دبئی (سپورٹس ڈیسک) آئی ایل ٹی 20 فائنل سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دبئی کیپیٹلز کے اسٹار اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد اپنی ٹیم کے لئے ٹرافی حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔
بھی شامل ہیں۔
ڈیوڈ وارنر نے کیپیٹلز کے فائنل تک کے سفر میں اہم کردار ادا کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ پس پردہ عملے سے لیکر جی ایم آر مالکان اور میدان میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں تک ہر کوئی پرجوش ہے۔ ہم گزشتہ برس بہت قریب پہنچ چکے تھے اور امید ہے کہ رواں سال کی ٹرافی ہم لیکر جائیں گے۔
ڈیزرٹ وائپرز کے خلاف ٹیم کی گزشتہ فتوحات پر بات کرتے ہوئے وارنر محتاط رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب آپ نے انہیں ایک دو بار ہرایا ہے کہ یہ بہت خوفناک بات ہوجاتی ہے اور بعض اوقات یہ رفتار ٹوٹ سکتی ہے لیکن امید ہے کہ ایسا نہیں ہوگا اور ہم اپنی فارم جاری رکھ سکتے ہیں۔
آسٹریلوی کھلاڑی نے ٹیم کی کامیابی میں افغان آل راؤنڈر گلبدین نائب کے کردار کو بھی سراہا ۔ ان کی رائے تھی کہ گلبدین مضبوط سے مضبوط تر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ان وکٹوں پر خود اچھی طرح ڈھال لیا ہے وہ ہمارے لئے ایک بڑے کھلاڑی ہےاور امید ہے اور وہ فائنل میں ہمیں ٹرافی دلاسکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سید طا رق علی جاموٹ خدمت پریقین رکھتے ہیں،عبدالمنان صدیقی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی حیدرآباد کے سینئررہنما عبدالمنان صدیقی اور پیپلزپارٹی وارڈ 5 کنٹومنٹ بورڈ حیدرآباد کے سابق ٹکٹ ہولڈرارتضی شیخ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے صدرسید طارق علی جاموٹ بھی اپنے والد سید امیرعلی شاہ جاموٹ کی طرح عوام کی خدمت پریقین رکھتے ہیں، وہ صبح سے لیکردوپہر کی نمازکے وقفہ تک نمازکے بعد شام دیرتک اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں اورضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ورکرز سے مل رہے ہیں اور ان کے مسائل سن رہے ہیں اوراسی ٹائم اداروں کے متعلقہ افسران سے فون پررابطہ کرکے ان کے مسائل حل کررہے ہیں جس سے انہوں نے عوام کے دل جیت لیے ہیں نہ صرف صدر، پاکستان پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری وسیم راجپوت بھی اسی جذبہ سے عوام کی خدمت کرکے خود کو شہید ذوالفقارعلی بھٹو اورشہید رانی بینظیربھٹو کے سچے پیروکاراور صدرمملکت آصف زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول زرداری اورادی فریال تالپورکے وفادار سپاہی ثابت کررہے ہیں ہم اپنے دونوں رہنمائوں کے اس جذبہ خدمت کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورانہیں یقین دلاتے ہیں پارٹی کی خدمت میں ہم آپ کے شانہ بشانہ چلیں گے اورآپ کی قیادت میں شہیدوں کے چھوڑے ہوئے مشن کو آگے بڑھانے میں ہراول دستہ کا کردارادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • دبئی کیپیٹلز نے پہلی مرتبہ آئی ایل ٹی 20 ٹائٹل جیت لیا
  • سید طا رق علی جاموٹ خدمت پریقین رکھتے ہیں،عبدالمنان صدیقی
  • دبئی کیپیٹلزاور ڈیزرٹ وائپر آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے فائنل میں پنجہ آزمائی کے لئے تیار
  • دبئی کے حکمران نے 3 بہترین اور بد ترین سرکاری اداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا
  • ’امید ہے کہ خاتون اگلے انتخابات سے پہلے مر جائیں گی‘ برطانوی وزیر صحت نامناسب تبصرے پر معطل
  • شاہین نے پہلے اوور میں وکٹ لیکر عمر گل کا ریکارڈ برابر کردیا
  • بجلی کی طلب و رسد میں بڑا فرق اخراجات میں اضافے کا سبب ہے . ویلتھ پاک
  • آئی ایل ٹی 20 کا فائنل ڈیزرٹ وائپرز اور دبئی کیپیٹلز کے درمیان کھیلا جائے گا
  • پاک فوج کے میجر وقاص نے لاوارث بچی کو گود لیکر مثال قائم کردی