تصویر سوشل میڈیا۔

جمہوریہ روانڈا کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف اسٹاف روانڈا ایئرفورس نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔  

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے لیفٹیننٹ جنرل جین جیکس کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ 

اس موقع پر ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے آپریشنل امور اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر روشنی ڈالی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق روانڈا کے ایئر چیف نے روانڈا فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پی اے ایف کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ 

روانڈا کے وفد نے نیشنل آئی ایس آر، انٹیگریٹڈ ایئر آپریشنز سینٹر اور پی اے ایف سائبر کمانڈ کا بھی دورہ کیا۔ وفد کو پی اے ایف کی آپریشنل صلاحیتوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پاک فضائیہ کے روانڈا کے آئی ایس

پڑھیں:

کانگو: مسلح باغیوں کی حمایت پر روانڈاکے سفارت خانے کے باہر احتجاج

کانگو کے شہری روانڈا کے سفارت خانے کے باہر احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ کررہے ہیں

کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک جمہوریہ کانگو کے شہریوں نے روانڈا کے سامنے پرتشدد احتجاج کیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق چند ماہ سے مسلح باغی کانگو میں کارروائیاں کررہے ہیں،جب کہ انہیں روانڈا کی حمایت حاصل ہے۔ اس سے قبل مسلح گروہ نے کانگو کے سب سے بڑے شہر گوما میں داخل ہوکر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • روانڈا کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات
  • تاریخ پہ تاریخ؛ بھارتی ایئرچیف ملکی طیارہ ساز ادارے پر برس پڑے
  • مجھے بھروسہ نہیں ، بھارتی ایئرچیف سرکاری طیارہ ساز ادارے پر پھٹ پڑے
  • وزیراعظم سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ کی ملاقات
  • وزیراعظم سے سربراہ آئی ایم ایف کی ملاقات, طویل مدتی معاشی استحکام کے لیے موثر گورننس پر زور
  • سربراہ آئی ایم ایف کا وزیر اعظم سے ملاقات میں معاشی استحکام کے لیے موثر گورننس پر زور 
  • سربراہ آئی ایم ایف کا وزیر اعظم سے ملاقات میں معاشی استحکام کے لیے موثر گورننس پر زور
  • کانگو: مسلح باغیوں کی حمایت پر روانڈاکے سفارت خانے کے باہر احتجاج
  • صدر زرداری کی ترک صدر اردوان سے استنبول ایئر پورٹ پر ملاقات