پیمرا کا دفاعی تجزیہ کاروں کیلئے آئی ایس پی آر کی اجازت کا نوٹیفکیشن واپس
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ نے دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت آئی ایس پی آر کی اجازت سے مشروط کرنے کے پیمرا کے نوٹس کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی۔
پیمرا نے اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لیا اور اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھی اس حوالے سے آگاہ کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا
جس پر عدالت نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا کے نوٹیفکیشن واپس لینے پر پٹیشنر مطمئن ہیں اس لیے درخواست نمٹا دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے پیمرا کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔
جسٹس بابر ستار نے دفاعی تجزیہ کاروں کی شرکت سے متعلق پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دفاعی تجزیہ کاروں کی
پڑھیں:
ہزاروں لوگوں کی اسرائیل مخالف مارچ میں شرکت ٹرمپ کیلئے بھی پیغام ہے، مولانا راشد محمود
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما راشد محمود سومرو کا کہنا ہے کہ ہزاروں لوگوں کی اسرائیل مخالف مارچ میں شرکت ڈونلڈ ٹرمپ کےلیے بھی پیغام ہے۔
کراچی میں شارع قائدین پر اسرائیل مخالف مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ ہزاروں لوگ اسرائیل مخالف مارچ میں شریک ہیں۔
راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ کے کسانوں کی جنگ لڑیں گے، کراچی میں ٹینکر مافیا کےخلاف بھی لڑیں گے، سندھ میں جاگیرداروں کا راج نہیں چلے گا۔