2025-02-13@10:52:58 GMT
تلاش کی گنتی: 14
«ایوی ایشن کو»:
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے حکومتی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔ ٹوئیٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزارت ایوی ایشن ختم کرکے اسے وزارت دفاع میں ضم کرانا نامناسب فیصلہ ہے، جس پر افسوس ہوا۔ ایکس پوسٹ پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ایوی ایشن وزارت کے خاتمے کے اقدام سے ایوی ایشن انڈسٹری کو نقصان ہوگا۔ ن لیگ کے انتخابی منشور میں ریلویز اور ایوی ایشن کو ملا کر وزارت ٹرانسپورٹ بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: پاکستان ریمورٹ کنٹرول جمہوریت سے آگے نہیں بڑھ سکتا، خواجہ سعد رفیق سعد رفیق نے لکھا کہ اگر رائٹ سائزنگ ہی کرنا تھی تو ریلویز، ایوی ایشن اور پورٹ اینڈ شپنگ کو...
خواجہ سعد رفیق نے اپنی ہی حکومت کے فیصلے کے خلاف بیان داغ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف بیان دیا ہے، انھوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وزارت ایوی ایشن ختم کر کے اسے وزارت دفاع میں ضم کرانا نامناسب فیصلہ ہے، جس پر افسوس ہوا۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ایوی ایشن وزارت کے خاتمے کے اقدام سے ایوی ایشن انڈسٹری کو نقصان ہوگا، انھوں نے لکھا کہ ن لیگ کے انتخابی منشور میں ریلویز اور ایوی ایشن کو ملا کر وزارت ٹرانسپورٹ بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ٹوئٹ میں سعد رفیق نے لکھا کہ اگر رائٹ سائزنگ ہی کرنا تھی تو ریلویز، ایوی...
کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے حیدرآباد میں قائم ہوابازی کی تربیت گاہ میں بین الاقوامی معیارکے کورسزکروانے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کےمطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی انتظامیہ نےحیدرآباد میں قائم سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹوٹ(کٹائی)میں عالمی سول ایوی ایشن سےبین الاقوامی معیارکےکورسز کروانے کی منظوری دی ہے، پہلی بارانٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ٹیم کو 4 عالمی سطح کے ایوی ایشن شعبے کے کورس کرانے کے لیےمدعو کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی معیارکےکورسز 17 فروری تا 25 مارچ ہوں گے،ٹریننگ انسٹرکٹر کورسز، ٹریننگ ڈیولپر، ٹریننگ منیجرز کے کورسزکروائے جائیں گے جبکہ پسنجر بورڈنگ برجز کورس کی تربیت بھی دی جائے گی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اورانٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نےکورسزکےمتعلق رجسٹریشن اور شیڈول اپنی ویب سائٹ پر جاری...
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے حیدر آباد میں قائم سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں عالمی سول ایوی ایشن سے بین الاقوامی معیار کے کورسز کرانے کی منظوری دے دی۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پہلی بار انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ٹیم 4 عالمی سطح کے ایوی ایشن شعبے کے کورس کرانے کے لیے مدعو کیا گیا یے، بین الاقوامی معیار کے کورسز 17 فروری تا 25 مارچ کو ہونگے۔ بیان کے مطابق ٹریننگ انسٹرکٹر کورسز، ٹریننگ ڈولپر،ٹریننگ منیجرز کورسز کرائے جائیں گے، پسنجر بورڈنگ برجز کورس بھی عالمی سول ایوی ایشن ٹیم حیدر آباد میں قائم سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں کرانے پہنچے گی۔ اس میں بتایا گیا کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ہوابازی کی وزارت کوختم کردیاگیا،وزارت ہوابازی کو باضابطہ طور پر وزارت دفاع میں ضم کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے پی آئی اے، سول ایوی ایشن، ایئرپورٹ اتھارٹی اور اے ایس ایف کو تحریری ہدایت نامہ جاری کر دیاگیا جس میں پی آئی اے، پی اے اے، اے ایس ایف اور سول ایوی ایشن کو تمام مراسلے اب وزارت دفاع کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزارت دفاع کے سیکشن افسر نے تحریری ہدایت جاری کردی،وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ نے وزارت ہوابازی کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی منظوری دی تھی۔
ریاض : سعودی ایوی ایشن نے گردن توڑ بخارکی ویکسین لگوانے کی شرط ختم کردی ۔ سعودی ایوی ایشن (گاکا) نے عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانےوالے مسافروں کے لیے اہم فیصلہ کرلیا ، جاری اعلامیے کے مطابق سعودی مملکت کے ہوائی اڈوں پر گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانے کی شرط ختم کردی گئی ہے، اس سلسلے میں سعودی سول ایوی ایشن نے پاکستان سمیت تمام ایئرلائنز کوآگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی سول ایوی ایشن نےعمرہ ادائیگی کے لیے آنے والے مسافروں پرگردن توڑ بخارکی ویسکین لازمی قرار دی تھی۔ قبل ازیں وفاقی وزارت صحت نے سعودی عرب کی جانب سے گردن توڑ ویکسین لازمی قرار دیے جانے کے بعد ویکسین درآمد کرلی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہوابازی کی وزارت کوختم کردیاگیا،وزارت ہوابازی کو باضابطہ طور پر وزارت دفاع میں ضم کردیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے پی آئی اے، سول ایوی ایشن، ایئرپورٹ اتھارٹی اور اے ایس ایف کو تحریری ہدایت نامہ جاری کر دیاگیا، جس میں پی آئی اے، پی اے اے، اے ایس ایف اور سول ایوی ایشن کو تمام مراسلے اب وزارت دفاع کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت دفاع کے سیکشن افسر نے تحریری ہدایت جاری کردی،وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ نے وزارت ہوابازی کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی منظوری دی تھی۔ پاکستان اور چین کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط مزید...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی ایوی ایشن ذہنی مریضوں اور نفسیاتی افراد کو نوکریاں دیتی ہے۔ انہوں نے واشنگٹن میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے تصادم کا ذمہ دار ایوی ایشن اتھارٹی اور ملٹری کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہترین نگاہ رکھنے والے لوگوں کو کچھ نظر نہیں آیا اور ہیلی کاپٹر طیارے سے جا ٹکرایا۔ حادثے سے بچا جاسکتا تھا مگر ایسا نہیں ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ آپریشن اب ریکوری مشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔ افسوس کے ساتھ بتا رہا ہوں کہ کوئی زندہ نہیں بچا۔ ایوی ایشن، ٹرانسپورٹ اور فوج مکمل اور جامع تحقیقات کر رہی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا’ امریکی ایوی ایشن ذہنی مریضوں اور نفسیاتی افراد...
پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے لیے برطانیہ کی ایوی ایشن آڈٹ ٹیم پاکستان میں ہے اس ٹیم میں برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن کے حکام شامل ہیں جو 6 فروری تک پی آئی اے سمیت پاکستان کی بین الاقوامی ایئرلائنز کی جانب سے پروازوں کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا آڈٹ کرے گی۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نے وی نیوز کو بتایا ہے کہ اس وقت برطانوی ٹیم کا جائزہ 6 فروری تک جاری رہے گا، جس کے بعد یہ ٹیم اپنی تمام تر معلومات کے ہمراہ برطانیہ جاکر اپنی رپورٹس حکومت کو پیش کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: یورپ کے لیے پروازیں بحال ہونے کے بعد پی آئی اے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ائرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن ایریا سے 7کتوں کو پکڑ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایدھی فائونڈیشن نے کراچی ائرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن ایریا سے 7 کتوں کو پکڑ لیا۔ ائرپورٹ پر کتوں کے باعث طیاروں کے حادثات کا خدشہ ہوتا ہے۔ پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے)نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ لینڈ سائیڈ پر آوارہ کتوں کی وڈیو پر نوٹس لیا تھا۔اس سے قبل ترجمان پی اے اے نے بیان میں کہا تھا کہ مسئلے کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ائرپورٹ 3700 ایکڑ پر مشتمل ہے اور لینڈ سائیڈ گنجان آباد علاقوں سے گھرا ہوا ہے۔ پی اے اے نے لینڈ سائیڈ ایریا میں صفائی کے لیے خصوصی انتظامات کر رکھے...
حکومت کا نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حوالے سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو 20 جنوری سے آپریشنل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے،سول ایوی ایشن نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ20جنوری سے پروازوں کے لیے آپریشنل ہوگا۔سی اے اے نے نوٹیفیکشن جاری کرکے تمام ائیرلائنز کو آگاہ کردیا ،نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے حوالے سے یہ باضابطہ طور پہلا تحریری نوٹیفیکشن ہے ،ابتدائی طور پر قومی ائیر لائن پی آئی اے پرو ا ز یں چلاکر نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو آپریشنل کیا جائے گا ۔سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ملکی اور غیر ملکی ائیرلائنز نے بھی نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازیں چلانے میں دلچسپی کا اظہار کیا...
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع جبکہ نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کا بینہ کے اجلاس میں قومی اقلیت کمیشن ایکٹ 2024 مؤخر کردیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع اور نارکوٹکس ڈویژن کووزارت داخلہ میں ضم کرنے کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے سی سی ایل سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب میں بجلی پیدا کرنے والی سرکاری کمپنیوں کی جانب سے کیپیسٹی پیمنٹ کی وصولی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری جنکوز...
وزیر ہوا بازی خواجہ آصف نے یورپی پروازوں کی بحالی پر سیکرٹری ایوی ایشن،ڈی جی پی اے اے،ڈی جی سی اے اے اور سی او او اسلام آباد ایئرپورٹ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے سیکرٹری ایوی ایشن عرفان منگی،ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کو تعریفی شیلڈ زدیں، خواجہ آصف نے سی او او آفتاب گیلانی کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا جبکہ سی ای او پی آئی اے نے بھی اندرونِ ملک آپریشنز کے لیے ملٹی پل جیٹیز کی فراہمی پر اظہارِ تشکر کیا۔ سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کو محدود سٹینڈز کے باعث مشکلات کا سامنا تھا، یورپی آپریشنز کی بحالی کے...
کراچی: سعودی حکومت نے مختلف بیماریوں کے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کردیں، گردن توڑ بخار سمیت دیگر ویکسین لازمی قرار دے دی۔ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی(گاکا) نے دنیا بھر کی تمام ایرلائنز کو آگاہی دے دی، دنیا بھر سے کہیں بھی سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے ہدایت پر عمل درآمد کی ہدایت جاری کردی۔ سعودی سول ایوی ایشن کےمطابق صحت سے متعلق نئی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا، نئی ویکسینیشن سے متعلق ہدایت سعودی وزارت صحت کی ویب سائٹ پر موجود ہیں،تمام ایئر لائنز سعودی عرب آنے والے اپنے مسافروں کو گردن توڑ بخار، سمیت دیگر بیماریوں کی ویکسین لازمی لگوائیں۔ مسافروں کے پاس آمد سے کم از کم 10 دن...