائر بندی ناکام ہوئی تو غزہ میں قحط میں اضافے کا خدشہ، اقوام متحدہ پیر کے روز صدر ٹرمپ نے دباؤ بڑھاتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ ہفتے کی دوپہر تک تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا...
    — فائل فوٹو  اسلام آباد ہائی کورٹ نے دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت آئی ایس پی آر کی اجازت سے مشروط کرنے کے پیمرا کے نوٹس کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی۔پیمرا نے اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لیا اور اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھی اس حوالے سے آگاہ کر دیا۔ دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت آئی ایس پی آر سے مشروط کرنے کا نوٹیفکیشن معطلاسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس پر عدالت نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا کے نوٹیفکیشن واپس لینے پر پٹیشنر مطمئن ہیں اس لیے درخواست نمٹا...
    ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست 5 مارچ تک منظور کر لی گئی۔  پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، وکیل درخواست گزار اور ایڈووکیٹ جنرل عدالت پیش ہوئے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔  عدالت نے کہا کہ قانون کے مطابق درخواست گزار کا پیش ہونا ضروری ہے، ہم اگلی تاریخ دے دیں گے لیکن حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست گزار کو خود پیش ہونا ہوگا۔ قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری، اراکین کی تنخواہ، الاونسز ترمیمی بل کی منظوری بھی شامل  بعدازاں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حفاظتی ضمانت کی درخواست 5...
    پشاور: ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو 5 مارچ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کے کیس کی سماعت جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے کی، جس میں علی امین گنڈاپور پیش نہیں ہو سکے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق درخواست گزار کو پیش ہونا ضروری ہے۔ ہم اگلی تاریخ دے دیں گے لیکن حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست گزار کو خود پیش ہونا ہوگا۔ بعد ازاں ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ  علی امین گنڈا پور کی استثنا کی درخواست منظور کرلی  اور حفاظتی ضمانت میں توسیع کرتے...
    کراچی کلفٹن کے علاقے درخشاں سے 6 جنوری کو اغوا ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کے والدین نے بے بسی کا اظہار کردیا۔مصطفیٰ کے والد عامر شجاع اور والدہ نے میڈیا سے گفتگو کی، ان کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ 6 جنوری کو گھر سے گاڑی لے کر نکلا تھا۔والدہ نے کہا کہ مصطفیٰ کے دوست ارمغان سے 4 روز بعد یعنی 10 جنوری کو میں نے رابطہ کیا، بیٹے کے دوست کی باتوں سے مجھے اس پر شک ہوا۔ کراچی: ڈیفنس کے بنگلے میں چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا 2 روز قبل پولیس بنگلے کے باہر پہنچی تو ملزم نے فائرنگ کردی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیٹے کے دوست سے بات کرنے...
    حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ بہت سے سیاسی قیدیوں کی صحت کے بارے میں اطلاعات کے علاوہ، خاص طور پر جیلوں میں عمر رسیدہ افراد، ایک ایسا معاملہ ہے جو نہ صرف انکے اہل خانہ بلکہ تمام لوگوں کو پریشان کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں جیل میں بند رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کی بھوک ہڑتال 11ویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔ کشمیر کے عالم دین اور علیحدگی پسند رہنما نے انجینئر رشید کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے ترجمان اعلٰی انعام النبی نے کہا کہ انجینئر رشید آر ایم ایل اسپتال میں داخل ہوتے ہوئے مسلسل 10ویں روز بھی بھوک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امدادی امور کے سربراہ ٹام فلیچر نے غزہ کے دو روزہ دورے کے بعد اتوار کو خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا، ''میرے خیال میں قحط کا خطرہ بڑی حد تک ٹل گیا ہے۔ بھوک کی شدت اب اس سطح پر نہیں، جہاں فائر بندی سے پہلے تھی۔ لیکن اگر فائر بندی ختم ہو جاتی ہے، تو یہی خطرہ جلد واپس آ سکتا ہے۔‘‘ پوری غزہ پٹی میں قحط کا شدید خطرہ، عالمی ادارے کی تنبیہ انیس جنوری کو شروع ہونے والی فائربندی کے بعد سے روزانہ سینکڑوں ٹرک امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ رہے ہیں۔ ٹام فلیچر کا...
