تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کی جانب سے تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا آغاز کردیا گیا۔ پہلی ٹرین کینٹ سٹیشن کراچی سے تھرپارکر کے لیے روانہ ہوئی۔ صوبائی وزیرثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے تھرڈیزرٹ سفاری ٹرین کا افتتاح کیا اور ٹرین میں سوار ہو کر روانہ ہوئے۔ مسافر مختلف سٹیشنز پر سیاحتی و ثقافتی ورثوں سے لطف انداز ہوں گے۔ مسافر تھرپارکرکے خوبصورت صحرااورسرحد کے نزدیک بھی سیر کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کا دو روزہ دورہ مکمل، نواز شریف کے ہمراہ لندن روانہ
MINSK:وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمرہ لندن روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد روانہ ہوگئے۔
بیلاروس کے شہر منسک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن، وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف اور بیلاروس میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں دو ہفتے سے زیادہ قیام کریں گے۔