لاہور کے علاقے مناواں میں ایک باوردی پولیس اہلکار بھکاری خاتون سے جنسی زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ اہلکار نے پکڑے جانے پر شہری پر فائرنگ کر دی، جس سے نوجوان زخمی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق، مقامی افراد نے ملزم اہلکار کو قابو کر کے مناواں پولیس کے حوالے کر دیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان ساجد کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کی موبائل ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں پولیس اہلکار کو خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات اور فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کے مطابق، ملزم اہلکار کی شناخت امجد کے نام سے ہوئی ہے، جو شفیق آباد تھانے میں تعینات ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

لاہور؛ پولیس اہلکار کی خاتون سے دست درازی کی کوشش، ملزم گرفتار

لاہور:

تھانہ مناواں میں پولیس اہلکار نے خاتون سے دست درازی کی کوشش کی جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیا جس پر واقعے میں ملوث اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس اہلکار نے بھاگنے کی کوشش میں شہری ساجد پر فائرنگ بھی کر دی، زخمی ساجد کو طبی امداد کے لیے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔

متاثرہ شہری ساجد کی مدعیت میں نامزد ملزم امجد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث گرفتار اہلکار امجد تھانہ شفیق آباد میں تعینات ہے، پولیس اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے، اہلکار کے خلاف سخت سے سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک اہلکار کی قانون کی خلاف ورزی پوری فورس کی بدنامی کا باعث بنتی ہے، محکمے میں موجود کالی بھیڑوں سے پولیس فورس کا کوئی تعلق نہیں، کڑی ڈیوٹی کرنے والی فورس کی بدنامی کا باعث بننے والوں کی جگہ جیل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملتان: شادی کا جھانسا دیکر شہری کو لوٹ لیا گیا
  • پولیس اہلکار بھکاری خاتون سے زیادتی کرتے پکڑا گیا، شہری پر فائرنگ
  • لاہور: گداگر خاتون سے پولیس اہلکار کی مبینہ زیادتی
  • لاہور؛ پولیس اہلکار کی خاتون سے دست درازی کی کوشش، ملزم گرفتار
  • لاہور: گداگر خاتون سے پولیس اہلکار کی زیادتی
  • کراچی کے نوجوان تاجر کی دوران حراست ہلاکت، ایس ایچ او سمیت 9 اہلکار معطل
  • کراچی: ڈیفنس میں چھاپے کے دوران پولیس پر ملزمان کی فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار زخمی
  • وزیرِ داخلہ سندھ کا زیرِ حراست نوجوان کی موت کی تحقیقات کا حکم
  • خیبر پختونخوا، پولیو ڈیوٹی دینے والے ایک اور پولیس اہلکار پر فائرنگ