حکومت نے ہوا بازی کی وزارت کو ختم کردیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہوابازی کی وزارت کوختم کردیاگیا،وزارت ہوابازی کو باضابطہ طور پر وزارت دفاع میں ضم کردیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے پی آئی اے، سول ایوی ایشن، ایئرپورٹ اتھارٹی اور اے ایس ایف کو تحریری ہدایت نامہ جاری کر دیاگیا، جس میں پی آئی اے، پی اے اے، اے ایس ایف اور سول ایوی ایشن کو تمام مراسلے اب وزارت دفاع کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزارت دفاع کے سیکشن افسر نے تحریری ہدایت جاری کردی،وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ نے وزارت ہوابازی کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی منظوری دی تھی۔
پاکستان اور چین کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وزارت دفاع
پڑھیں:
افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہورہا ہے، وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہورہا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھے بھارت ہے، طالبان حکومت کو بھارتی قونصل خانوں کے ملوث ہونے کے ثبوت دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اگست 2021 میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد ان کا جدید اسلحہ افغانستان میں رہ گیا تھا ، افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلاء کے بعد پیچھے رہ جانے والے ہتھیاروں کی موجودگی پاکستان اور اس کے شہریوں کے تحفظ اور سلامتی کے لیے گہری تشویش کا باعث ہے۔