بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، کور کمانڈر کراچی مہمان خصوصی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
52ویں بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس اور 32ویں آفیسر بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب اے ایس ایف اکیڈمی کراچی میں منعقد ہوئی۔
کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل محمد اویس دستگیر تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس میں کل 655 نئے بھرتی شدہ مرد و خواتین نے تربیت حاصل کی۔
دورانِ ٹریننگ ریکروٹس کو ایوی ایشن سیکیورٹی کے جدید طریقہ ہائے کار کی تربیت دی گئی۔ دوران ٹریننگ ریکروٹس کو جسمانی لحاظ سے سخت اور کٹھن مراحل سے گزارا گیا۔
کور کمانڈر کراچی کو ان کی آمد پر پریڈ کی جانب سے جنرل سلامی پیش کی گئی۔ کور کمانڈر کراچی نے ڈی جی ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ کیا۔
کور کمانڈر نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹرینیز کو انعامات اور میڈلز دیے۔ انھوں نے ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس کو ملکی ہوائی اڈوں کی فول پروف سیکیورٹی پر سراہا۔
کور کمانڈر کراچی نے ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیشں کیا۔ کور کمانڈر کراچی نے ٹریننگ مکمل کرنے والے ریکروٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، جعلی سرکاری افسر ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار، سیکیورٹی گارڈ بھی شامل
شہر قائد کے تھانہ گارڈن کی حدود میں پولیس نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے والے ایک ملزم کو سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزمان سے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی اور ایک رائفل برآمد کی ہے، جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کی شناخت بابر خان اور نبی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزم بابر خان خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا تھا، مگر پولیس کی تفتیش میں وہ اپنے دعووں کے مطابق دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہا۔
مزید تفتیش سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزم کی جعلی سرکاری نمبر والی گاڑی میں سائرن اور ریوالونگ لائٹ بھی نصب کی گئی تھی، جو اسے سرکاری افسر کے طور پر ظاہر کرنے کے لیے استعمال کی جا رہی تھی۔