پی ٹی آئی اسمبلی میں عوامی مفاد کے بجائے اپنی بات کرتی ہے، بلال اظہر کیانی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کنویئر پارلیمانی ٹاسک فورس برائے ایس ڈی جیز بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت اسمبلی میں ہمیشہ اپنی سیاست کی بات کرتی ہے، انہیں عوامی دلچسپی کے امور سے کوئی سروکار نہیں۔
بلال اظہر کیانی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے جھوٹ پر مبنی پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں قومی اسمبلی اجلاس میں بولنے نہیں دیا گیا، پی ٹی آئی والے صرف اپنی سیاست کی بات کرتے ہیں اور پارلیمنٹ میں شورشرابہ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے چند لابیز کو خوش کرنے کے لیے سستی گیس نہ خریدی، بلال اظہر کیانی
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو اسمبلی میں بات کرنے کا بھرپور موقع دیا جاتا ہے، پارلیمنٹ میں صرف عوام ایشوز پر بات ہونی چاہیے، پی ٹی آئی رہنما اکثر اپنی سیاست کے لیے اسمبلی کارروائی کو ڈسٹرب کرتے ہیں۔
بلال اظہر کیانی نے کہا کہ آج پی ٹی آئی رہنماؤں اور اسپیکر قومی اسمبلی کے درمیان یہ طے ہوا تھا کہ وقفہ سوالات کے بعد پوائنٹ آف آرڈر پر اسد قیصر بات کریں گے، اسد قیصر کہیں چلے گئے تھے جنہوں نے بعد میں اسپیکر قومی اسمبلی کو بتایا کہ انہیں عدالت جانا پڑگیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر اور دوسرے پی ٹی آئی رہنما وقفہ سوالات کے دوران اسمبلی اجلاس سے باہر چلے گئے تھے، جب وقفہ سوالات مکمل ہوا تو اپنی سیاست پر بات کرنے کے لیے اجلاس میں آگئے، انہیں میں نے کہا کہ آپ کو تقریر کرنے کا موقع ملے گا مگر ایجنڈا ختم ہونے کے بعد، جس پر وہ ناراض ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: وی ایکسکلوسیو: عمران خان نے جان بوجھ کر آئی ایم ایف کا پروگرام خراب کیا: بلال اظہر کیانی
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما عوامی ایشوز پر بات نہیں کرتے ہیں، آج بھی انہوں نے کوئی بات نہیں کی ہاں ان کا ایک ممبر ضرور کھڑا ہوا تھا، آئی ٹی کا سوال تھا مگر شیر افضل مروت نے کہا کہ انہیں سپلیمینٹری سوال پوچھنا ہے۔
’جب مائیک آن ہوا تو انہوں نے اپنے تیروں کی برسات اپنی جماعت کی طرف کی اور کہا کہ میں اپنے ساتھیوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ مجھے کیوں نکالا۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلال اظہر کیانی پارلیمانی ٹاسک فورس پی ٹی آئی شیرافضل مروت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلال اظہر کیانی پی ٹی ا ئی شیرافضل مروت بلال اظہر کیانی کہ پی ٹی ا ئی نے کہا کہ ا اپنی سیاست انہوں نے کرتے ہیں کے لیے
پڑھیں:
ویلو ساؤنڈ اسٹیشن سیزن تھری کا آغاز، تقریب میں نامور ستاروں کی شرکت
میوزک کے مداحوں کےلیے ویلو ساؤنڈ اسٹیشن سیزن تھری کا آغاز ہوگیا ہے۔
سینما انڈسٹری میں نئی تاریخ رقم کرنے والے نامور ہدایتکار بلال لاشاری اور پروڈیوسر عمارہ حکمت میوزک کے چاہنے والوں کےلیے شاندار میوزک ویڈیوز کی تخلیق کرنے میدان میں آگئے ہیں۔
ویلو ساؤنڈ اسٹیشن سیزن تھری کی شاندار تقریب کا انعقاد لاہور فورٹ میں کیا گیا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور اداکار فواد خان نے شرکت کی۔
تقریب کے شرکا میں نامور ستارے شے گل، انورل خالد، فارس شفیع، زین زوہیب، میشا شفیع، ینگ اسٹنر، اداکارہ عفت عمر، فیشن ڈیزائنرمحسن رانجھا، اور کامران لاشاری سمیت دیگر نے شرکت کی، جبکہ اس موقع پر ایچ ایس وائے نے تقریب کی میزبانی کی۔
سیزن تھری کا آغاز گلوکار فارس شفیع اور زین زوہیب کے شاندار گانے سے ہوا جس کو حاضرین کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی جبکہ ان کی لائیو پرفامنس نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
اس موقع پر شرکاء نے ہدایت کار بلال لاشاری کی ڈائریکشن کو خوب سراہا۔ سیزن تھری میں ہفتہ وار ویڈیوز کو ریلیز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ویلو ساؤنڈ اسٹیشن پاکستانی موسیقی کا معروف پلیٹ فارم ہے، جس کے گزشتہ سیزنز میں متعدد نئے فنکاروں اور تخلیقی موسیقی کو متعارف کرانے کا سہرا ہے۔ پاکستان کے موسیقی کے منظرنامے میں اسے ایک اہم مقام حاصل ہے۔
اس سیزن میں ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ اور ’’وار‘‘ جیسی کامیاب فلموں کی ڈائریکشن دینے والے بلال لاشاری نے میوزک کی دنیا میں بھی اپنے منفرد انداز کی دھاک بٹھادی ہے۔