ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار پہلے یہ بتائیں کہ اقتدار میں ہوتے ہوئے کراچی کے لیے سوائے تباہی اور لسانی سیاست کے کیا کام کیا؟ ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس سے واضح ہوگیا کہ ایم کیو ایم کراچی میں امن نہیں چاہتی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی آج کی کانفرنس زہریلی سوچ کا مربہ ہے، یہ لوگ کراچی میں امن نہیں چاہتے، کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی نفرت او تقسیم کی سیاست کو رد کرچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے ایک بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم کی تعصب، نفرت اور بدبودار سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے، عوام ایم کیو ایم کے ڈراموں کو مسترد کرچکے ہیں، اب یہ چیخ و پکار بھی انہیں دوبارہ زندہ نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ عوام کے حقوق کے نام پر کراچی کو یرغمال بناتے رہے، وہ لوگ دوبارہ کراچی کا امن تباہ کرنے پر تلے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیئے۔

سعدیہ جاوید نے سوال کیا کہ ڈاکٹر فاروق ستار پہلے یہ بتائیں کہ اقتدار میں ہوتے ہوئے کراچی کے لیے سوائے تباہی اور لسانی سیاست کے کیا کام کیا؟ ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس سے واضح ہوگیا کہ ایم کیو ایم کراچی میں امن نہیں چاہتی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو تقسیم کرنے کی سازشیں ناکام ہوچکی ہیں، عوام نے ایم کیو ایم کو مسترد کردیا ہے، پیپلز پارٹی کی سیاست عوام کی خدمت پر مبنی ہے، ایم کیو ایم کی سیاست لاشوں، خوف اور دھمکیوں پر کھڑی ہے، کراچی کے عوام نے بوری بند لاشوں، بھتہ خوری اور نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیا۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے ہیں، شہر کراچی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کی جانب رواں دواں ہے۔ سعدیہ جاوید نے کہا کہ ڈمپر کی ٹکر سے لوگوں کی اموات محض حادثات ہیں، ایم کیو ایم کے لوگ تو لوگوں کو ٹارگٹ کرکے قتل کرتے رہے ہیں، کراچی کے لوگوں کو بوری بند لاشوں کا تحفہ دینے والے کس منہ سے فسادت کی بات کر رہے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم مردہ سیاست کو زندہ کرنے کے لیے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتی ہے، ایم کیو ایم رہنما آپسی اختلافات کا غصہ کسی اور پر نکال رہے ہیں، لیکن ہم واضح کر دیں کہ کسی کو کراچی کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس سعدیہ جاوید نے کہ ایم کیو ایم فاروق ستار کی سندھ حکومت کراچی میں نے کہا کہ کراچی کے کی سیاست کے لیے

پڑھیں:

سیاست، جمہوریت سے ناواقف گروہ کو اب لانگ مارچوں، دھرنوں کی اجازت نہیں دینگے: نوازشریف

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان کے عوام اب کسی کو تعمیر وترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سیاست اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں اور قدروں سے ناواقف گروہ کو اب لانگ مارچوں، دھرنوں اور پرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ 2013ء میں تعمیر وترقی اور عوامی خوش حالی کا سفر اسی رفتار سے جاری رہتا تو آج ہمیں  آئی ایم ایف کی ضرورت ہوتی نہ کسی اور کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی۔ ان خیالات کا اظہار  مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے رائیونڈ میں اپنی اقامت گاہ پر سینٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی لیڈر اور امور خارجہ قائمہ کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران کیا۔ مسلم لیگی قائد نے کہا کہ عوام اور بالخصوص ہماری نوجوان نسل کو پرامن اور ترقی کرتے ہوئے پاکستان کی ضرورت ہے جہاں انہیں اپنی صلاحیتوں کے مطابق کردار ادا کرنے کے مواقع حاصل ہوں۔ اب ملک اللہ کے فضل وکرم سے ایک بار پھر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو رہا ہے۔ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ان عناصر کے عزائم کو بے نقاب کرنا چاہیے جو انتشار پھیلانے اور عدمِ استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہ لوگ سنجیدہ مذاکرات کرنے اور سیاسی افہام وتفہیم کے ساتھ معاملات حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کو موثر طریقے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور عوام سے مضبوط رابطے رکھنے چاہئیں۔  عرفان صدیقی نے صدر مسلم لیگ (ن) کو سینٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ 

متعلقہ مضامین