    ریاض: وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزہ فاطمہ خواجہ پاک سعودی بزنس فورم میں شریک ہیں
    کراچی: وزیر دفاع خواجہ آصف امن ڈائیلاگ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
    کاشتکار تنظیموں کے نمائندہ جرگہ کی گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ، زرعی ٹیکس کا نفاذمستر د کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان) کاشتکار تنظیموں کے نمائندہ جرگہ نے گورنر ہائوس پشاور میں زرعی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ۔ وفد میں اتحاد کاشتکاران پختونخوا کے سینئر وائس چیئرمین دائود جان خان ، لیاقت یوسفزئی ، احمد جان کاکا ، جنرل سیکرٹری اسفندیار خان، شہاب خان، ٹوبیکو گرورز ایسوسی ایشن کے آذاد خان، نور محمد ، انور خان، بونیر سے ظاہر شاہ خان،بلاد اللہ خان ،کاشتکار کوارڈینیشن کونسل کے فریدواللہ کاکا ، ناصر خان ، محمد علی ڈاگیوال ،انجمن کاشتکاران کے...
    ڈاکٹر فاروق ستار : فوٹو فیس بک متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ آج ایم کیو ایم کا جو بیان جاری ہوا ہے بس وہی صورتحال ہے، جو تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آج ہم نے منتخب نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر تعمیر و ترقی کا لائحہ عمل طے کیا۔ باصلاحیت مرکزی کمیٹی ہے جو کسی بھی طرح کے مسائل کو حل کر سکتی ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے آج جو بیان جاری ہوا اس میں تمام سوالوں کے جوابات موجود ہیں۔ کوئی ایسا مسئلہ...
    حکمران اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کا اجلاس ختم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے اپنے ارکان پارلیمان کا اجلاس ترقیاتی کاموں کے حوالے سے طلب کیا تھا۔اجلاس کی صدارت ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائمخانی نے کی، جبکہ ڈاکٹر خالد مقبول اور مصطفیٰ کمال شریک نہ ہوسکے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ارکان اسمبلی نے حلقوں کی ترقیاتی اسکیمیں فاروق ستار کو جمع کروادیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم قیادت جلد وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کرے گی۔اس سے قبل ایم کیو ایم میں اختیارات کی جنگ، عہدوں کی تقسیم پر اختلافات سامنے آئے۔ قیادت نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے...
      دبئی (سپورٹس ڈیسک) آئی ایل ٹی 20 فائنل سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دبئی کیپیٹلز کے اسٹار اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد اپنی ٹیم کے لئے ٹرافی حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔ بھی شامل ہیں۔ ڈیوڈ وارنر نے کیپیٹلز کے فائنل تک کے سفر میں اہم کردار ادا کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ پس پردہ عملے سے لیکر جی ایم آر مالکان اور میدان میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں تک ہر کوئی پرجوش ہے۔ ہم گزشتہ برس بہت قریب پہنچ چکے تھے اور امید ہے کہ رواں سال کی ٹرافی ہم لیکر جائیں گے۔ ڈیزرٹ وائپرز کے خلاف ٹیم کی گزشتہ فتوحات پر...
    پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 28فیصد اضافے سے 1 اعشاریہ86ارب ڈالر تک پہنچ گئیں،وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025 پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا عہد ہے، پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 28فیصد اضافہ ہوا، 1اعشاریہ86 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ وزیر مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا لیپ 2025 میں پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل، اقتصادی شراکت داری کو مضبوط کررہے ہیں، ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025 پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا عہد ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 28 فیصد...
    دبئی کیپیٹلزاور ڈیزرٹ وائپر آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے فائنل میں پنجہ آزمائی کے لئے تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز دبئی (سپورٹس ڈیسک) ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ میں ایک نیا نام لکھا جائے گا جب دبئی کیپیٹلز اور ڈیزرٹ وائپرز سیزن 3 کے ٹائٹل کے لئے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔ کئی ہفتوں کی پرجوش کرکٹ اور 10 لاکھ ڈالر سے زائد کے انعامی پول کے بعد اب یہ ٹورنامنٹ اپنے شاندار اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ دبئی کیپیٹلز نے اپنے گزشتہ مقابلوں میں ڈیزرٹ وائپرز کے خلاف لگاتار پانچ فتوحات حاصل کی ہیں۔ تاہم وائپرز اس سیزن میں سب سے زیادہ دیکھنے والی ٹیم رہی...
    لاہور کے علاقے مناواں میں ایک باوردی پولیس اہلکار بھکاری خاتون سے جنسی زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ اہلکار نے پکڑے جانے پر شہری پر فائرنگ کر دی، جس سے نوجوان زخمی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق، مقامی افراد نے ملزم اہلکار کو قابو کر کے مناواں پولیس کے حوالے کر دیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان ساجد کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کی موبائل ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں پولیس اہلکار کو خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات اور فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کے مطابق، ملزم اہلکار کی شناخت امجد کے نام سے ہوئی ہے، جو شفیق آباد تھانے میں تعینات ہے۔ پولیس کا کہنا ہے...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 فروری2025ء ) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی عملی طور پر غیر فعال اور غیر مؤثر ہو چکی ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کمیٹی باضابطہ طور پر تحلیل ہو یا نہ ہو، حکومتی مذاکراتی کمیٹی اب غیر فعال اور غیر مؤثر ہے کیوں کہ پی ٹی آئی یک طرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے نکل جانے کے بعد وزیراعظم کی پیشکش بھی مسترد کرچکی ہ، پی ٹی آئی اب پرتشدد احتجاج کی اپنی ہوم گراؤنڈ کی طرف جانا چاہتی ہے، اسے جب کبھی ایک بار پھر...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بحر ہند عالمی تیل اور گیس کے 50 فیصد ذخائر رکھتا ہے۔ بحری تجارت کا معیشت میں بنیادی کردار ہے۔ طاقتور بحریہ سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن ہے۔ کراچی میں ’محفوظ سمندر، خوشحال مستقبل‘ کے عنوان سے امن ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا۔ امن ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ تجارتی ٹیرف ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آئے ہیں۔ دنیا بڑی معاشی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔ مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور کہتے ہیں 99 فیصد مطالبات پورے ہوگئے تو پھریہ احتجاج کس بات کا؟ خواجہ آصف وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ ہمارا اجتماعی فرض...
    اسلام آباد ؍لاہور؍نارووال؍سیالکوٹ (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نیوز رپورٹر+نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایک شور تھا ٹرمپ آئے گا تو بانی تحریک انصاف باہر آجائے گا، ٹرمپ بھی آگیا لیکن بانی باہر نہ آ سکا۔ تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت کی حیثیت سے حکومت سے مذاکرات کرتے دکھائی نہیں دے رہی۔ امریکہ کسی قسم کی خواہش کا اظہار کرے تو ریاست اپنے تمام تر فیصلے ملکی مفاد میں کرے گی کیونکہ ریاست ملکی دفاع پر سمجھوتا نہیں کرتی۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور جنگ جاری ہے، دہشت گردی کے واقعات تواتر کے ساتھ ہو رہے ہیں جن کا مقابلہ کیا جا رہا ہے۔ سیالکوٹ میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد...
    کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کی جانب سے تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا آغاز کردیا گیا۔  پہلی ٹرین کینٹ سٹیشن کراچی سے  تھرپارکر کے لیے روانہ ہوئی۔ صوبائی وزیرثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے تھرڈیزرٹ سفاری ٹرین کا افتتاح کیا اور ٹرین میں سوار ہو کر روانہ ہوئے۔ مسافر مختلف سٹیشنز پر سیاحتی و ثقافتی ورثوں سے لطف انداز ہوں گے۔ مسافر تھرپارکرکے خوبصورت صحرااورسرحد کے نزدیک بھی سیر کریں گے۔  
      ٔ٭سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی فاروق ستار، انیس قائم خانی اور امین الحق دیکھیں گے ،نوٹی فکیشن جاری ٭خالد مقبول کی جانب سے جاری کیا گیا سرکلر بالکل درست اور تصدیق شدہ ہے ،ڈاکٹر فاروق ستار چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان خالد مقبول صدیقی تمام تنظیمی اور پالیسی امور کی نگرانی کریں گے ۔اس حوالے سے خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی فاروق ستار، انیس قائم خانی اور امین الحق دیکھیں گے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق تنظیمی کمیٹی کی ذمے داریاں انیس قائم خانی، امین الحق اور رضوان بابر کے پاس ہوں گی جبکہ مصطفی کمال، فیصل سبزواری اور رضوان بابر لیبر ڈویژن کی نگرانی کریں گے ۔شعبہ خواتین کی...
