رشیئن فیڈرل ایوی ایشن ایجنسی کے سربراہ دیمیتری یادروف کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک طیارہ مرمت کے لئے ایران بھیجا تھا، ایرانی کمپنیوں کا کام قابل اطمینان اور قابل تعریف ہے، ایرانی کمپنیوں کی جانب سے پیشکش آتے ہی ایرانی کمنیوں کو روس میں کام کرنیکا لائسنس جاری کر دیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ ایک صدی سے ائیر کرافٹ انڈسٹری کے شعبے میں ایرانی صنعت نے اپنا لوہا منوایا ہے اور امریکی پابندیوں کے باوجود دنیا کا شعبے پر بھروسہ اور اعتماد پہلے سے بہتر ہو رہا ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق ایران نے 1930 میں ایوی ایشن انڈسٹری کا آغاز کیا اور بعد میں ایران ایئر اور ھما کے ناموں سے ائیر لائنز قائم کر کے شعبے کو وسعت دی۔ پہلی بار سول ایوی ایشن کے تحت 19024 باکو انزلی تہران پرواز کا آغاز ہوا، 1926 سے 1930 تک جرمن ائیر لائن کی خدمات حاصل کی گئیں۔ 1945 میں ائیر لائن کی بنیاد رکھی گئی، 1947 میں ایک ایرانی تاجر نے امریکہ سے بحری جہاز خریدے اور 14 ممالک کے کارگو سروسز شروع ہوئیں۔ 1965 میں پیرس کے اشتراک سے ایران کی قومی ایئر لائن ھما کا آغاز ہوا، 1978 میں کمرشل پروازیں شروع ہوئیں۔

انقلاب اسلامی کی کامیابی کیساتھ ہی امریکہ نے ایرانی ایئرلائن پر پابندیاں لگانا شروع کر دیں، ایرانی ایئرلائن ھما کو پزروں کی فراہمی بند کر دی گئی، اس وقت سے مقامی طور پر محنت اور جانفشانی سے انڈسٹری پر توجہ دی گئی اور آج ایرانی ایوی ایشن انڈسٹری طیاروں کی دیکھ بھال اور مرمت میں اپنا نام رکھتی ہے۔ رشیئن فیڈرل ایوی ایشن ایجنسی کے سربراہ دیمیتری یادروف کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک طیارہ مرمت کے لئے ایران بھیجا تھا، ایرانی کمپنیوں کا کام قابل اطمینان اور قابل تعریف ہے، ہم نے حال ہی میں ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں، ایرانی کمپنیوں کی جانب سے پیشکش آتے ہی ایرانی کمنیوں کو روس میں کام کرنیکا لائسنس جاری کر دیا جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2021 سے معاہدے کے تحت روس نے طیاروں کی مرمت اور دیکھ بھال کا کام ایرانی کمپنیوں کے سپرد کر رکھا ہے۔ حالیہ دنوں میں روس اور ایران کے درمیان اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کے معاہدے کی طرف اشارہ کرے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوی ایشن انڈسٹری پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے اور باہمی تعلقات میں بہتری آئیگی۔ واضح رہے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے آرٹیکل 21 کا تعلق مواصلات بشمول ریل، بری، بحری اور فضائی ٹرانسپورٹ سے ہے جس میں ماہرین کی تربیت بھی شامل ہے، اسی طرح دونوں ممالک کمپنیوں کو مختلف مواقع بھی فراہم کرینگے جن سے مزید پیش رفت ہو گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایرانی کمپنیوں ایوی ایشن

پڑھیں:

مذاکرات میں امریکا کی نیت اور عزم کا جائزہ لیں گے، ایران

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکا کے ساتھ مذاکرات کو ایک حقیقی موقع دے رہے ہیں، ہفتے کو ہونے والے مذاکرات میں امریکا کی نیت اور عزم کا جائزہ لیں گے اسلام ٹائمز۔ امریکا سے شیڈول مذاکرات کے حوالے سے ایران کا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکا کے ساتھ مذاکرات کو ایک حقیقی موقع دے رہے ہیں، ہفتے کو ہونے والے مذاکرات میں امریکا کی نیت اور عزم کا جائزہ لیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کل عمان میں ہو رہے ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق مذاکرات میں ایران کی نمائندگی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور امریکا کی نمائندگی امریکی صدر کے مندوب اسٹیو وٹکوف کریں گے۔

اس سے قبل رواں ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ہفتے کو ایران کے ساتھ براہِ راست مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مذاکرات کے حوالے سے مزید معلومات فراہم کیے بغیر یہ کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی بات چیت میں معاہدہ بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت انتہائی اعلیٰ سطح پر ہوگی، بات چیت کامیاب نہ رہی تو ایران بہت بڑے خطرے میں گِھر جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی ایوی ایشن نے عمرہ ویزہ ہولڈرز کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں
  • سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کردی
  •  مراکز صحت آؤٹ سورس نہیں کرنے دینگے: حافظ نعیم 
  • ایران میں آٹھ پاکستانی قتل
  • ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات پہلا دور ختم
  • بھارتی کمپنیوں پر ایرانی تیل کی نقل وحمل میں معاونت کا الزام، پابندی عائد
  • بنگلا دیشی پرواز کی کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ
  • امریکی طیاروں کی خوفناک ٹکر، کانگریس ممبران بال بال بچے
  • مذاکرات میں امریکا کی نیت کا جائزہ لیں گے: ایران
  • مذاکرات میں امریکا کی نیت اور عزم کا جائزہ لیں گے، ایران