کاشتکار تنظیموں کے نمائندہ جرگہ کی گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ، زرعی ٹیکس کا نفاذمستر د کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
کاشتکار تنظیموں کے نمائندہ جرگہ کی گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ، زرعی ٹیکس کا نفاذمستر د کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان) کاشتکار تنظیموں کے نمائندہ جرگہ نے گورنر ہائوس پشاور میں زرعی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ۔
وفد میں اتحاد کاشتکاران پختونخوا کے سینئر وائس چیئرمین دائود جان خان ، لیاقت یوسفزئی ، احمد جان کاکا ، جنرل سیکرٹری اسفندیار خان، شہاب خان، ٹوبیکو گرورز ایسوسی ایشن کے آذاد خان، نور محمد ، انور خان، بونیر سے ظاہر شاہ خان،بلاد اللہ خان ،کاشتکار کوارڈینیشن کونسل کے فریدواللہ کاکا ، ناصر خان ، محمد علی ڈاگیوال ،انجمن کاشتکاران کے اجمل شاہ روغانی، کسان بورڈ کے عبدالاکبر خان،جاوید خان ، فرہاد خان شیرگڑہ،ابرار اللہ محنت کش لیبر یونین اور صوبہ بھر سے دوسرے نمائند گان نے شرکت کی
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ،پی پی پی صوابی صدر علی خان، بلند اقبال ترکی بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا گذشتہ 20 سالوں سے حالت جنگ میں ہے ،زراعت نقصان میں جا رہی ہے ۔ صوبے میں جنگ کی وجہ سے کیمیائی کھادوں پر دہشتگردی کی وجہ سے پابندی ہے ، گورنر سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس بل پر دستخط سے انکار کریں ، گورنر فیصل کریم کنڈی نے وفد کو اپنے خطاب میں یقین دلایا کہ وہ صوبے کی کاشتکاروں کے مفادات کا دفاع کریں گے اور بہت جلد پختونخوا کاشتکاروں کا بڑا کنونشن پشاور گورنر ہائوس میں منعقد کرئیگی ۔ جس میں کاشتکاروں کے مسائل اور اس کے حل کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے ۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی
پڑھیں:
پرنس کریم آغا خان کی مصر کے شہر اسوان میں تدفین کر دی گئی
اسوان کے گورنر کا کہنا تھا کہ پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں لکھا تھا کہ انکی تدفین اسوان میں انکے دادا سلطان محمد شاہ اور دادی ام حبیبہ کے قریب کی جائے۔ گذشتہ روز پرتگال کے شہر لزبن میں پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات ادا کی گئیں تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی مصر کے شہر اسوان میں تدفین کر دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسوان پہنچنے پر پرنس کریم آغا خان کے خاندان کا استقبال اسوان کے گورنر میجر جنرل اسماعیل کمال نے کیا۔ اسوان کے گورنر کا کہنا تھا کہ پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں لکھا تھا کہ ان کی تدفین اسوان میں ان کے دادا سلطان محمد شاہ اور دادی ام حبیبہ کے قریب کی جائے۔ گذشتہ روز پرتگال کے شہر لزبن میں پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات ادا کی گئیں تھیں۔ پاکستانی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے پرنس کریم آغا خان کی نماز جنازہ میں خصوصی شرکت کی تھی، وزیر خزانہ نے اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں امام پرنس رحیم آغا خان سے بھی ملاقات کی تھی اور صدر، وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے اظہار تعزیت کیا تھا۔
خیال رہے کہ پرنس کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں 4 فروری کو انتقال کرگئے تھے، پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہوا۔ پرنس کریم آغا خان 1936ء میں پیدا ہوئے، پرنس کریم آغا خان کے 3 بیٹے رحیم آغا خان، علی محمد آغا خان اور حسین آغا خان اور ایک بیٹی زہراء آغا خان ہیں۔ پرنس کریم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں امام تھے، پرنس کریم آغا خان نے 20 سال کی عمر میں 1957ء میں امامت سنبھالی تھی۔ پرنس کریم آغا خان نے آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے ذریعے دنیا کے مختلف خطوں میں فلاحی اقدامات کیے، انہیں مختلف ممالک اور یونیورسٹیوں کی جانب سے اعلیٰ ترین اعزازات اور اعزازی ڈگریوں سے نوازا گیا۔ پرنس کریم نے پاکستان کی ترقی کے لیے بھی مثالی خدمات انجام دیں، مثالی خدمات پر انہیں نشان پاکستان اور نشان امتیاز سے نوازا گیا۔