    کراچی(آن لائن)چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان خالد مقبول صدیقی تمام تنظیمی اور پالیسی امور کی نگرانی کریں گے۔اس حوالے سے خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی فاروق ستار، انیس قائم خانی اور امین الحق دیکھیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تنظیمی کمیٹی کی ذمے داریاں انیس قائم خانی،امین الحق اور رضوان بابر کے پاس ہوں گی جبکہ مصطفیٰ کمال، فیصل سبزواری اور رضوان بابر لیبر ڈویژن کی نگرانی کریں گے۔شعبہ خواتین کی ذمے داریاں نسرین جلیل، انیس قائم خانی اور کیف الوریٰ کے پاس ہوں گی جبکہ یوتھ فورم کی ذمے داری فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور فیصل سبزواری کے پاس ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی کے سوشل میڈیا...
    اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ فارم 47 کا جھوٹا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 8 فروری کو جب نتائج آنا شروع ہوئے تو جھوٹا بیانیہ بنانا شروع کیا گیا۔ طلال چودھری کا کہنا ہے کہ جواسمبلی کو جعلی کہتے تھے وہ اسی اسمبلی میں مذاکرات کے لیے گئے، یہ عدالتوں میں گئے لیکن ایک سال میں کسی حلقے میں دھاندلی ثابت نہ کر سکے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے کارکردگی پر عوام کے دل جیتے، ایک سال پہلے حالات دیکھ لیں آج مہنگائی کم اور اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ سے اوپر...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) محکمہ بلدیات کے 6 ریٹائرڈ ملازمین نے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ ریٹائرڈ ملازمین کی جانب سے اپنے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست میں سندھ حکومت، کے ایم سی، ٹی ایم سی گلشن اور جناح ٹاون کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزاروں کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار گریڈ 11 سے گریڈ 16 کے ملازم تھے، درخواست گزار 2023 میں ریٹائر ہوئے لیکن پنشن، گریجیوٹی، پرووڈنٹ فنڈ سمیت دیگر واجبات ادا نہیں کئے جارہے۔
    یوم جواں میں حجت الاسلام و المسلمین علامہ غضنفر علی حیدری، حجت الاسلام و المسلمین علامہ قاضی نادر حسین علوی، حجت الاسلام و المسلمین علامہ وسیم عباس معصومی اور سید فضل عباس نقوی سمیت دیگر نے جوانوں سے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ فانڈیشن پاکستان کی جانب سے امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہاراں والا ملتان میں ولادت با سعادت حضرت علی اکبر علیہ السلام کی مناسبت سے یوم جواں کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں ملتان کے مختلف دینی اداروں سے طلبا و حفاظ کرام نے شرکت کی۔ یوم جواں میں حجت الاسلام و المسلمین علامہ غضنفر علی حیدری، حجت الاسلام و المسلمین علامہ قاضی نادر حسین علوی، حجت الاسلام و المسلمین علامہ وسیم عباس معصومی، سید فضل عباس...
    دبئی : شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ڈیزرٹ وائپرز نے شارجہ واریئرز کو کوالیفائر 2 میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی ڈیزرٹ وائپرز نے 163 رنز کا ہدف 20 گیندیں باقی رہتے ہوئے حاصل کیا میکس ہولڈن (48) اور ایلکس ہیلز (47) نے 15 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔ ڈیزرٹ وائپرز اب ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے ٹائٹل کے لئے فائنل میں دبئی کیپیٹلز سے مقابلہ کرے گی۔   افتتاحی سیزن میں رنر اپ کے طور پر اختتام کرنے والی ڈیزرٹ وائپرز اس مرتبہ ٹائٹل جیتنے کے لئے پرامید ہے۔ شارجہ واریئرز کی ٹیم نے شاندار آغاز کرتے ہوئے رحمان اللہ گرباز کو فورا ہی آوٹ کردیا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو نشانے پر لے لیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ان کی حکومت ہے اور وہیں دھاندلی کا رونا بھی رو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے جلسے کے لئے عوام کا پیسہ اور حکومتی وسائل استعمال کئے جارہے ہیں، جلسہ گاہ بھرنے کے لئے سرکاری ملازمین استعمال ہوسکتے ہیں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ احتجاجی جلسہ کرنا ہے تو آ ئیں پنجاب، سندھ یا بلوچستان میں کریں جہاں آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ کے ساتھ زیادتی ہوئی، ان صوبوں میں تو آپ کی لیڈر...