دونوں بحری افواج کے جہازوں نے مشترکہ مشقیں کیں، جن میں اینٹی سرفیس وارفیئر، اینٹی سب میرین وارفیئر اور مربوط میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین دو طرفہ میری ٹائم مشق نسیم البحر کے سلسلے کی 15ویں مشق شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کے مظاہرے کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بھی مہمان خصوصی کے ساتھ میزائل فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کے بحری جہازوں پی این ایس ذوالفقار اور پی این ایس یرموک کے ہمراہ رائل سعودی نیول فورسز کے جہازوں جزان اور حائل نے زمین سے سطح زمین اور فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل فائر کیے اور اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بناتے ہوئے آپریشنل تیاری اور حربی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔

یہ مشق جدید بحری آپریشنز پر مشتمل تھی، جس میں شریک دونوں بحری افواج کے جہازوں نے مشترکہ مشقیں کیں، جن میں اینٹی سرفیس وارفیئر، اینٹی سب میرین وارفیئر اور مربوط میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز شامل تھے، مشق کے باہمی ہم آہنگی، دو طرفہ تعاون میں اضافہ اور میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے مشترکہ طور پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میری ٹائم

پڑھیں:

اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس ،لاہور ہائیکورٹ کا اٹارنی جنرل پاکستان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس  میں لاہور ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم  دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،آئی جی پنجاب، ڈائریکٹر ایف آئی اے، قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت پیش ہوئے،قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ کیسز التوا کے معاملے کی انکوائری کی گئی ہے،ہم نے وفاقی حکومت کو خط لکھا ہے،عدالت نے کہا یہ تو آپ نے عدالت اور قوم کو لال بتی کے پیچھے لگا دیا،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہاکہ ہم ایک میکانزم اور طریقہ کار وضع کرنا چاہتے ہیں،عدالت نے کہاکہ یہ مسئلہ پوری قوم کا ہے صرف ایک شخص کا نہیں،اٹارنی جنرل آج کیوں پیش نہیں  ہوئے؟ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ اٹارنی جنرل اسلام آباد میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکے،عدالت نے کہا کہ یہ انتہائی اہم معاملہ ہے، اٹارنی جنرل کو آنا چاہئے تھا۔

شیر افضل یا سلمان اکرم، کس کو عمران خان کا اعتماد حاصل؟ شوکت یوسفزئی نے بتادیا

عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ 2021میں قانون بنا لیکن اس میں ابھی بہت خامیاں ہیں،آئی جی پنجاب نے کہاکہ 5ہزار اغوا، 7 ہزار عزت کے نام پر قتل ودیگر کیسز بھی ہیں،ہمارا تفتیشی موقع پر جا کر رپورٹ مرتب کرتا ہے،قانون پر عملدرآمد کیلئے اہلکاروں اور افسران کی ٹریننگ کرا رہے ہیں،کچھ چیزوں کی کابینہ نے منظوری دینی ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ  متاثرہ خاتون کا تحفظ سب سے اہم معاملہ ہے،عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں موسم سرد
  • پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی مشترکہ مشق “افعی الساحل” کراچی میں اختتام پذیر
  • ایم ڈی اے کے دفتر پر چھاپہ، عملے سے پوچھ گچھ، ریکارڈ اورکمپیوٹرضبط
  • رمضان المبارک کی آمد آمد، سعودی عرب میں تراویح اور تہجد کیلئے نئے علماء کرام کے ناموں کی منظوری دیدی
  • پرویز الہٰی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کا کیس، سماعت بغیر کارروائی ملتوی
  • روزہ انسان کو انسانیت کی معراج تک پہنچاتا، راشد نسیم
  • چینی بحریہ کے جہازوں کی پاکستان میں مشترکہ بحری مشقیں مکمل
  • اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس ،لاہور ہائیکورٹ کا اٹارنی جنرل پاکستان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم 
  • نسیم البحرپاکستان، سعودی عرب کی بحری افواج کے درمیان گہرے تعلقات کا عکاس ہیں، نواف بن سعید
  • بحیرہ مردار کے ماحولیاتی نظام کی تباہی، حل پر متفق کوئی نہیں