کراچی:

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جس میں 2 شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔

 تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ اتوار بازار کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر 17 سالہ عبدل اریب زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا ، لانڈھی بابر مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر 30 سالہ عبداللہ کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لے جایا گیا۔

گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے نجی ہاؤسنگ اسکیم میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے  جناح اسپتال لے جایا گیا ، چھیپا حکام کے مطابق مضروب کی شناخت 30 سالہ غلام جان کے نام سے کی گئی جو کہ سیکیورٹی گارڈ ہے جبکہ واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

اسی طرح  لیاری کے علاقے کلاکوٹ چیل چوک جدگال آرکیڈ  کے فائرنگ کے پراسرار واقعے میں 32 سالہ خالد نامی شخص زخمی ہوگیا ، ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

چاقو حملے کے بعد بھی سیف علی خان نے باڈی گارڈ رکھنے سے انکار کر دیا، وجہ کیا ہے؟

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان گزشتہ ماہ ممبئی کے باندرہ علاقے میں اپنے گھر پر ایک حملے کا شکار ہوئے تھے، جس میں انہیں چاقو مار کر لوٹنے کی کوشش کی گئی۔ 

اس واقعے کے بعد ان کے گھر کے باہر CCTV کیمرے نصب کیے گئے اور مشہور اداکار رونت رائے کی سیکیورٹی ایجنسی کو ان کی حفاظت کے لیے مقرر کیا گیا۔

لیکن حیران کن طور پر سیف علی خان نے حالیہ انٹرویو میں واضح کیا کہ وہ سیکیورٹی لینے کے حق میں نہیں ہیں اور وہ اپنی زندگی میں کسی بھی قسم کے باڈی گارڈز کے ساتھ چلنا پسند نہیں کرتے۔ 

انہوں نے کہا، "میں نے کبھی سیکیورٹی پر یقین نہیں رکھا۔ لوگ کہہ رہے تھے کہ میرے پاس زیادہ سیکیورٹی کیوں نہیں ہے؟ لیکن میں یہ سب نہیں چاہتا۔ میں کبھی بھی تین چار باڈی گارڈز کے ساتھ چلنا نہیں چاہتا تھا۔ میرے لیے یہ ایک ڈراؤنا خواب ہوگا۔"

سیف نے مزید وضاحت کی کہ یہ حملہ ان پر کسی ذاتی دشمنی کی وجہ سے نہیں ہوا بلکہ حملہ آور صرف چوری کی نیت سے آیا تھا، اس لیے وہ اسے زندگی بھر کے لیے خطرہ نہیں سمجھتے۔

رپورٹس کے مطابق، رونت رائے کی سیکیورٹی ایجنسی AceSqad Security LLP نے سیف علی خان کی حفاظت کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ یہ ایجنسی پہلے بھی امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان جیسے بڑے اسٹارز کو سیکیورٹی فراہم کر چکی ہے۔ 

حملے کے بعد رونت رائے سیف کے گھر کے باہر پولیس اہلکاروں سے ملاقات کرتے بھی دیکھے گئے تھے، اور جب سیف اسپتال میں زیر علاج تھے تو وہ لیلوتی اسپتال میں بھی موجود تھے۔

حالانکہ ان کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے، لیکن سیف علی خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں لائیں گے۔ 

انہوں نے کہا، "یہ میری زندگی کو نہیں بدلے گا، اور بدلا بھی نہیں جانا چاہیے، کیونکہ یہ ان میں سے کوئی خطرناک صورتحال نہیں ہے۔ یہ محض چوری کی ایک کوشش تھی جو غلط طریقے سے انجام دی گئی۔"

سیف علی خان اب تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور اپنی نئی فلم "The Jewel Thief: The Heist Begins" کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • حادثات و پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت 6افراد جاں بحق‘5 زخمی
  • کراچی میں ڈمپر و ٹینکرز جلائے جانے کے واقعات، وزیر داخلہ سندھ کا سخت نوٹس
  • خواتین کے پارک میں کھیلنے سے روکنے پر 4افراد کا معمر سیکیورٹی گارڈ پر تشدد، ویڈیو وائرل
  • کراچی: محمود آباد میں سلنڈر دھماکے سے بچی جاں بحق، تین افراد زخمی
  • کراچی، محمود آباد میں گھرمیں سلنڈر دھماکہ، 4 ماہ کی بچی جاں بحق، 3 افراد زخمی
  • تربت میں فائرنگ سے 2 افراد قتل، ایک زخمی
  • چاقو حملے کے بعد بھی سیف علی خان نے باڈی گارڈ رکھنے سے انکار کر دیا، وجہ کیا ہے؟
  • تربت، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 مزدور جاں بحق ایک زخمی
  • پولیس اہلکار بھکاری خاتون سے زیادتی کرتے پکڑا گیا، شہری پر فائرنگ