خواجہ سعد رفیق کی حکومت پر کڑی تنقید کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے حکومتی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔ ٹوئیٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزارت ایوی ایشن ختم کرکے اسے وزارت دفاع میں ضم کرانا نامناسب فیصلہ ہے، جس پر افسوس ہوا۔
ایکس پوسٹ پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ایوی ایشن وزارت کے خاتمے کے اقدام سے ایوی ایشن انڈسٹری کو نقصان ہوگا۔ ن لیگ کے انتخابی منشور میں ریلویز اور ایوی ایشن کو ملا کر وزارت ٹرانسپورٹ بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان ریمورٹ کنٹرول جمہوریت سے آگے نہیں بڑھ سکتا، خواجہ سعد رفیق
سعد رفیق نے لکھا کہ اگر رائٹ سائزنگ ہی کرنا تھی تو ریلویز، ایوی ایشن اور پورٹ اینڈ شپنگ کو ملا کر وزارت ٹرانسپورٹ بنائی جا سکتی تھی۔ ان کا مؤقف تھا کہ ایوی ایشن کو وزارت دفاع میں شامل کرنے سے ایوی ایشن انڈسٹری کو نقصان پہنچے گا۔
وزارت ایوی ایشن کو ختم کر کے اسے وزارت دفاع میں ضم کروانا نامناسب فیصلہ ھے،افسوس ھوا !
اس اقدام سے ایوی ایشن انڈسٹری کو نقصان ھو گا-
مسلم لیگ ن کے انتخابی منشور میں ریلویز اور ایوی ایشن کو ملا کر وزارت ٹرانسپورٹ بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا-
رائٹ سائزنگ کرنا تھی تو ریلویز ، ایوی…
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 13, 2025
وزارت ہوابازی بطور الگ وزارت ختم، وزارت دفاع میں ضم کردیا گیایاد رہے کہ وفاقی حکومت نے وزارت ہوا بازی کو بطور الگ وزارت ختم کردیا ہے۔ وزارت ہوابازی کو وزارت دفاع میں ضم کر دیا گیا ہے اور وزارت دفاع نےکابینہ کے فیصلے اور کابینہ ڈویژن کے ایس آر او پ رعملدرآمد مکمل کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں:ن لیگ چھوڑنے سے متعلق خواجہ سعد رفیق کا اہم بیان سامنے آگیا
وزارت دفاع نے وزارت ہوا بازی کو ضم کرنے کا مراسلہ تمام وزارتوں اور ڈویژنزکو بھجوادیا۔ فیصلہ تمام صوبائی چیف سیکرٹریز بشمول آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کوبھی بھجوادیا گیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے14 جنوری2025 کو وزارت ہوابازی کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے4 فروری2025 کو ایس آر او جاری کیا تھا۔ مراسلے کے متن کے مطابق اب ہوابازی سے متعلقہ تمام امور کیلئے وزارت دفاع سے رجوع کیاجائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: وزارت دفاع میں ضم کر خواجہ سعد رفیق ایوی ایشن کو کو وزارت
پڑھیں:
وزارت ہوابازی ختم ؛وزارت دفاع میں ضم
ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے وزارت ہوا بازی کو بطور الگ وزارت ختم کردیا۔
وزارت ہوابازی کووزارت دفاع میں ضم کردیا گیا اور وزارت دفاع نےکابینہ کے فیصلے اور کابینہ ڈویژن کے ایس آر اوپرعملدرآمد مکمل کرلیا۔وزارت دفاع نے وزارت ہوابازی کو ضم کرنے کا مراسلہ تمام وزارتوں اور ڈویژنز کوبھجوادیا۔ فیصلہ تمام صوبائی چیف سیکرٹریز بشمول آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کوبھی بھجوادیا گیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے14 جنوری2025 کو وزارت ہوابازی کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے4 فروری2025 کو ایس آر او جاری کیا تھااب ہوابازی سے متعلقہ تمام امور کیلئے وزارت دفاع سے رجوع کیاجائے۔
محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل