وفاقی حکومت کا وزارت ہوا بازی ختم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ہوابازی کی وزارت کوختم کردیاگیا،وزارت ہوابازی کو باضابطہ طور پر وزارت دفاع میں ضم کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے پی آئی اے، سول ایوی ایشن، ایئرپورٹ اتھارٹی اور اے ایس ایف کو تحریری ہدایت نامہ جاری کر دیاگیا
جس میں پی آئی اے، پی اے اے، اے ایس ایف اور سول ایوی ایشن کو تمام مراسلے اب وزارت دفاع کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزارت دفاع کے سیکشن افسر نے تحریری ہدایت جاری کردی،وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ نے وزارت ہوابازی کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی منظوری دی تھی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: وزارت دفاع
پڑھیں:
اسلام آباد میں غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کی ملک بدری کا فیصلہ
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں سمیت دیگر غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں غیرقانونی رہائش پذیر تمام غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اب تک 781 افغان شہریوں کو طورخم بارڈر کے ذریعے واپس بھجوایا جا چکا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ وہ افغان شہری، جنہیں یورپی ممالک کی جانب سے اسپانسرشپ حاصل ہے، انہیں اس کارروائی سے استثنا دیا جائے گا، جب کہ یورپی ممالک سے پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کے ویزا عمل کو تیز کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